| امن کی راہ میں ایک سڑک کی تعمیر۔ |
منجانب Chief Petty Officer Jason Carter, Naval Construction Regiment 22
980ویں انجینئرنگ بٹالین سے ایک گریٹر مشین قندھار ایئرفیلڈ کے قریب انگور کے باغوں کے بیچ ایک نئی سڑک تعمیر کرتے ہوئے جبکہ مقامی زمین دار اپنی بیلوں کے ساتھ مدد کرنے کے لیئے انتظار کرتے ہوئے کھڑے ہیں۔ (فوٹو منجانب چیف پیٹی افسرجیسن کارٹر)
قندھار ایئرفیلڈ، افغانستان (23 مارچ، 2012) – امریکی آرمی کی 980ویں انجینئرنگ بٹالین قندھار ائیرفیلڈ کے قریب انگور کے باغوں کے بیچ ایک سڑک تعمیر کر رہے ہیں جس سے مقامی کسانوں کو اپنے باغوں تک آسانی سے پہنچنے اور اتحادی افواج کو اس علاقے میں موجود باغیوں کی سرگرمیوں تک پہنچنے کے ان دونوں مقاصد کو پورا کرنے میں مدد ملی گی۔ اس پراجیکٹ کے سرکردہ فرسٹ لیفٹیننٹ بی- سی- ہارڈن کا کہنا ہے کہ اس سڑک کا منصوبہ صرف مقامی کسانوں کی رضامندی سے نہیں بلکہ قندھار کی حکومت کی اجازت سے بھی پیش آیا ہے۔ ہارڈن نے کہا کہ اس 1.6 میل کی سڑک سے باغیوں تک اتحادی افواج کی رسائی بھی تیزتر ہو جائے گی۔ انھوں نے مزید واضح کیا کہ اس سے کسان بھی اپنی فصلوں تک آسانی سے پہنچ سکتے ہیں اور جنگ ختم ہونے کے سالوں بعد بھی یہ سڑک مقامی لوگوں کے استعمال کے لیئے موجود ہوگی۔ ہارڈن کے عملے کے ممبران جلد از جلد اس سڑک کو مکمل کرنے کے لیئے بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں اور مقامی لوگوں کی مدد کرنے اور افغانستان کے مشن کے لیئے کام کرنے پر فاخر ہیں۔ یو۔اس۔ آرمی سے سپیشلسٹ سکاٹ پیئرس نے کہا کہ اس علاقے میں گاوں کے لوگوں اور اپنی فوج کے لیئے سڑک بنانے میں مجھے فخر محسوس ہوتا ہے۔ مجھے اپنا کام پسند ہے۔ 980ویں انجینئرنگ بٹالین ٹاسک فورس سٹیٹم کا حصہ ہے جس کی قیادت بحریہ تعمیراتی رجیمنٹ 22 کے زیر دست ہے۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 




















