صفحہ اول | خبریں | خبریں | لڑائی اور خون میں بھائی بھائی
لڑائی اور خون میں بھائی بھائی
منجانب 2nd Lt. Cari Butler, 117th Mobile Public Affairs Detachment (Hawaii)
120628_brothers
ایک امریکی فوجی وناؤ، افغانستان کے قریب 14 جون، 2012 کو افغان نیشنل پولیس کے افسران کو حال ہی میں باغیوں کی سرگرمیوں پر پیدل گشت کے دوران مقامی افراد سے سوال کرتے دیکھ رہا ہے۔ (فوٹو منجانب سیکینڈ لیفٹننٹ کیری بٹلر)

تارن کوٹ، افغانستان (28 جون، 2012) - افغان نیشنل آرمی کو ملک بھر میں مختلف مقامات پر تعینات کیا جا سکتا ہے، جبکہ افغان نیشنل پولیس مقامی سطح پر سکیورٹی کی انچارج ہے۔ مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے مقامی لوگوں یا علاقے سے واقف لوگوں کو بُلاتے ہیں۔

محمد رحیم نئے رشتے قائم کرنے کے لئے اور وسطی درافشان، صوبہ ارزگان میں مقامی معاشرے کی حفاظت کے لیۓ اے- این- پی کے ساتھ کام کر رہےہیں۔

رحیم، جو کہ کجاک چیک پوائنٹ پر اے- این- پی کے نئے کمانڈر ہیں، نے کہا،'' میرے سات بھائی میرے ساتھ کام کرتے ہیں، تمام خاندان ایک ہی چوکی پر ہے۔"

اعتماد ایسی چیز نہیں ہے جو راتوں رات قائم ہو جاتا ہے۔ یہاں تک کہ افغانستان میں گہری جڑیں قریبی خاندان اور قبائلی تعلقات سے قائم ہوتی ہیں جو کہ اعتماد پیدا کرنے میں مدد کرتی ہیں. اگر آپ کے ساتھ میں آپ کے خاندان کا ہی کوئی کھڑا ہو تو آپ کو اس بات کا خوف نہیں ہوتا کہ وہ کسی وقت آپ کے خلاف ہو جائے گا۔

سب سے بڑا بھائی چوکی کی کمانڈ کرتا ہے اور اس کے بھائی اس کو ایک باپ کی حیثیت سے دیکھتے ہیں۔ بھائیوں میں سب سے چھوٹا چائے اور کھانا بناتا ہے، جبکہ دوسرے دو بھائی ایک طویل پیدل گشت کے بعد آرام سے بیٹھ جاتے ہیں۔ جب وہ مل کر ایک ساتھ روٹی کھاتے ہیں تو محمد رحیم ایک کسان کے طور پر اپنی سابقہ زندگی پر تبادلہ خیال کرتا ہے، جب اس کے بھائی صرف بچے تھے۔

"ماضی میں تعلیم یافتہ افراد کی تعداد کافی نہیں تھی- ارزگان میں مختلف گاؤں کے کمانڈر ایک دوسرے کے خلاف لڑتے تھے اور لوگوں کو قتل کرتے تھے -  یہ بہت بُرا تھا۔  ایسا اس لیۓ ہوا کیونکہ وہاں تعلیم یافتہ افراد کی کافی تعداد نہیں تھی، لیکن اگر ہم اسکول اور تعلیم فراہم کرتے ہیں تو مستقبل میں ایسا نہیں ہو گا"

تاریخی طور پر، افغانستان کی سکیورٹی مشکل رہی ہے اور اب محمد رحیم مقامی سکیورٹی کو اپنے خاندان کی ذمہ داری سمجھتا ہے۔  جنگ شروع ہونے کے بعد، اس کے چھوٹے بھائیوں نے اس کے نقش قدم پر عمل کیا جب اس نے ان کے لیئے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کام کرنے کا راستہ ہموار کیا۔ اب، وہ روزانہ ایک دوسرے اور اپنے اتحادی ہم منصبوں پر اپنے موجودہ اعتماد کی مدد سے رکاوٹوں کو دور کرتے ہیں ۔

