| اے-این- اے نے پکتیکا کاروائی کے لیۓ آرٹلری بیٹری کی تصدیق کی |
منجانب Maj. Joseph Buccino, 172nd Infantry Brigade
9 فروری کو فارورڈ آپریٹنگ بیس شرانہ، افغانستان میں افغان نیشنل آرمی آرٹلری بیٹری، 4 کندک، سیکینڈ انفنٹری بریگیڈ، 203ویں اے- این- اے کور، نےاپنی تربیتی مشق کے دوران پہلی مرتبہ ڈی-30 ہاوٹزر چلایا۔ (فوٹو منجانب یو ایس آرمی سپیشل زیک برک، 55 ویں سگنل کمپنی)
صوبہ گردیز، افغانستان (16 مارچ، 2012) - 203/2/4 اے- این- اے کی ڈی-30 آرٹلری بیٹری کو پکتیکا صوبے میں کل ایک کامیاب بیٹری کی سطح کے براہ راست گولہ بارود کے استعمال کے بعد افغان وزارت دفاع نے حقیقی کاروائیاں کرنے کے قابل ہونے کی تصدیق کی۔ ایک دن کے مشق کے دوران ایکآٹھ بندوق کی بیٹری نے 96 اعلٰی دھماکہ خیز مواد کے راؤنڈ اور 41 دھواں دار راؤنڈ کی فائرنگ کی اور اب مشرقی پکتیکا صوبے میں پاکستانی سرحد کے نزدیک سی-ایف اور اے-این-ایس-ایف کاروائی میں مہلک بالواسطہ فائیرز کو ضم کرنےکے لیۓ اورگن، پکتیکا منتقل ہو گی۔ آرٹلری بیٹری کے کمانڈر، کیپٹن داؤد شاہ ہان نے براہ راست فائر کی تصدیق کے عمل کی وضاحت کی اور کہا کہ ہم نے 16 مشنز میں 137 راؤنڈ کی فائرنگ کی ۔ ایک پانچ کلومیٹر کی رینج کے ساتھ، ہم نے پہلے راؤنڈ کے ساتھ 100 میٹر کے اندر اندر ہر وقت درست تھے۔ بریگیڈیئر جنرل زمرے خان، سیکینڈ بریگیڈ کے کمانڈر، پکتیکا صوبے میں203ویں کور اے –این- اے مشرقی پکتیکا میں بیٹری کے عملی اطلاق کے بارے میں بہت پر جوش تھے۔ خان نے وضاحت کی کہ اس سے قبل، ہمیں پکتیکا میں افغان فوج کی طرف سے بالواسطہ فائیرنگ کی مدد حاصل نہیں تھی۔ ہماری ڈی 30 آرٹلری ہی ہے جس کی ہمیں، امریکیوں کے یہاں سے جانے کے بعد باغیوں کو شکست دینے کے لیئے، ضرورت ہے۔ درست آرٹلری کے ساتھ، ہم ایک بھی لڑائی نہیں ہاریں گے۔ سٹاف سارجنٹ عفوان عطاء اللہ، فرسٹ گن چیف، نے بیٹری مہارت کی وضاحت کی۔ " ڈیفلیکشن، کوڈرنٹ ایلیویشن، اور پہلے راؤنڈ کے بعد کس طرح ایڈجسٹمنٹ کرنی ہے ہم ان سے پوری طرح واقف ہیں۔ عطاء اللہ نے کہا کہ جب ہم پکتیکا واپس جائیں گے، ہمارے پاس چار بندوقیں ہر وقت فائیر کرنے کے لیۓ موجود ہوں گیں اور ہمارا فائرنگ ڈائریکشن سنٹر ہر وقت دستیاب ہو گا۔ عالم زئی وضاحت کی سٹاف سارجنٹ احمد عالم زئی، سیکینڈ گن چیف، نے بیٹری کے مستقبل کے بارے میں مثبت انداز میں بات کی۔ ہم خوشی سے باغیوں پر فائر کریں گے۔ اس موسم بہار میں افغانستان کے دشمنوں کو یہ معلوم ہو جاۓ گا کہ وہ پکتیکا صوبے میں ہماری آرٹلری کی وجہ سے مسائل پیدا نہیں کر سکتے۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 




















