| فضائیہ کے جوانوں نے بیشکیک کرغزستان میں طبی امداد فراہم کی |
منجانب , 376th Air Expeditionary Wing شئیرمتعلقہ خبریں
ان کاوشوں کو دو دن پہلے دوبارہ شروع کیا گیا جب جنوب مغربی ایشیا میں امریکی فوجی طبی سامان کے مرکز کی طرف سے 7272 کلواور تقریبا" 82،000 ڈالرکا سامان بشممول پٹیاں، ٹانکے اور جراسیم کُش ادویات اور مناس میں ٹرانزٹ مرکزکے حوالے کی گئیں۔ اس سامان سے کُل چار ہسپتالوں کی مدد کی گئ۔
مناس ٹرانزٹ مرکز میں طبی خدمات کے ڈپٹی ڈائکٹر کرنل جیری فلائیرز جو کہ ساتھ میں ایک سرجن بھی ہیں اُنہوں نے کہا کہ "پچھلے ہفتے بشمول اکثریت جوان شہری اور کئی شہری بھی کرغزستان میں سنگین زخمی ہوۓ اور ان میں زیادہ ترگولیوں کے زخم تھے۔ اس دوران کرغزستان کے سرجیکل اور طبی ساتھیوں نے لگاتار بڑی محنت سے کام کیا اور سینکڑوں جانیں بچائیں۔ آلات اور سامان کی کمی کے باوجود انہوں نے جو کچھ بھی کیا وہ حیرت ناک تھا۔ اس سامان کا عطیہ دے کر اسں سامان کی کمی کو ہم پورا کرنے میں مدد کر رہے ہیں جو وہ استعمال کر بھی چُکے ہیں۔ ہم ان مریضوں کی طبی نگہداشت جاری رکھنے کے وسائل فراہم بھی کر رہے ہیں۔"
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مناس میں امداد ہمارے ٹرانزٹ مرکز کےمشن کے چار حصّوں میں سے ایک ہے۔ یہ ہمیشہ سے امریکی فضائیہ کے جوانوں کی ترجیح رہا ہے اور جب بھی شہر میں ہسپتالوں نے ضرورت کا اظہار کیا یہاں پر موجود جوانوں نے خوشی سے مدد کی ہے۔ گھنٹوں کے اندرانتظامات شروع کر دیےگئے اور محض دو دن میں فضائیہ کے افراد نے ضروری سامان کی ترسیل شروع کر دی۔
جراحت کے شعبہ کے چیف ڈائریکٹر، پروفیسر سیبیربک ڈجوماڈیکوۓ نے کہا کہ "ہم مناس کے ٹرانزٹ مرکز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ ایسا نہیں ہوا ہے کہ وہ ہماری مدد کر رہے ہیں وہ ہماری باقاعدگی سے مدد کرتے رہے ہیں۔ ٹرانزٹ مرکز اور امریکہ کا ہماری اس تمام مدد کرنے کا شکریہ اِس سے ہماری بہت مدد ہوئی ہے۔
کرنل فلائیر نے کہا کہ "ہم ان بے لوث ڈاکٹروں اور سرجنوں کی جو ان محب وطن زخمیوں کی نگہداشت کر رہے ہیں اُنکی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کوئی چیز اس علم سے زیادہ مایوس کن نہیں ہے کہ آپ کو معلوم ہو کہ دوسروں کی مدد کس طرح سے کرنی ہے اور آپ کے پاس اس کے وسائل نہیں ہوں۔ ہمیں امید ہے کہ جتنا ہو سکا ہم آپکی اس کمی کو پورا کریں گے۔
کرنل فلائیر نے طبّی نقطہء نظر سے کہا کہ "ہم سب طبی نگہداشت فراہم کرنے والے ہیں ہمارے لیۓ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم اپنے مریضوں کی بہت اچھی نگہداشت کریں اور ان کی صحت بحال کریں۔ "
انہوں نے کہا کہ چاہے آپ دنیا بھر میں جہاں بھی علاج کریں یہ بات آفاقی رہی ہے۔
امریکی کرنل نے کہا کہ "ایک ملک اور ٹرانزٹ مرکز کے نقطہء نظر سے ہم یہاں پر اپنے کرغز پڑوسیوں کے ساتھ رہتے ہیں اوران کے ساتھ مل کرہم دہشت گردی سے لڑ رہے ہیں۔ اس اہم کام کے دوران ہم ایک اچھے پڑوسی بھی بننا چاہتے ہیں۔ کرغز قوم حال میں ایک مشکل وقت سے گزری ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ان کو معلوم ہو کہ ان کے نقصان پر ہم ان کےغم میں شریک ہیں اور اس مشکل وقت میں ان کی اعانت کے لیۓ جو بھی ہو سکا ہم کریں گے اور دوست اور پڑوسی اِسی کام کے لیے ہی تو ہوتے ہیں۔ "
کرنل فلائیر نے کہا کہ "ایک طرف تومیں خوشی محسوس کرتا ہوں کہ اپنے وسائل کو بروۓ کار لا ضرورت کے وقت اپنے کرغز کے طب کے ساتھیوں کی مدد کر نے کے قابل ہوئے ہیں جن میں سے بہت سوں کو ذاتی طور پر میں جانتا ہوں۔ دوسری طرف تھوڑی مایوسی بھی ہے کیونکہ میں مزید بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں اور میری خواہش ہے کہ جب وہ ان زخمی لوگوں پر لگاتار 72-48 گھنٹے کام کر رہے تھے کاش میں اس دوران ان کے لیۓ ذاتی طور پر کُچھ اور بھی کر سکتا۔
فضائیہ کے سرجن کے مطابق طبی عملہ منتظم اور مریض سب کے سب ہماری مدد اور ان کے بارے میں ہماری تشویش سے بہت ممنون نظر آتے تھے۔
صحت کے ایک نائب وزیر جناب میڈامیم کراٹیو نے کہا کہ "قومی ہسپتالوں کو مدد فراہم کرنے کا شکریہ۔ آپ اس ہسپتال کے مریضوں کو باقاعدگی کے ساتھ طبی سامان اور خوراک فراہم کرتے رہے ہیں جو ہمارے لیۓ بہت مدد گار ثابت ہوئی ہے۔ ہم لوگ اس وقت بہت سی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ مریضوں، ڈاکٹروں اور کرغز عوام کی طرف سے ہم مناس کے ٹرانزٹ مرکز امریکی سفارت خانہ جو کہ کل ہسپتال کو مزید مدد فراہم کرے گا اور امریکی عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کرغزستان میں ان سخت دنوں میں مشکلات پر قابو پانے میں ہماری مدد کی۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 























