صفحہ اول | خبریں | خبریں | ساتھ مل کر کھانا؛ افغانوں کے ساتھ اعتماد قائم کرنے میں بہت اہم
ساتھ مل کر کھانا؛ افغانوں کے ساتھ اعتماد قائم کرنے میں بہت اہم
منجانب Lance Cpl. Timothy Lenzo, 1st Marine Division
120503_bread
سارجنٹ سکاٹ کرسٹوفر، جو ایمبیڈڈ ٹریننگ ٹیم، سیکینڈ بٹالین، 6ویں مرین رجیمنٹ کے ساتھ ایک لاجسٹک مشاور کے طور پر ہیں، 29 اپریل، 2012 کو اپنے افغان ساتھیوں کے ساتھ روٹی، گوشت اور تازہ سبزیاں کھاتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب کارپورل ٹموتھی لینزو)

فارورڈ آپریٹنگ بیس جرانمو، افغانستان (3 مئی، 2012) – "شانہ بہ شانہ" دری کی ایک کہاوت ہے جسے سارجنٹ کرسٹوفر سکاٹ دسمبر 2011 میں یہاں آنے کے بعد سنتے آرہے ہیں۔ اس کہاوت کا ترجمہ کندھے سے کندھے ملا کر [چلانا] ہے۔  افغان فورسز کا کہنا ہے کہ یہ کسی کام کی اخلاقیات کی وضاحت کرنے کا ایک طریقہ ہے اور اس کوشش کو ظاہر کرتا ہے جو وہ دوسروں کے ساتھ مل کر پیش لاتے ہیں۔

سکاٹ، جو ایمبیڈڈ ٹریننگ ٹیم، سیکینڈ بٹالین، 6ویں مرین رجیمنٹ کے ساتھ ایک لاجسٹک مشاور کے طور پر ہیں، ان کے لیۓ اس کا مطلب ہم سے یہ ایک رات کی چھٹی لے کر اپنے افغان اتحادیوں کے ساتھ وقت گرانا ہے۔

سکاٹ ، جو اوگڈنز برگ، نیو یارک سے ہیں، نے کہا کہ میں اپنے ذاتی وقت کے دوران یہاں آتا ہوں ، ان کے ساتھ وقت گزارتا ہوں، ٹی-وی دیکھتا ہوں اور ان سے بات چیت کرتا ہوں ۔

مہینے میں ایک بار سکاٹ ان افغان فوجیوں، جن کو وہ تربیت دیتے اور جن کے ساتھ شانہ بہ شانہ کام کرتےہیں، کے ساتھ بیٹھتے اور کھانا کھاتے اور چائے پیتے ہیں۔ کبھی سکاٹ اکیلے ہی ہوتے ہیں۔ کبھی دوسرے اوقات میں وہ مرینز کے ایک پورے اسکواڈ کے ساتھ ہوتے ہیں۔

سکاٹ نے کہا کہ وہ اس وقت ٹی-وی دیکھنے اور کھانا کھانے سے زیادہ سمجھتے ہیں، وہ اس کو اپنے کام کا ایک حصہ اور افغان لوگوں، جن کے ساتھ وہ کام کرتے ہیں، سے وفاداری سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان فوجیوں کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے ان کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے مختلف طریقے تلاش کرنا بہت اہم ہے۔ انہوں نے اپنی مشیر تربیت گروپ میں جو سیکھا تھا اس کو یاد کیا، جتنی محنت کرو گے، اس کا پھل اتنا ہی زیادہ ملے گا۔

اس مشورے کو ذہن میں رکھتے ہوۓ، سکاٹ نے کام پر ضروری گھنٹوں سے بھی زیادہ وقت لگانا شروع کر دیا۔

سکاٹ نے کبھی کبھار والی بال کے دوستانہ کھیل میں بھی حصہ لیا اور افغانوں کو میس ہال میں اپنے ساتھ کھانے کی دعوت دی۔

سکاٹ نے کہا کہ جو کچھ ہمارے لیۓ روز مرہ کا معمول ہے، ان کے لیۓ خاص بات ہے ۔

سکاٹ کی زندگی اور کام کے دوران لوگوں کے ساتھ وقت گزارنے کا خیال ان کے لیۓ نیا نہیں ہے۔ بڑے ہوتے ہوۓ ان کا خاندان کھانا ساتھ مل کر کھانے پر زور دیتا تھا، اور یہی کچھ وہ اپنی بیوی کورٹنی اور 16 ماہ کی عمر کے بیٹے ایون کے ساتھ جاری رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

سکاٹ نے کہا کہ میرا خاندان بہت ہی خاندانی خیالات پر مبنی ہے اور ہم بہت ساری چیزیں ایک ساتھ کرتے ہیں ۔ خاندانی وقت وہ ہے جب آپ اپنے تمام دن کے بارے میں بات چیت کرتے ہیں۔ اس کے بغیر، آپ کو اپنے ارد گرد کے لوگوں کے ساتھ ہونے والے حادثوں کے بارے میں احساس نہیں ہوتا۔

سکاٹ کی اپنے افغان ہم منصبوں کے بارے میں جاننے کے لئے عزم توجہ سے محروم نہیں رہا۔

