| اے-این-اے کی جنرل کا کوریا کے ہسپتال اور پیشہ ورانہ تربیتی مرکز کا دورہ |
منجانب Sgt. William Begley, 11th Public Affairs Detachment
بریگیڈئیر جنرل خاتول محمد زئی، افغان نیشنل آرمی میں خواتین کے امور کی ڈائریکٹر نے 2 اپریل کو کوریا کے ہسپتال میں مریضوں سے ملاقات کی۔ (فوٹو منجانب ولیم بیگل)
بگرام ائیر فیلڈ، افغانستان (4 اپریل، 2012) - افغان نیشنل فوج کے بریگیڈیئر اور اے-این-اے میں خواتین کے امور کی ڈائریکٹر، جنرل خاتول محمد زئی، نے 2 اپریل کو بگرام ایئر فیلڈ پر کوریا کے ہسپتال اور پیشہ ورانہ تربیتی مرکز کا دورہ کیا۔ محمد زئی، اے-این-اے میں سب سے پہلی بریگیڈیئر جنرل کے عہدے کو حاصل کرنے والی خاتون، نے ہسپتال کا دورہ کیا اور کوریا کی اپنے ساتھی افغانوں کے لئے مہیا کردہ دیکھ بھال کے معیار کا مشاہدہ کیا۔ وہاں اپنی موجودگی کے دوران انھوں نے مریضوں کے ساتھ بات چیت کی، انھیں مسکراہٹیں فراہم کی اور سکون دلایا ۔ محمد زئی نے کہا کہ میں کوریا کے لوگوں سے مل کر بہت خوش ہوں جو اپنے گھروں کو چھوڑ کر افغانستان آۓ اور میرے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔ میں افغان عوام کو شاندار طبی امداد حاصل کرتے ہوئے دیکھ کر بہت خوش ہوں اور اس امید اور سہارے پر بھی جو ان کو دی جا رہی ہے۔ ہسپتال میں عورتوں اور بچوں نے محمد زئی کو گلے لگایا۔ محمدزئی نے کہا کہ مجھے ایک افغان خاتون کے طور پراپنے آپ پر فخر ہے ۔ مجھے یہ عہدہ دینے والے مردوں نے میری محنت کی وجہ سے یہ عہدہ دیا ہے۔ مامون ہوتک، جو کوریا کے ہسپتال میں ایک طبی مترجم ہیں اور جو کوریا کے ڈاکٹروں کو افغان مریضوں کے ساتھ بات چیت کرنے میں مدد دیتے ہیں، نے کہا کہ محمد زئی افغانستان میں ایک مشہور شخصیت کی مانند ہیں۔ ہوتاک نے کہا کہ وہ افغان خواتین اور اپنے لوگوں کے لئے امید کی ایک علامت ہیں اور وہ اس بات سے آگاہ اور اس کے لیئے شکر گزار ہیں۔ ہوتک نے کہا کہ میرے لئے، ایک افغان شہری کے طور پر، ان سے ملنا ایک فخر و عزت کی بات ہے ۔ ان کو واقعی میں افغان عوام کی جانب سے بہت محبت حاصل ہے۔ محمدزئی نے اس کے بعد کے-وی-ٹی- سی کا دورہ کیا جہاں ان کو اپنے لوگوں کو دنیا کے اس جدید دور کے کام کاج میں شامل کرنے کے لیے تیار کرنے کی غرض سے تربیت کا معیار دیکھنے کو ملا۔ کے-وی-ٹی-سی افغانوں کو بجلی، کمپیوٹر، الیکٹرانکس، ویلڈنگ، آٹوموٹو، کارپینٹری اور انگریزی سکھاتا ہے۔ محمدزئی نے کہا کہ میں لوگوں کو الیکٹرانکس کا مطالعہ کرتے ہوئے اور ان کو کام تلاش کرنے میں مدد کرنے کی مہارت کو سیکھتے ہوئے دیکھ کر بہت خوش ہوں ۔ یہ افغان عوام کے لئے بہت اچھا ہے۔ محمد زئی نے اپنے دورے کا اختتام طلباء سے خطاب کے ذریعے کیا۔ انھوں نے افغانستان کے مستقبل کے بارے میں اپنی امیدوں کا ذکر کیا، ایسا مستقبل جس میں کوئی جنگ نہ ہو گی اور اپنی سرزمین پر کامیابی ہوگی۔ محمدزئی نے کہا کہ جتنا بھی آپ سیکھ سکتے ہیں سیکھ لیں اور محنت کریں ۔ اپنے ملک کی اور اپنے آپ کی مدد کریں۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 




















