صفحہ اول | CJIATF435 | انسداد دہشتگردی مدعی ڈائریکٹوریٹ کی گریجویشن کی تقریب، سہولت کا اجراء

 Combined Joint Interagency Task Force-435 

انسداد دہشتگردی مدعی ڈائریکٹوریٹ کی گریجویشن کی تقریب، سہولت کا اجراء
منجانب Master Sgt. Adam M. Stump, Combined Joint Interagency Task Force 435
 20101220-F-6684S-025
افغان اٹارنی جنرل محمد اسحاق الوکو، دائیں جانب، انسداد دہشتگردی مدی ڈائریکٹوریٹ کے صدر دفتر میں یورپی متحدہ پولیس کے تربیتی مرکز سے گریجویشن کرنے والے بارہ مدعیان کے اعزازمیں اور دیگر سہولیات کے اجراء کے حوالے سے منقدہ 20 دسمبر کی تقریب کا فیتہ کاٹتے ہوئے، اس موقع پر جنرل الوکو کا کہنا تھا کہ یہ تربیت جس میں افغانستان سے باہر کے طویل المدت مطالعاتی دورے بھی شامل ہیں افغانستان میں قانونی کارروائی کی استعدادکار اور عمل کے حوالے سے ایک انتہائی اہم قدم ہے۔ محکمہ دفاع ۔فوٹو فضائیہ بیس ماسٹرسارجنٹ ایڈمرل ایم سٹمپ نے جاری کیا

کابل،افغانستان، 23 دسمبر2010 – انسداد دہشتگردی ڈائریکٹوریٹ کے صدر دفتر میں 20 دسمبرکو یورپی متحدہ پولیس تربیتی کورس سے سند حاصل کرنے والے بارہ مدعیان کےاعزازمیں گریجویشن کے حوالے سے تقریب کا اہتمام اوردیگر کئی سہولیات کا آغازکر دیا گیا۔

تقریب میں افغانیوں کےعلاوہ یورپی یونین پولیس کے تربیت کاروں نے شرکت کی جن کے ہمراہ برطانوی اور امریکی حکومتی نمائندے بھی شریک تھے۔

یورپی یونین پولیس کے ڈپٹی سربراہ کے مطابق یہ تربیتی تقریب ایک ہفتے کی تحقیقاتی تکنیکوں اور دو ہفتے کی مقامی طریقے کار کے مطابق تربیتی عمل پر مشتمل تھی جس کا مقصد افغانیوں کو ملک میں قانون کی حکمران کے نفاذ کے قابل بنانا تھا۔

افغان جنرل محمد اسحاق الوکو کا کہنا ہے کہ یہ تربیت جس میں افغانستان سے باہر کے طویل المدت مطالعاتی دورے بھی شامل ہیں افغانستان میں  قانونی کارروائی کی استعدادکار اور عمل کے حوالے سے ایک انتہائی اہم قدم ہے۔

جنرل اولوکو نے امریکی اور برطانوی حکومتوں کی جانب سے فراہم کیے جانے والے فوجی نظم وانصرام  کا ذکر کرتےہوئے بتایا کہ عملہ ہماری توجہ کا اولین مرکز ہے، اس سے مدعیان کو پیشہ وارانہ سہولت میسر ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عالمی ساتھی ممالک اس معاملے میں انتہائی ممدومعاون ثابت ہوئے یہ نہ تو پہلی شراکت داری ہے اور نہ ہی یہ آخری ہو گی۔

انسداد دہشتگردی پراسیکیوشن ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ افغان میجرجنرل سید نواللہ سادات کا کہنا تھا کہ پاروان کےعلاقے کے ایک حراستی مرکزمیں ان مدعیان نے 1300سے زائد کیسیزمیں انتہائی اہم کردارادا کیا۔ اس یونٹ نے 1300 سے زائد ہتھیاروں اور بھاری مقدارمیں دھماکا خیزمواد اور آلات کی برآمدگی میں بھی اہم کردارادا کیا۔ ان بہادر پراسیکیوٹرز نے بھاری قیمت ادا کی ہے، سادات کا کہنا تھا کہ ان پر کئی خطرناک دہشتگردی کے حملے ہوئے لیکن یہ لوگ افغانستان کی خاطر لڑائی لڑتے رہے۔

جنرل سادات کویقین تھا کہ یہ محکمہ دہشتگردی کے خلاف لڑائی اور انصاف کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدام کرے گا۔

