Combined Joint Interagency Task Force-435
| بٹالین کی شراکت افغانوں کو پروان کے قید خانے میں زیادہ اختیار دینے کے لیے تیار |
منجانب MCC (SW) Maria Yager, Combined Joint Interagency Task Force 435 شئیرمتعلقہ خبریںصوبہ پروان، افغانستان 29 اپریل 2011 ۔۔۔ پروان کے قیدخانے ڈی ایف آئی پی کی افغان حکام کو مشروط منتقلی کے لیے افغان قومی فوج اے این اے کے جوان تربیت دینے پر گزشتہ دس ماہ سے مامور 96th ملٹری پولیس بٹالین، ٹاسک فورس سپارٹن کی جگہ 27 اپریل 2011 کو 785th ملٹری پولیس بٹالین نے لے لی۔ ٹاسک فورس پارٹن، جس کی قیادت امریکی فوجی لیفٹننٹ کرنل ایڈگر پیریز نے جدید ترین قید خانے ڈی ایف آئی پی کی افغان حکام کو منتقلی کی غرض سے اے این اے ملٹری پولیس بریگیڈ کے جوانوں کی تربیت کے لیے براہ راست کمبائنڈ جوائنٹ انٹرایجنسی ٹاسک فورس 435 کی کوششوں کو سپورٹ کیا۔ حکومتِ امریکہ اور افغانستان کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت قید خانے کی مشروط منتقلی کے ایک مرحلے کے طور پر اے این اے فسیلیٹی کے محفاظوں اور عملے کے افراد کی بڑی تعداد میں حصہ دار بنے گی۔ پیریز نے اے این اے کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعیناتی کے دوران اے این اے کے جوانوں کی کارکردگی ہی کامیابی کی کنجی رہی ہے۔ میرے ساتھیو اور بھائیو، آپ کے ملک میں رہنا اور یہاں آپ کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اپنی تعیناتی کے دوران ٹاسک فورس سپارٹن نے اے این اے ملٹری پولیس کے جوانوں کی دس میں سے پہلی نو کلاسز کی تربیت کی جنہوں نے ڈیٹنشن آپریشنز ٹرانزیشن کورس ڈی او ٹی سی، جو چھ ہفتوں پر مشتمل ہدایات ہیں جن میں قیدیوں کے بین الاقوامی معیار اور افغان قوانین کے مطابق سلوک اور انتطام و انصرام کے طریقہ ہائے کار بتائے جاتے ہیں، مکمل کیا۔ 1,500 سے زائد اے این اے کے جوانوں کو ڈی ایف آئی میں تعیناتی، بشمول تین ہاوسنگ یونٹس کے لیے محفاظین اور سپروائزری عملہ، شامل ہے۔ ٹاسک فورس سپارٹن نے اے این اے کے سینئر افسران کی اے این اے لیڈرشپ کورس کا اہتمام بھی کیا تا کہ وہ ڈی ایف آئی پی آپریشنز کے بارے میں اپنی ادارہ جاتی معلومات میں اضافہ کریں۔ اس کے علاوہ "تربیت کار کی تربیت" کا پروگرام بھی چلایا تا کہ اے این اے کے جوان تربیت کار کی حیثیت سے ڈی او ٹی سی میں شامل ہوں۔ اے این اے کے کرنل سلطان، 96th ملٹری پولیس بٹالین اے این اے ایم پی بٹالین کمانڈر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمارے جوانوں کو شاندار تربیت دی ہے۔ ہم لیفٹننٹ کرنل پیریز اور ان کے جوانوں کی کوششوں کا اعتراف کرتے اور 785th کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔ 785th ایم پی بٹالین، ٹاسک فورس منرو، مشی گن کے علاقے فریزر سے یو ایس آرمی ریزرو یونٹ ہے جس کی قیادت یو ایس آرمی لیفٹننٹ کرنل رچرڈ ایچیسن کرتے ہی۔ 785th کو اس سے پہلے 2002 میں آپریشن دیرپاہ آزادی کے سلسلے میں گوانتانامو بے، کیوبا میں تعینات کیا گیا اور 2005 میں آپریشن عراقی فریڈم کے سلسلے میں کیمپ بیوکا میں تعینات کیا گیا۔ ایچیسن کہتے ہیں کہ ہمیں یہاں آ کر اور اے این اے کا ساتھی بن کر بہت خوشی ہے۔ ہم ٹاسک فورس سپارٹن کی جانب سے قائم کردہ ترقی کے عمل کو جاری رکھنے کا عزم کیے ہوئے ہیں اور بالاخر اس گارڈ فورس اکیڈمی کو اے این اے کے حوالے کر دیں گے۔ ڈی ایف آئی پی ایک جدید ترین قید خانہ ہے جس کی تعمیر ستمبر 2009 میں مکمل ہوئی اور دسمبر 2009 میں یہاں قیدیوں کی منتقلی شروع ہوئی۔ ڈی ایف آئی پی میڈیکل سہولت، اہل خانہ سے ملاقاتی مرکز، ووکیشنل سہولتیں اور درس و تدریس کے لیے کلاس رومز کی سہولتوں سے لیس ہے۔ ڈی ایف آئی پی کے ڈیزائن میں قیدیوں کو سماج میں دوبارہ شامل کرنے حکمت عملی کو شامل کیا گیا ہے اور مشترکہ انٹر ایجنسی ٹاسک فورس 435 کو اس قابل کیا گیا کہ وہ افغانستان میں مزاحمت کے خاتمے کی کوششوں میں قیدیوں کے انتظام و انصرام کو بھی شامل کر سکے۔ CJIATF 435 اسلامی جمہوریہ افغانستان کی حکومت اور امریکہ کے انٹر ایجنسی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر قیدیوں کی ڈینٹنشن، اصلاح اور عدالتی سیکٹر اور بائیو میٹرکس میں کام کرتی ہے۔ CJIATF 435 قیدیوں کے انتظام و انصرام کی ذمہ داریاں مشروط طور پر افغان حکام کے حوالے کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے جس میں قانون کی حکمرانی برقرار رکھی جائے۔ |
Detention Facility in Parwan Province, Afghanistan
تصویریں
Podcasts
There are no podcasts available at this time.










