| متحدہ کے کمانڈر نے دہشت گردوں کے حملوں کی مزمت کی |
منجانب ISAF Joint Command شئیرمتعلقہ خبریںکیمپ مرمال، افغانستان [نومبر 8، 2011] – کل بین الاقوامی امدادی سیکیورٹی فورس کے شمالی خطے کے کمانڈر نے افغانستان کے صوبہِ بغلان میں ایک مقامی رہنما کے دفتر کے قریب ہونے والے خود کُش حملے کی مزمت کی۔ جرمنی کے فوجی میجر جنرل مارکس کنیپ نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے مقدس موقعے کے باوجود شدت پسندوں نے معصوم شہریوں پر دو خود کُش حملے کر دیے۔ کل یہ حملہ لویہ جرگہ کے ایک ارکان ملا عالم کے دفتر کے نزدیک ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے ایک شدت پسند کو جو کہ دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا کو ایک بندوق کی گولی ماری جس کے بعد اس نے اپنے آپ کو دھماکے سے اُڑا دیا۔ اس حملے میں 6 افغان سیکیورٹی فورسز کے اہلکار زخمی ہوئے۔ ایساف کی طبی ٹیم نے زخمیوں کی دیکھ بھال کی اور انھیں ایک مقامی طبی ادارے کی طرف روانہ کر دیا۔ نومبر 6 کا حملہ صوبہ بغلان میں مسجد کے باہر ہوا۔ کنیپ نے کہا کہ یہ حملہ ملا عمر کو طالبان کے جاری کردہ عید کے پیغام کے بعد ہوا جس میں اس نے طالبان کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کی زندگیاں ان کا مال اور مجاہدین کی عزت کو محفوظ بنائیں اور بھلائی کو پھیلائیں۔ کنیپ نے کہا کہ یہ حملے معصوم افغان شہریوں کی جانوں کا بے حسی سے ضیاع کے مترادف ہیں۔ کُچھ گھروں میں آج عید کی خوشیاں منانے کی بجائے ماتم بچھا ہے۔ ہماری ہمدردیاں ان معصوم شہریوں اور انکے اہل و عیال کے ساتھ ہیں جو کہ ان درندہ صفت حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















