| چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی افغانستان میں بل ڈاگ فوجیوں سے ملاقات |
منجانب John Ortiz, 3rd Brigade Combat Team, 1st Armored Division
تھرڈ بریگیڈ کامبیٹ ٹیم،فرسٹ بکتر بند ڈویژن کے کمانڈرکرنل مارک ایچ لینڈز، نےجنرل مارٹن ڈمپسی،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کو بریگیڈ کے فارورڈ آپریٹنگ بیس شینک کے مشترکہ کاروائیوں کے مرکز کا دورہ کروایا۔ ڈمپسی، جو کہ 18ویں جوائنٹ چیفس آف سٹاف چیئرمین ہیں، افغانستانمیں فوج اور فوجی کمانڈروں کے ساتھ ملاقات کرنے کے لئے آۓ۔ (فوٹو منجانب سارجنٹ جان اورٹز)
لوگر صوبہ، افغانستان (10 فروری، 2012) - تھرڈ بریگیڈ لڑاکا ٹیم، فرسٹ بکتربند ڈویژن، ٹاسک فورس بل ڈاگز کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ ان کے فوجیوں کو عظیم شخصیتوں کو ایک دورہ کے دوران ملنے کا شاندار موقع ملا۔ چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارٹن ڈمپسی نے اپنے پُرانے یونٹ کا دورہ کیا لیکن اس بار ایک مختلف جنگ میں، جہاں صحرا کے بجائے برف سے ڈھکے پہاڑ پس منظر کو تشکیل دیتے ہیں۔ ڈمپسی، ایک فرسٹ بکتربند ڈویژن کے سابقہ کمانڈر، نے کہا کہ سب سے پہلے تو میں خاص طور پر اپنے پُرانے آئرن سائڈ اور بل ڈاگز کے پاس واپس آ کر خوش ہوں ۔ میں بل ڈاگزخاندان کا ایک رکن ہوں اور بل ڈاگز 2003 میں میرے ساتھ مغربی بغداد میں تھے۔ میرے دل میں اس تنظیم کے لیۓ بہت احترام ہے اور اب خاص طور پر آپ کے لئے، اور ان سب کاموں کے لیۓ جو آپ نے کیا ہے۔ ڈمپسی نے خاندان کے بارے بات کی، جسمانی اور ذہنی صحت کے بارے میں، اور 100 سے زائد جمع فوجیوں سے رہنمائی کے بارے میں بھی بات کی۔ ایک اعلی' درجے کے امریکی فوجی افسر کی تصویر کھینچنے کی امید کرتے ہوۓ ان میں سے بہت سارے لوگوں کے کیمرے نکلے ہوۓ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی آپ اپنے خاندان والوں سے بات کر رہے ہیں، چاہے وہ ماں، والد، خاوند یا بیوی، یا بچے ہوں ان کو میرا ذاتی شکریہ پہنچا دیں ۔ آپ میں سے بہت سے لوگ یہاں اپنی ڈیوٹی کے پہلے دورے پر نہیں ہیں۔ یہی ہمارا کام ہے اور انھی کو ہم رضاکارانہ طور پر کرتے ہیں۔ لیکن ہماری مائیں، باپ ، شوہراور بیویوں نے اس کے لئے رضاکارانہ طور پر ہامی نہیں بھری، وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ وہ ہمیں پیار کرتے ہیں۔ ڈمپسی نے جلد ہی موضوع کو 10 سالہ جنگ اور اس کی وجہ سے ملڑی پر ڈالے ہوئے دباؤ کی طرف بدل دیا۔ ڈمپسی نے افغانستان کے سابق فوجیوں سے کہا کہ اپنا خیال رکھیے۔ میں 59 سال کا ہوں، عظیم حکمت اور خوش شکل آدمی، لیکن ہم بار بار کی تعیناتی اور 10 سالہ جنگ کے تاثرات کو فوراً نہیں دیکھ سکتے ۔ اس کے مجموعی اثرات کو وقت کے ساتھ ساتھ سمجھیں گے لیکن آپ پر خود کی دیکھ بھال کرنے کی ذمہ داری ہے۔ آپ، ایک تنظیم کے حوالے سے ہماری ذمہ داری ہیں لیکن آپ کی اپنی بھی ہے۔ بلڈاگ بریگیڈ کے فوجیوں سے گفتگو کرنے کے بعد، انھوں نے اپنی توجہ ان آٹھ فوجیوں کی طرف کی جو فوجیوں کے سامنے ایک صف میں کھڑے تھے۔ ایک کانسی کا سٹار میڈل، چار آرمی کمینڈیشن تمغے "وی"، جس کا مطلب بہادری تھا، کے ساتھ ایک آرمی کمینڈیشن میڈل، اور دو کامبیٹ ایکشن بیج، دیتے ہوۓ ڈمپسی نے ایوارڈز لگاتے ہوۓ ہر ایک سے انفرادی طور پر بات کی۔ ڈمپسی نے جمہوریہ چیک کے سٹاف سارجنٹ مائیکل نووٹنی، جو کہ اولوموک، چیک ریپلک سے ہیں اور 102ویں ریکونیسانس بٹالین کے ساتھ طبی عملے کے طور پر ہیں، کو ایک کانسی سٹار میڈل دینا شروع کیا۔ ان کو چیک ریپبلک صوبائی تعمیرنو کی ٹیم کے ساتھ طبی طور پر ایک تعیناتی کے دوران اپنی بہادری دیکھانے کے لئے ایوارڈ دیا گیا۔ ان کو ایک آئی-ای-ڈی کے دھماکے کے بعد ایک امریکی فوجی کی زندگی بچانے کے لیۓ سراہا گیا۔ نوٹنی جو کہ جمہوریہ چیک کے ساتھ افغانستان میں اپنی دوسری تعیناتی پر سات سال کے تجربہ کار ہیں انھوں نے کہا کہ انہیں بہت اچھا محسوس ہوا۔ میرا نہیں خیال کہ میرے ملک یا نیٹو کے کسی اور ملک سے کسی کو [جنرل ڈمپسی] سے ایوارڈ لینے کا موقع ملا ہے تو صرف وہاں ہونا ہی حیرت انگیز تھا۔ اپنے ملک کی جنرل ڈمپسی کے سامنے نمائندگی کرنا قابل فخر تھ جب سب میرا شکریہ ادا کر رہے تھے خاص طور پر تمام جرنیل تو مجھے بہت فخر محسوس ہوا۔ جوائنٹ چیفس کے چیئرمین سے "وی" [ ویلر یانی بہادری] کے ساتھ ایک آرمی کمینڈیشن میڈل سے نوازے جانا پرائیویٹ فرسٹ کلاس کوری کوکس کے لئے متاثر کن تھا۔ مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ چیئرمین دراصل جنگ کے علاقے میں گۓ تھے اور یہ جان کر کہ میں نے پہلی بار کوئی انعام حاصل کیا ہے، مجھے بے حد اچھا محسوس ہو۔ میں اسے زندگی بھر کے لیے یاد رکھوں گا۔ ہمبل، ٹیکساس کے مقیم کاکس کو اپنی یونٹ پر ایک گشت کے دوران حملے میں اپنی گاڑی کو ایک منصوبے کے تحت گولیوں سے بچاؤ کے لیۓ ڈھال فراہم کرنے اور ایک دوسری گاڑی کے لئے گولہ بارود اتارنے اور اس تک فراہم کرنے کی وجہ سے ایک ایوارڈ سے نوازا گیا۔ کاکس نے کہا کہ ڈمپسی کا یہاں افغانستان میں آنا، فوجیوں سے ملنے ، اور ایوارڈ دینا ان کی تعریف میں بہت کچھ کہتا ہے ۔ تقریب کو ختم کرتے ہوۓ ڈمپسی نے بل ڈاگ کے فوجیوں سے ایک آخری دفعہ بات کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آپ پر فخر ہے، اس یونٹ پر، اور یہ اس حقیقت پر کہ آپ دائیں بازو پر وہی نشان پہنتے ہیں جو میں پہنتا ہوں ۔ محفوظ رہیۓ، کام ختم کریں اور اپنے خاندان والوں کو میری طرف سے نیک خواہشات پہنچائیں۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 




















