| اے-این-اے کی رہنمائی، سب کے لیۓ فائدہ مند |
منجانب 3rd Stryker Brigade Combat Team, 2nd Infantry Division شئیرمتعلقہ خبریں
ا امریکی فوج کے ماسٹر سارجنٹ ڈیریک ڈاٹسن ،شترکہ ٹاسک فورس ایروہیڈ، کامبیٹ فوجی مشاورتی ٹیم، پانچویں کندک، فرسٹ بریگیڈ 205 ویں اے-این-اے کور کے افغان فوجیوں کو کیمپ ہیرو، قندھار صوبے، افغانستان میں ایک مسجد کی مرمت کے صحیح طریقے دکھاتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب کیپٹن جیسن سی کریسٹ)
فارورڈ آپریٹنگ بیس لنڈسی، افغانستان - ایک جنگ زدہ علاقے میں اپنے شوق کے لئے وقت نکالنا اکثر ایک چیلنج ہے۔ ماسٹر سارجنٹ. ڈیریک ڈاٹسن اور3-2 سٹرائکر بریگیڈ کامبیٹ استحکام اور منتقلی کی ٹیم کا شوق جب افغان نیشنل آرمی کی رہنمائی کرنا ہے تو یہ سب کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ کامبیٹ فوجی سپورٹ مشاورتی ٹیم، جو کہ 5ویں کندک، فرسٹ بریگیڈ205 ویں اے-این-اے کور کے ساتھ اشتراک میں ہے، جب ایف-او-بی لنڈسی پر پہنچے تو ان کو معلوم تھا کہ ان کو اپنے افغان ہم منصبوں کے ساتھ ایک مشکل چیلنج کا سامنا تھا ۔ 5 ویں کندک، 1/205 کو تمام عملے شعبوں میں مسلسل رہنمائی حاصل کیۓ کئی سال ہو گئے تھے اور کندک کو استقرار میں شدید کمی کا سامنا تھا، سامان کی کمی تھی، اور ایک نہ رکنے والے آپریشن کی رفتار کا سامنا تھا۔ ایک چیلنج جس کا ڈاٹسن، سارجنٹ میجر رہنما اور سی-ایس-ایس ٹیم کے نان کمیشنڈ افسر انچارج، کو سامنا تھا اور جس کی انھیں توقع نہیں تھی، وہ ایک مسجد کی تعمیرنو میں مدد کرنا تھا۔ کندک مسجد، کیمپ ہیرو پر کینیڈین رہنمائی کی کوششوں کے ایک حصہ کے طور پر 2010 ء میں تعمیر کی گئی تھی، اپنی تکمیل کے فوراً بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی تھی۔ اس منصوبے میں ڈالر کے اعداد و شمار کو پورا کرنے کے لئے بہت سے شارٹ کٹ استعمال کیۓ گۓ تھے۔ ڈاٹسن نے یاد کیا کہ میں اس کہانی، جو سی- ایس- ایم (کمانڈ سارجنٹ میجر) نے مجھے سنائی، سے بہت متاثر ہوا کہ کس طرح یونٹ کے فوجیوں نے مسجد کی مرمت کا خیال کیا کہ انھوں نے اس کے لیۓ اپنی تنخواہ سے پیسے سپیشل فنڈز میں دیۓ ۔ نیلسن نے کہا کہ منصوبے کو شروع کرنے کی فوری اجازت میجر پیٹ نیلسن، سی- ایس- ایس ٹیم چیف نے دی اور ڈاٹسن نے مسجد کے منصوبے کی خاکہ بندی شروع کی۔ میں نے محسوس کیا کہ یہ ایک ایسا منصوبہ تھا جو ہمیں کرنا ہی تھا اور یہ ہمارے 5ویں کندک کے ساتھ تعلقات کے لیۓ بہت فائدہ مند رہے گا ۔ منصوبہ بنانے کے دوران، ڈاٹسن کو ایک بڑی مشکل کا سامنا تھا، پیسوں کا مسلہ۔ ڈاٹسن نے کہا کہ ہمیں کام کو صحیح طریقے سے مکمل کرنے کے ضروری سامان کے لیۓ 350 ڈالروں کی ضرورت تھی ۔ اس رکاوٹ پر جلد ہی قابو پا لا گیا جب سی- ایس -ایس ایڈوائزری ٹیم اور افغان ترجمانوں کی ٹیم نے، باقی رقم مل کر خود ادا کی۔ تمام ضروری جمع شدہ فنڈز کے ساتھ مواد خریدا گیا اور تب منصوبہ شروع کرنے کے قابل ہوا۔ پانچویں کندک نے افرادی قوت فراہم کی اور ڈاٹسن نے نگرانی فراہم کی۔ تاہم نگرانی جلد اصل کام میں تبدیل ہو گئی۔ ڈاٹسن نے یاد کیا کہ جب میں نے مسجد پر کام شروع کیا، مجھے تقریباً سارا کام کرنا پڑا۔ سب کام مکمل کرنے کے لیئے نصب کی جانے والی لکڑی پر اور سٹیل پر پیمائیش کے نشان لگانا ، ٹکڑوں کو مناسب سائز اور شکل میں کاٹنا، اور کارکنوں کو پینچ/ یا ویلڈ کی جگہ بتانا، ضروری تھا ۔ کارپینٹری کارکنوں کی مہارت میں جو کمی رہ گئی تھی وہ ان کی تخلیقی مہارت نے پوری کر دی۔ سٹیل کی فراہمی میں کمی، کندک نے پُرانے بنک بیڈ، جو کہ ایک کباڑ خانے میں پڑے تھے، کے سٹیل دوبارہ استعمال کیا اور موجودہ چھت اور چھت کے اندر کی طرف کو مضبوط بنانے کے لئے استعمال کیا۔ پُرانے بنک بیڈ کو مسجد کی چھت تک پہنچنے کے لئے اور عارضی پاڑ باندھنے کے لیۓ بھی استعمال کیا گیا۔ ڈاٹسن فخر سے یاد کرتے ہیں کہ جیسے جیسےکام آگے بڑھتا گیا، فوجیوں نے کارپینٹری کی کاموں کو کرنا سیکھ لیا اور میں پیچھے ہٹنے اور صرف نگرانی میں مدد کے قابل ہوا تھا۔ مسجد کی مرمت کی خبر کیمپ ہیرو کے ارد گرد تیزی سے پھیل گئی کہ ایک لمبا امریکی سارجنٹ ایک ہتھوڑے اور ڈرل کے ساتھ کام کرتا ہے۔ ڈاٹسن، جو 6 فٹ 5 انچ لمبے ہیں اور جن کو دونوں 205/1 بریگیڈ اور 205 کور کے اعلٰی سطح کے افسران، جو وہاں کام کو دیکھنے کے لیے رک گۓ تھے، کو نمایاں طور پر دیکھا۔ بریگیڈیئرجنرل حبیبی 205/1 کے بریگیڈ کمانڈر، نے ان شدید گرم دنوں میں کام کرنے کے لیئے ڈاٹسن کا شکریہ ادا کیا اور انھیں اپنے ذاتی سکے سے نوازا۔ ڈاٹسن کے لیۓ اس سے بھی زیادہ اہم، اگرچہ، افغان چائے اور پیسٹری کے روزانہ تحائف تھے جو کیمپ ہیرو میں ان کی عبادت کی جگہ بحال کرنے کے لئے شکرگزار ہونے والے مقامی ان فوجی کے لیۓ لاتے تھے۔ مسلسل95 ڈگری کے تقریباً دو ہفتوں کے دوران، تمام مرمت مکمل کی گئی تھی اور مسجد مکمل طور پر پھر سے استعمال کیے جانے کے قابل تھی۔ مسجد کی چھت دوبارہ سے مستحکم تھی اور پینٹ کی ایک آخری کوٹ کے لئے تیار تھی۔ منصوبے کے اثرات کا تعین کرنے میں، ڈاٹسن ہنستے ہوۓ کہتے ہیں کہ "اگر کسی نے مجھے بتایا ہوتا میں افغانستان میں ایک مسجد کی مرمت کرنے کے لیۓ تعینات ہوں گا، تو اس وقت میں یقین نہیں کرتا۔ اب جب کہ یہ ہو چکا ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہاں ایک سرپرست کے طور پر میرے سب اعمال میں سے یہ عمل سب سے زیادہ اہم ہے ۔" |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