لیفٹیننٹ سٹیون ہیلی، پلاٹون رہنما، الفا ٹروپ، 1-14  کیولری نے کہا کہ میرے خیال میں اے-این-پی کے لیۓ کامیابی کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، لیکن ان کو اب بھی کچھ اتحادی مدد کی ضرورت ہے۔ بنیادی طور پر، یہ ایک اعتماد کا مسئلہ ہے جس کو انھیں خود حل کرنا ہے اور انھیں اپنی صلاحیتوں اور اپنی تربیت پر اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔

ان کا برادرانہ تعلق واضع تھا، لیکن انھوں نے ایک امریکی بھائی کو بھی اپنا لیا تھا، سارجنٹ فرسٹ کلاس رابرٹ لو،پلاٹون سارجنٹ الفا ٹروپ، 1-14  کیولری سکواڈرن۔

محمد نے لو کے حوالے سے کہا کہ میں اس کے ساتھ پہلے بھی کام کر چکا ہوں اور وہ میرا اچھا دوست تھا ۔ میں نے اس کے ساتھ بہت سے مشنوں میں حصہ لیا اور ہم نے ایک بہت ہی اچھا وقت گزارا تھا، لہذا میں جب منتقل ہوا تو میں نے اس کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی درخواست کی۔

چیک پوائنٹ کی توسیع کی وجہ سے محم اور اس کے بھائیوں کو حال ہی میں یہاں منتقل کیا گیا تھا۔

رحیم نے کہا کہ یہ ایک بہت خطرناک علاقہ ہے، کل رات کو ہی طالبان کی طرف سے ایک حملہ ہوا تھا۔ کوئی بھی اس صورت حال کو پسند نہیں کرے گا۔

مشکل حالات کے قطع نظر، اے-این-پی افغانستان کی مقامی معاشرے میں سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے ضروری ہے۔

رحیم نے کہا کہ ہم سکیورٹی کے لئے یہاں رہیں گے ۔ اگر ہمیں رسد کی حمایت فراہم کی جاتی ہے۔  جب وہ انتظامی مشکلات کو حل کریں گے تو ایک بات وہ جس کی انھیں فکر نہیں ہے وہ ان کے ساتھ جوانوں میں ان کا اعتماد ہے۔
لو نے کہا کہ "ہم ان میں نظم و ضبط پیدا کرنے اور اعتماد اور صلاحیتیں قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے طور پر حالات سے نمٹ سکیں" ۔

 لو نے کہا کہ ان کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ اے-این- پی زیادہ پہل کرتی ہے، وہ بہادر ہیں، اور وہ اپنی صلاحیتوں کے بارے میں زیادہ پر اعتماد ہیں۔ اب، اس علاقے میں چیک پوائنٹس کی توسیع کے ساتھ، انھیں شروع سے ابتدا کرنی ہو گی۔"

لو نے کہا کہ وہ ایک نئے علاقے میں نئے لوگوں کے ساتھ ہیں مختلف قبائل میں ہیں، ان کے ساتھ تعلقات اور اعتماد کی تعمیر ضروری ہے تاکہ مقامی لوگ اپنے مسائل سامنے لائیں،" ۔

اے این پی نے اعتماد کے قیام کے لیۓ کئی اقدامات اٹھاۓ ہیں۔

ہیلی نے کہا کہ ان کے نزدیک اعتماد بڑی چیز ہے اور وہ ایسی پوزیشن میں تھے جہاں بہت سےمقامی لوگ ان کو پسند نہیں کرتے تھے لیکن اب ان زیادہ سے زیادہ ہے لوگ ہمارے پاس آتے ہیں اور ہمیں بتاتے ہیں کہ ہاں، ہم اے-این-پی کو اب پسند کرتے ہیں، ہمیں لگتا ہے کہ ہم ان کے پاس اپنے مسائل لے کے جا سکتے ہیں ۔  اے-این- پی واقعی میں کام کر رہی ہے ۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 22 times

فیس بُک پر دوست
33,166+