مدعیان کی مدد کیلئے ٹاسک فورس 435 کو بھی ساتھ شامل کیا گیا جس نے کمانڈر کے ہنگامی ردعمل کے پروگرام کے فنڈز کو دفاتراور تربیتی کمروں کی تعمیروتشکیل کیلئے استعمال کیا۔ برطانوی حکومت نے اس سی ای آر پی منصوبے کی مدد صدردفتر کی عمارت میں دفتری فرنیچر، جنریٹرز اور دیکھ بھال وسیکورٹی کا سازوسامان خرید کر کی۔

کابل میں برطانوی سفارتخانے کے معاملات کی انچارج اور سفیر کیتھرین رائل کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں ان سہولیات کا بہترین استعمال کیا جائے گا۔ یہ ایک ایسی جنگ ہے جس میں ہم سب شامل ہیں اور ہم سب کوئی نہ کوئی کردارادا کر رہے ہیں ہم تمام دوست دہشتگردی کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

افغانستان کیلئے امریکی سفیر برائے نفاذ قانون، حکمرانی قانون ہینس کلیمن کا کہنا تھا کہ اب جب کہ افغانستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نمایاں پیش رفت کررہا ہے یہ پیش رفت خاصی کمزور ہے کیونکہ دہشتگرد خطرناک اور انتہائی ثابت قدم دشمن واقع ہوئے ہیں، ایسی صورت میں یہ انتہائی اہم  ہے کہ درست، موثر اور شفاف نظام انصاف قائم کیا جائے۔

نظام انصاف پر کام آنے والے کئی سالوں میں بھی جاری رہے گا۔

امریکی بحریہ کے نائب ایڈمرل اور مشترکہ انٹرجنسی ٹاسک فورس 435 کے کمانڈر رابرٹ ایس ہارورڈ کا کہنا ہے کہ یہ چیزاس بات کو ظاہرکرتی ہے کہ آنیوالے دنوں میں ہماری توجہ کا مرکز کیا رہے گا، ہم ہنگامی احساس کے ساتھ کام کرتے ہیں ہمیں کسی طرح دوران آپریشنز لڑائی کے اسکی اہمعیت کی خبر ہے اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ قانون کی حکمرانی اس کیلئے کس اہمیعت کی حامل ہے، ہم اس طویل سفرمیں اکٹھے پرعزم ہیں۔

مشترکہ انٹرجنسی ٹاسک فورس 435 حکومت اسلامی جمہوریہ افغانستان کیلئے حراستی آپریشنزکا سلسلہ جاری رکھے گی اور افغانستان میں ایک  ایسے موئثرنظام کی بہتری کیلئے ہرممکن حمایت فراہم کرے گی جو قابل اعتماد اور جوابدہ انصاف کی فراہم کی اہلیت رکھتا ہو، تاکہ اس سے جائز اور بروقت ردعمل ظاہر کرنے والی حکومت تشکیل پا سکے۔ کمان افغانی ساتھیوں کی مدد سے کام کرے گی تاکہ انصاف کے حوالےسے استعداد کار کو بڑھا کر دہشتگردی اور شدت پسندی کے خلاف مقاصد کے حصول میں معاونت حاصل ہو سکے۔

مشترکہ انٹرجنسی ٹاسک فورس 435 حکومت اسلامی جمہوری افغانستان اور دہشتگردی کے خلاف لڑنے والے امریکی اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر گرفتاریوں کیلئے آپریشنز اور قانون کے حوالے سے اصلاح احوال اور جانچ  پڑتال کے امور سرانجام دیتی ہے، انسداد دہشتگردی کے مدعی ڈائریکٹوریٹ کے صدر دفتر کی تعمیرجیسے منصوبے ظاہر کرتی ہے کہ مشترکہ انٹرجنسی ٹاسک فورس 435 افغانستان میں دیرپا قانون کی حکمرانی  کے قیام واستحکام کیلئے بھرپور کام کر رہی ہے۔ آخرکار تعاون کے ان تمام شاندار منصوبوں کا مقصد افغان شہریوں کو خودانحصاری اور حراستی وتحقیقاتی مراحل کے حوالے سے ان سہولتوں کو خود سے استعمال کرنے کی طرف لانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا معیار اور طریقہ کار عالمی قوانین کے مطابق استوار کرنا ہے۔

 
ویڈیو، بصری / آڈیو، سمعی / تصویریں

تصویریں

Podcasts

There are no podcasts available at this time.

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 22 times

فیس بُک پر دوست
33,163+