| پائیدار شراکت کے لئے ایک راستہ تراشتے ہوۓ: سی بیز اور افغان فوجی مشترکہ سڑک پر مہارت یکجا کرتے ہوۓ |
منجانب Seaman Marlene Houngbedji, Naval Mobile Construction Battalion 11
افغان نیشنل آرمی کے زیر دست کام کرنے والے ٹرک (درمیان میں) اور گلف پورٹ، مسسیسپپی سے تعلق رکھنے والے بحریہ موبائل تعمیراتی بٹالین 11 کا فوجی دستہ ایک ساتھ سڑک کو بہتر بنانے کے منصوبے کی جانب جاتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب سی مین مارلین ہونگبڈجی)
صوبہ ہلمند، افغانستان (6 اپریل، 2012) - سی بیز اور افغان نیشنل آرمی کے اہلکاروں نے ایک مشترکہ سڑک کی بہتری کے منصوبے پر کام کے چھٹے مسلسل دن کا آغاز کیا۔ بحریہ موبائل تعمیراتی بٹالین 11 نے فارورڈ آپریٹنگ بیس ڈوئیر پر منگل صبح کے اِبتَدائی ہِدايات پیش کرنے کے دوران سنٹکام کے تعیناتی کے اگلے مرحلے کا آغاز کیا۔ روزانہ کئی ہدایات پیش کرنے کے بعد، سی بیز اور افغان نیشنل آرمی کے اہلکاروں نے ایک مشترکہ سڑک کی بہتری کے منصوبے پر کام کے چھٹے مسلسل دن کا آغاز کیا۔ سی بیز، جو این-ایم-سی-بی-11 ڈی-ای-ٹی ڈوئیر کو تفویض ہے، کو ان کے اپنے اے-این-اے کے ہم منصبوں سے، اتحادی اور افغانی فوجیوں کے درمیان کشیدگی کی حالیہ رپورٹوں کے دوران، متعارف کرایا گیا۔ جو تعاون کی راہ میں ایک رکاوٹ بن سکتا تھا ان سے متاثر ہوۓ بنا عملے نے افغان فورسز کی 'خود انحصاری کو بڑھانے میں مدد دینے کے موقعے کا خیر مقدم کیا۔ پیشہ ورانہ مہارت کے بارے میں کسی شک کے بنا اور کام کی طرف توجہ کا ماحول ہی بنا ہوا تھا جب دونوں ٹیموں نے لوجیستیک، زبان اور ثقافتی رکاوٹوں پر قابو پانے کے لئے ثابت قدمی سے مل کر کام کرنے لگے۔ سازوسامان آپریٹر کی تعمیراتی ماہر بیریندر ادھیکاری، جو مناسس، ورجینیا سے ہیں، نے کہا کہ شروع میں ان کو ہمارے کام کرنے کا طریقہ سمجھ نہیں آیا۔ ادھیکاری پہلے نیپال کے باشندے تھے اور اب ایک امریکی شہری ہیں جس کی وجہ سے وہ فوجیوں کی ابتدائی میل جول میں مشکلات کو سمجھ سکتے ہیں۔ اب وہ مل کر اچھا کام کر رہے ہیں اور کئی دنوں تک اکٹھا کام کرنے کے بعد، انھیں یہ پتہ چلا ہے کہ ایک ایسی زبان ہے جو وہ دونوں بولتے ہیں، وہ اردو ہے۔ اس سے کام آسان ہو جاتا ہے۔ ڈیٹیچمنٹ افسر انچارج لیفٹیننٹ سیتھ ڈی۔ کاکرن نہ صرف اپنے فوجیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہیں بلکہ اسے سی بیز اور اے-این-اے کے ساتھ ساتھ مرینز، جن کو این-ایم-سی-بی-11 مستقل سپورٹ کرتے ہیں، کو سکھانے کا ایک موقع سمجھتے ہیں۔ کاکرن نے آخر میں کہا کہ یہ افغان نیشنل آرمی کی ان انجینئرنگ صلاحیتوں، جن کی انھیں اشد ضرورت ہے، کو قائم کرنے کے موقعے میں ذاتی طور پر حصہ لینے کا موقعہ ہے۔ پہلے دو دنوں کے دوران ایک مترجم کی موجودگی کی وجہ سے ملازمت کر دوران تربیت کا موقع ملا۔ تجربہ کار آلات آپریٹرز نے آغاز سے پہلے کے طریقہ کار، روزانہ کی کاروائی سے پہلے کے اقدامات جو کہ آپریشنل تعمیرات انجینئر سپورٹ کے سامان کی مناسب دیکھ بھال کے لئے اہم ہیں، پر اے-این-اے کے اہلکاروں کو ہدایت دی۔ مزید تربیت اور تیاری کے اقدامات میں افغان فوجی بڑی تعداد مشینری کے ساتھ سڑک کے بڑے حصوں پر بجری ڈالنے کی صلاحیت کا امتحان بھی شامل تھا۔ آلات آپریٹر سیکینڈ کلاس اور آسٹن، ٹیکساس کے مقیم کیون ریپئیر نے تسلیم کیا کہ اے-این-اے کے ساتھ کام کرنا ہمارے اور ان کے لئے سیکھنے کا تجربہ رہا ہے ۔ ریپئیر، جو اس منصوبے کے ابتدائی مراحل سے لے کر اب تک عملے کے حصہ رہا ہے، نے دیکھا کہ ان کے افغان ساتھی مناسب طریقے سے بجری پھیلانے کا کام سیکھنے کے لیۓ زبان کی رکاوٹ پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اے-این-اے نے وہ ڈمپ ٹرک چلاے جن کی سی بیز کے ایم-کے-25-اے-1 سے تقریباً دوگنی لوڈنگ کی صلاحیت تھی، افغان سروس ارکان اپنی صلاحیتوں کو تیز کرنے اور معمولی تکنیکی مشکلات کے باوجود پیداوار میں اضافہ کرنے کے قابل تھے۔ سارجنٹ حسین محمد سے اس منصوبے پر گزارے ہوئے وقت کے بارے میں جب پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ "ہم اچھے ہیں، اور اب ہر روز باہر جا نے کے شوقین ہیں کیونکہ ہمیں اس کام کی تربیت دی گئی ہے. این-ایم-سی-بی-11 جو کہ گلف پورٹ، مسسیسپپی مین متعین ہے، اور جس کو افغانستان میں عام، موبیلٹی، برقراریت کی انجنیئرنگ اور دفاعی کاروائیوں کے لیۓ بھیجا گیا ہے، افغان نیشنل آرمی کے ساتھ مل کر مشترکہ کاروائیوں کے علاقوں میں کام کر رہا ہے۔ جیسا کہ افغانستان میں جنگی کاروائیوں اختتام کو آرہی ہیں اور مقامی مسلح افواج کی تربیت اہمیت حاصل کر رہی ہے، اسی طرح کے منصوبوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پائیدار تعاون کا راستہ ہموار کو رہی ہے۔ مقامی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے افرادی قوت اور مہارت کا اس طرح کا کامیاب مجموعہ امریکی بحریہ کے سی بیز اور افغان نیشنل آرمی کے تعلقات کے مستقبل کی ایک پر اُمید جھلک دیکھاتی ہے۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 




















