صفحہ اول | خبریں | علاقے سے طالبان کو نکالنے کے بعد زراعت اور مویشیوں کی بحالی
علاقے سے طالبان کو نکالنے کے بعد زراعت اور مویشیوں کی بحالی
منجانب 1st Lt. Robert C.J. Parry, ISAF Public Affairs Office
 100713layingpipeA
کیون کوک، کنڑ صوبے کے لیۓ امریکی محکمہ زراعت کی تعمیر نو کی ٹیم کے ترجمان داریدم میں ایک ٹوٹے ہوئے پانی کی پائیپ کا معائینہ کررہے ہیں۔ (فوٹو سرائیرمین نیتھن لپسکوم، کنڑ صوبے کی تعمیر نو کی ٹیم)

کابل، افغانستان (11 جولائی، 2010) – داریدم کے گاؤں میں افغانیوں کے زیر قیادت فوج کی طالبان کی بڑی تعداد میں موجودگی کو ختم کرنے کے بعد زراعت کی بحالی ہو رہی ہے۔

طالبان کی شکست کے فوراً بعد افغان سرحدی پولیس، اتحادی ٹاسک فورس اور کیلیفورنیا کی 40 ویں پیادہ ڈویژن کی زرعی اور کاروباری ترقی کی ٹیم نے افغانستان کے کنڑ صوبے کی مراوارا تحصیل کے مشرقی گاؤں میں امدادی سامان اور مدد پہنچائی۔

شدید لڑائی کے بعد مقامی لوگوں کو زراعت پر منحصر معاشیات کی تعمیر نو کے لیۓ مدد کی ضرورت تھی۔

مدد کا آغاز امریکی فوجی سارجنٹ جان ہینسن جو کہ ایگری کاروباری ترقی کی ٹیم کے پہلے سارجنٹ ہیں، اُنکی قیادت میں ٹیم کی داریدم کو پانی مہیا کرنے کی پائیپ لائن کی وقتی مرمت سے شروع ہوا۔ اسی دوران سارجنٹ سکاٹ فلن اور جیسن سٹیونز نے افغان سرحدی گشت کے ساتھ مل کر مویشیوں کی صحت اور مقامی لوگوں کی ضروریات اور پریشانیوں کا تخمینہ لگانے کے لیۓ کام کیا۔

فلن اور سٹیونز کو معلوم ہوا کہ گاؤں کے مویشی ناقص غذائیت اور طفیلی کیڑوں کا شکار ہیں جو کہ اس صوبے میں عام طور پر ہوتا ہے۔ انھوں نے قمامی پانی کے ذخیرے کے علاقے کا بھی انداذہ لگایا جس میں وقتاً فوقتاً سیلاب آ جاتا ہے اور فصلوں کو تباہ کر دیتا ہے، اس مسلے کے حل کے لیۓ بھی ایک منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے۔

فلن جو کہ زرعی ماہر ہیں اور جنکی معمول کی نوکری شمالی کیلیفورنیا میں امریکی جنگلوں کی سروس کے ساتھ ہے اُنھوں نے کہا کہ داریدم کے لوگ طالبان کے ان کے گاؤں پر قبضے کے دوران بہت مشکلات اُٹھا چکے ہیں۔

فلن نے جو کہ پودوں سے خوراک ایندھن مویشیوں کا چارہ اور ریشے بنانے کے ماہر سائینسدان ہیں اُنھوں نےکہا کہ گشت کے دوران ہمارے بہت سے گاؤں والوں سے ملاقات ہوئی اور انھوں نے ہمیں بتایا کہ وہ پودے لگانا شرو‏ع کرنا چاہتے ہیں ۔ہمارا کام ان کو ایسا کرنے میں مدد دینا تھا۔

پولیس اور فوجیوں نے جانے سے پہلے دیہاتیوں کو اپنے کھیتوں اور مویشیوں کی پیداوار میں اضافے کو یقینی بنانے کے لیۓ زرعی ساز و سامان مہیا کیا۔ اس سامان میں اعلی' درجے کا مویشیوں کا چارہ، کیڑے مارنے کی دوائیاں، غذائیت میں اضافے کی دوائیاں، اعلی' درجے کے بیج، کدال اور بیلچوں جیسے آلات شامل تھے۔

سٹیوینز جو کہ ایک فوجی اور صدر تھامس جیفرسن کی ریاست ورجینیا پر باغبانی کے ماہر کی حیثیت سے کام کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ داریدم زرعی صلاحیتوں کے لحاظ سے صوبہ کنڑ کے بہتر علاقوں میں سے ایک ہے اورجو سامان ہم نے ان کو مہیا کیا ہے وہ ان کی بحالی کو تیز کرے گا۔

ٹیم اس ساز و سامان کے علاوہ ٹھیکیداروں کے ساتھ مل کر پانی کے سسٹم کی مرمت کا انتظام کرتی ہے۔  افغانی ریٹائرڈ تنظیم مویشیوں کو خفاظتی انجکشن لگانے اور خود انحصار پولٹری کے کاروبار کو گاؤں میں شروع کرنے کے لیۓ آئیں گے۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,182+