| اے این ایس ایف کے سیلاب اور تودے گرنے پر رددعمل کی رہبری |
منجانب , IJC Public Affairs Office شئیرمتعلقہ خبریں
پروان صوبے کے سلانگ ٹنل کا علاقہ، جو کہ ملک کے مشرقی حصوں کو کابل سے ملانے میں سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے، اس میں متعدد تودے گرنے کے موقعے پر افغان قومی سلامتی کے اہلکاروں نے 200 سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا۔ افغان نیشنل آرمی کور (اے این اے اے سی) کے عملے اور ایساف کے مشیربہت سی امدادی ٹیموں کو ہوائی طریقے سے پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکالنے کے لیۓ پہہنچے تھے۔ اے این اے اے سی نے، زمین پر افغانی فوج اور پولیس کی مدد سے، 70 پھنسے ہوۓ شہریوں کو بچا لیا، جن میں سے کچھ زحمی تھے، اور ان کو خیریت سے بگرام ائیر فیلڈ پر لے جایا گیا ۔ اے این اے اے سی کے ہیلی کاپٹروں نے کمبل اور دوسری انسانی امداد کا سامان، ٹنل کے کمانڈر کی رپورٹ پر کہ تقریبا 150 گاڑیاں پھنسیں تھیں، ٹنل کے علاقے تک پہنچا دیا تھا۔ افغان افسران جوکہ اس امدادی کاروائی کی رہبری کر رہے تھے اُن سے قریبی تعاون کے ساتھ ایساف کے فضائی ذرائع نے پھنسے ہوۓ لوگوں کو فضائی یا کشتیوں کے ذریعے بگرام ائیر فیلڈ تک پہنچایا۔ اُن کی مدد کے لیے سی ایچ 47 ہیلی کاپٹر بھیجے جو بڑی سڑک پر کئی دفعہ اترے اور تقریبا 250 افغانوں کو بگرام ائیر فیلڈ پر لائے جہاں ان کے زخموں کے علاج کے لیے طبی امداد، اُن کے لیے کھانا، چھت اور گرم کمبل فراہم کیۓ گۓ تھے۔
قندھار صوبے میں، اے این اے اور اے این پی کے ارکان تحصیل زاہرے میں سیلاب کے اثرانداز پھنسے ہوئے 800 دیہاتیوں کی مدد کو بھیجے گۓ ہیلی کاپٹر جن کو اے این اے اے سی کے پائلٹ اڑا رہے تھے، علاقے میں تلاش کے لیۓ اُڑے اورایک دور دراز کے گاؤں میں بہت سے شہریوں کو بچا لیا۔ پھر اِن شہریوں کو وہ سہولیات مہیا کیں جن کا انتظام مقامی افسروں نے بےگھروں کے رہنے اور ان کو خوراک پہنچانے کے لیۓ کیا تھا۔
|
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 























