| افغانستان میں ہوائی حملے میں آئی ای ڈی بنانے کی عمارت تباہ |
منجانب Armed Forces Press Service شئیرمتعلقہ خبریںبین الاقوامی سیکیوریٹی امدادی فورس مشترکہ کمان کی خبروں سے تیار کی گئی۔ واشنگٹن [24 اکتوبر، 2011] – ملٹری افسران نے بتایا کہ اتحادی فوجوں نے کل افغانستان کے صوبہ ہلمند کی تحصیل سنگین میں باغیوں کی ایک عمارت تباہ کرنے کے لیۓ ہوائی حملے کی درخواست کی۔ افسران نے کہا کہ باغی اس عمارت کو حملوں میں استعمال کرنے کے لیۓ خود ساختہ دھماکہ خیز آلات کی تیاری کے لیۓ استعمال کر رہے تھے اور یہ کہ اس کاروائی کے دوران کوئی شہری زخمی نہیں ہوا۔ کل افغانستان میں دوسری کاروائیوں کے دوران: -- مشترکہ فوج نے صوبہ پکتیا کی تحصیل گردیز میں حقانی نیٹ ورک کے رہنما جو کہ تحصیل ضرمت اور گردیز میں دھماکہ خیز آلات اور بتھیاروں کی تیاری اور ذخیرہ کرتے ہیں اور سڑکوں کے کنارے بم نصب کرنے کے حملوں کے لیۓ باغیوں کی قیادت کرتے ہیں کی تلاش کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ سیکیوریٹی فورسز نے دھماکہ خیز مواد، گرینیڈ، اسالٹ رائفل، بائونیٹ، گولہ بارود اور ان کے تھیلے بھی قبضے میں کر لیۓ۔ -- صوبہ پکتیا کی تحصیل دزادران میں مشترکہ فوج نے ہوائی حملے کی درخواست کی جس نے متعدد باغیوں کو ہلاک کر دیا۔ اس آپریشن کا ہدف دزادران اور شواک کی تحصیلوں میں موجود باغی تھے۔ -- مشترکہ فوج نے صوبہ نگر ہار کی خوگیاں تحصیل میں طالبان کے ایک حامی و مدد گار کو گرفتار کر لیا۔ یہ مدد گار باغیوں کو ہتھیار، گولہ بارود اور سڑک کے کنارے نصب کرنے کے لیۓ بم فراہم کرتا تھا۔ -- مشترکہ فوج نے صوبہ وردک کی تحصیل میدان شھر میں متعدد ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ افغانستان میں 22 اکتوبر کی کاراوئیاں -- -- مشترکہ فوج کی گشت نے صوبہ نمروز کی خاش راڈ تحصیل میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے خود ساختہ دھماکہ خیز آلات برآمد کر لیۓ۔ -- صوبہ ہلمند کی تحصیل موسی قلعہ میں مشترکہ فورس نے ایک طالبان رہنما، جو کہ منشیات کے ڈیلروں کے ساتھ ساز باز کر کے باغیوں کے آپریشنز کے لیۓ مالی مدد فراہم کرتا تھا کی تلاش کے دوران ایک باغی کو ہلاک کر دیا اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ -- مشترکہ فوج نے صوبہ قنداھار کی تحصیل قنداھارسے 122 ایم ایم کے راکٹ اور چار مارٹر قبضے میں کر لیۓ۔ -- افغان اور اتحادی فوجوں نے خطے کی مشرقی کمان میں سے 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اتحادی فوجیوں نے صوبہ خوست کی تحصیل صابری سے سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ صوبہ پکتیا کی تحصیل یوسف خیل سےافغان پولیس نے ان دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جنہوں نے اتحادی فوجوں پر گولیاں چلائیں تھیں۔ صوبہ خوست میں دو اور ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جس میں سے ایک کو افغان سرحدی پولیس نے اور ایک کو افغان فوجیوں نے گرفتار کیا۔ صوبہ پروان کی تحصیل بگرام میں اتحادی فوجوں نے چھ مزید ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ایک اور ملزم کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ صوبہ کنر کی تحصیل خاص کنر سے ہتھیاروں کے ذخیرے کو چھوڑ کر فرار ہو رہا تھا۔ اس ذخیرے میں دو رائفلیں، گولیوں کے 120 راؤنڈ، ایک پستول، ایک دوربین، او دو ٹیکٹیکل ویسٹ شامل تھیں۔ صوبہ غزنی کی تحصیل دیھ یاک میں ایک مشترکہ گشت نے 62۔7 ایم ایم کے 2400 راؤنڈ قبضے میں کر لیۓ۔ افغانستان میں 22 اکتوبر کی کاروائیاں: -- صوبہ ہلمند کی تحصیل کجاک میں ایک مشترکہ گشت کے دوران بہت سے باغی ہلاک ہو گۓ اور بہت سے گرفتار کر لیۓ گۓ۔ اس گشتی دستے نے 441 پاؤنڈ افیون، منشیات بنانے کے آلات اور 66 پاؤنڈ آئی ای ڈی بنانے کے چارج پکڑ لیۓ۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