اے-این-اے فرسٹ سارجنٹ میر عالم، فرسٹ کندک، فرسٹ بریگیڈ، 215ویں کور کے ساتھ لاجسٹکس چیف نے ایک دری سے انگریزی زبان کے مترجم کے ذریعے کہا کہ میں ڈھائی سالوں سے مرینز سے واقف رہا ہوں اور میں نے سارجنٹ سکاٹ کی طرح کا آدمی کبھی نہیں دیکھا ہے۔

سکاٹ میر عالم اور دیگر افغانوں کے ساتھ ان کے رسد کے سیکشن میں مل کر کام کرتا ہے، اور وہ مہینے میں کم از کم ایک بار مل کر کھانا کھاتے ہیں۔

میر عالم کی ایک مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں نے اسے اپنے گھر مدعو کر سکتا ۔ وہ ہمیں بہت مدد دیتا ہے، اور وہ ہمارے ساتھ سانہ بہ شانہ کام کرتا ہے۔

سکاٹ نے کہا کہ یہ ان کے رسوم و رواج میں شرکت کرنے کی خواہش اور افغانیوں کی ساتھ وقت گزارنا ہے جس نے ان کی مدد کی ہے۔

سکاٹ نے کہا کہ جب آپ وقت نکالتے ہیں اور ان کی زبان سیکھتے ہیں اور پھر اس کا استعمال کرتے ہیں، چاہے وہ صرف  فوجیوں کے ساتھ سادہ مبارک باد کے الفاظ، ہی ہوں، وہ اس کو دیکھتے ہیں، اور اس سے یہ احساس ہوتا ہے کہ کہ آپ وقت نکال کر ان کو اور بھی بہتر سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

کھانے کے بعد، سکاٹ اکثر بیٹھا رہتا ہے اور افغان فوجیوں کے ساتھ باہر وقت گزارتا ہے۔ وہ  خبروں سے لے کر فلموں اور گیم شو سب کچھ دیکھتے ہیں۔ اکثر شو دری، پشتو یا فارسی میں ہوتے ہیں، لیکن زبان کی رکاوٹ انھیں دوسروں کے ساتھ ملنے جلنے سے نہیں روکتی۔

سکاٹ نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ اکثر اوقات وہ نیچے انگریزی میں ترجمے کے ساتھ ایک فلم دیکھتے ہیں۔ یہ بہت اچھی بات ہے کیونکہ اس سے ہم سب ایک ساتھ بیٹھ کر فلم دیکھ سکتے ہیں۔

وہ کینڈڈ کیمرا شو بھی دیکتے ہیں جس میں ان لوگوں کے ساتھ مذاق کیا جاتا ہے جن کو کیمرا اور شو میں ہونے کا گمان نہیں ہوتا۔ اس شو میں بہت کم الفاظ ہیں اور اعمال کی شرارت کی وضاحت کرنے کے لیۓ زیادہ تر اداکاروں کو استعمال کیا جاتا ہے، جو دونوں افغان فوجیوں اور مرینز کو پلاٹ سمجھنے کی اجازت دیتا ہے۔

آخری بار جب سکاٹ یہاں آیا تھا، اس کے کھانے کے بعد شو نشر ہوا۔ سکاٹ میر عالم کے ساتھ بیٹھے اور شو میں لوگوں کو بد ذائیقہ آئس کریم کھاتا ہوئے دیکھ کر ہنسے، سکرین پر تصاویر مترجم سے زیادہ بہتر طور پر وضاحت کر رہیں تھیں۔

جب شو ختم ہو گیا تو سکاٹ نے اپنے سخی میزبان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے میر عالم سے اگلے دن ایک لاجسٹک مسئلہ دیکھنے کے لئے منصوبہ بندی کی اور شائستگی سے خدا حافظ کہا۔ جب انھوں نے خیمے سے باہر قدم رکھا، تو احساس ہوا کہ سورج طویل عرصے سے غروب ہو چکا تھا، اس سے وہ چونک گئے۔

سکاٹ نے ایک مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ مجھے احساس ہی نہیں ہوا کہ ہم اتنی دیر تک رکُے رہے ۔ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے۔ میں ان کے ساتھ اچھا وقت  گزار رہا ہوں اور وقت گزرنے کا احساس نہیں ہوتا۔

سکاٹ نے کہا کہ ایک قریبی سطح پر افغانوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے لئے طریقے تلاش کرنا، ان کے اعتماد اور دوستی کی شکل میں نکلتا ہے۔

سکاٹ نے کہا کہ ان افراد کو جانیۓ جن کے ساتھ آپ کام کر رہے ہیں ۔ میں افغانوں کو یہ دیکھاتا ہوں کہ میں ان سے  اپنے ملٹری سے ملٹری کے رشتے تک ہی نہیں بلکہ اس سے زیادہ ان کی پرواہ کرتا ہوں۔

سکاٹ افغانوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ یا کندھے سے کندھا ملا کر کام جاری رکھے ہوئے ہیں، اپنے فوجیوں کی تربیت کا مشن جاری رکھے ہوۓ۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+