| افغان شکر گزار، پل کی مرمت کے بعد سیکیوریٹی میں بہتری |
منجانب Cpl. Anthony Ward Jr., 1st Marine Expeditionary Force شئیرمتعلقہ خبریں
14 مارچ کو دو دن کے کام کے بعد، مرینز نے انجینئر سپورٹ کمپنی ڈیٹیچمنٹ، 9ویں انجینئر سپورٹ کمپنی، III مرین لاجسٹکس گروپ کے ساتھ دیر رات تک سڑک کا کام ختم کرنے کے لیۓ کام کیا۔ (فوٹو منجانب کارپورل انتھونی وارڈ جونئیر)
شیرغازی، افغانستان (19 مارچ، 2012) – جیسے جیسے افغانستان ایک مضبوط تر ملک میں تبدیل ہوتا جارہا ہے اور افغان قوم اپنے ملک کی قیادت اپنے ہاتھوں لینے کے لیئے آمادہ ہو رہے ہیں ویسے ہی مرینز یہاں سے جانے سے پہلے یہاں کے حالات کو پہلے سے بہتر بنانے میں اپنا کردار جاری رکھے ہوۓ ہیں۔ مرینز نے،انجینئر سپورٹ کمپنی ڈیٹیچمنٹ، 9ویں انجینئر سپورٹ کمپنی، III مرین لاجسٹکس گروپ، کے ساتھ 13-14 مارچ کو پیلے روٹ کے قریب ایک راستے کی تعمیرنو کے دو روزہ منصوبے کے دوران مدد کرتے ہوئے اپنا کردار نبھایا. مرینز اس جگہ پر پہنچے جہاں ایک کمزور پل اور کُھلے گٹر کا نظام تھا۔ کُھلا گٹر پل میں تعمیر کیی گئی ایک سرنگ ہے جو پانی کے نکاس کے لیۓ ہے۔ پل کی طرف جانے والی سڑک پر گڑھے اور مٹی کے ڈھیر جگہ جگہ موجود تھے۔ پل میں بھی جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کے نشان دکھ رہے تھے۔ فرسٹ لیفٹیننٹ سٹیون اے۔ کاکس، انچارج افسر، انجنئیر سپورٹ کمپنی ڈیٹیچمنٹ، نے کہا کہ یہ کھلا گٹر خاص طور پر بہت مشکل ثابت ہوا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایک پل کی مرمت اور کھلے گٹر کے نظام کی مرمت کا یہ منصوبہ آج تک انجینئر سپورٹ کمپنی کی طرف سے کیۓ گۓ منصوبوں میں سب سے زیادہ مشکل تھا ۔ پہلے تو یہ صرف ایک کھلے گٹر کی تبدیلی کا کام تھا جو بعد میں ایک پورے نظام کی مکمل مرمت میں بدل گیا۔ انھوں نے کہا کہ ایک دفعہ جب انھوں نے زمین کھودی تو انھوں نے تین کھلے گٹروں کو دریافت کیا جس سے واضح ہوا کہ بہنے والے پانی کی مقدار بہت زیادہ تھی ۔ اس دریافت کو ذہن میں رکھتے ہوۓ، ایک کھلے گٹر کے اصل منصوبے کو اس دو روزہ منصوبے کے دوران دو مزید 24 انچ کھلے گٹروں کو نصب کرنے میں تبدیل کر دیا گیا۔ شیرغازے کے مقامی لوگ حیرانی سے اس کے ارد گرد جمع ہو گۓ جب بڑی مشینوں نے زمین اور دھاتوں کو وہاں سے منتقل کیا تاکہ ان کو ایک بہتر راستہ اور پانی کا نکاس فراہم کیا جاۓ۔ حاجی محمد عثمان، ایک گاؤں کے بزرگ نے کہا کہ یہ بہت اچھا ہوا کہ مرینز نے اس پل کی مرمت کی۔ یہ ہمارے لئے اہم ہے۔ میں یہاں ایک طویل عرصے سے رہ رہا ہوں اور یہ پل ہمیشہ سے ٹوٹا ہوا ہے۔ اس پل کوٹھیک کرنا بہت فائدہ مند رہا ہے۔ ہم مرینز کے شکرگزار ہیں۔ اس سڑک کو بہتر بنانے سے افغانستان کی سب سے اہم ذریعہ مواصلات، یعنی زبانی ایک دوسرے کو پیغام پھنچانا بھی بہتر ہو گیا جس کے ذریعے علاقے کی سیکیورٹی کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔ کیپٹن جان ، کمپنی ای، سیکنڈ بٹالین، 5ویں میرینز کے کمانڈر نے کہا کہ جس علاقے میں یہ منصوبہ پورا کیا گیا ہے یہ وہ علاقہ ہے جہاں سیکنڈ بٹالین، 5ویں مرین رجیمنٹ نے افغان نیشنل آرمی اور افغان یونیفارمڈ پولیس کو سیکیوریٹی چوکیوں کا سلسلہ قائم کرنے میں مدد فراہم کی تھی۔ فریرش نے کہا کہ اس ابتدائی سیکورٹی کو قائم کرنے کے بعد، ہم نے یہ نشاندہی کی تھی کہ بنیادی راستے یا ضلعی مرکز تک لوگوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ اس سڑک کی وجہ سے تھی۔ وہ [9ویں ای-ایس-بی] پیلے روٹ کے ساتھ موجودہ سڑک کے منصوبے کی وجہ سے ایسا کرنےکے قابل تھے، اس کی وجہ سے ابلاغی رابطےکا ایک راستہ کُھل گیا جو واقعی موسٰی قلعے کے مرکز سے لے کر نیچے سنگین تک تمام لوگوں کو ملا دے گا۔ اس سڑک کی تعمیر نو کی وجہ سے، شیر غازے کے لوگ آسانی سے اب مرکزی حکومت کے ضلع، جہاں وہ ووٹ دے سکتے ہیں، تک سفر کر سکتے ہیں اور مقامی سیکورٹی چوکیاں زیادہ قابل رسائی ہیں۔ فریرش نے کہا کہ اہم بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کے حوالے سے 9ویں-ای-ایس-بی لوگوں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کامیابی کو برقرار رکھنے کے لئے بہت اہم ہے ۔ چیزوں کو اس کی پہلے حالت سے بہتر چھوڑ کر جانا سے ہی 9ویں ای-ایس-بی نے افغان قوم کو ایک خود مختار اور خود کفیل ملک بنانے کی کوشش میں مدد دی ہے۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















