| افغان بچے ثقافتی تنوع سیکھتے ہیں |
منجانب Sgt. Andrea Merritt, 7th Mobile Public Affairs Detachment شئیرمتعلقہ خبریں
23 جون، 2012 کو کامبیٹ چوکی پناؤ پر ثقافتی تنوع کی نوجوان شورا کے انعقاد کے دوران بچوں کا ایک گروپ آسٹریلیا کی دائرہ کھیل کھیل رہا ہے۔ ( فوٹو منجانب آنڈریہ میرٹ)
صوبہ کونر، افغانستان (29 جون، 2012) – کمپنی اے، سیکینڈ بٹالین، 12 انفنٹری رجیمنٹ کی خواتین کی انگیجمنٹ ٹیم کے ارکان نے 23 جون، 2012 کو کامبیٹ آؤٹ پوسٹ پناش پر نوجوان شورا کے انعقاد کے دوران ثقافتی تنوع کے ذریعے 40 افغان نوجوانوں کے دنیا کے بارے میں علم میں اضافہ کیا۔ ہر ہفتے، ارد گرد کے علاقوں سے بچے سی-او-پی پر مختلف ثقافتوں کے بارے میں سکھنے کے لیۓ جمع ہوتے ہیں جو کہ ایف-ای-ٹی کی جانب سے دی گئی ڈیمو کے ذریعے اور فنون لطیفہ، دستکاری اور کھیلوں کے سیشن کے ذریعے کی جاتی ہے جو کہ دن بھر کے سبق کے ساتھ ساتھ ہوتے ہیں۔ اسنڈرا رینا، جو کہ کمپنی اے، سیکینڈ بٹالین، 12 ویں انفنٹری رجیمنٹ کے لئے ایف-ای-ٹی نان کمیشنڈ افسرانچارج ہیں، نے کہا کہ مقصد یہ ہے کہ کل کے عالمی شہریوں کو پیدا کرنے کے لئے جو لازمی بنیاد ہے اس کو ہم کھیل اور دستکاری کے ذریعے پیدا کر سکتے ہیں جس سے نوجوانوں کے درمیان بین الاقوامی بیداری کو فروغ مل سکتا ہے ۔ رینا نے مزید کہا کہ "ہم ثقافتی مماثلت اور اختلاف کی عالمی ہمدردی اور افہام و تفہیم کا ماحول پیدا کرنے کی امید کرتے ہیں اور اس دوران لطف اٹھانا بھی۔" گزشتہ موسم گرما میں، ثقافتی امدادی ٹیم، جس نے اس علاقے میں کام کیا، نے اسی طرح کا ایک پروگرام فعال کیا جس سے بچے کرکٹ، باسکٹ بال اور فٹ بال جیسے کھیلوں کو کھیلنے کے لئے کیمپ آسکتے تھے۔ چونکہ یہ قدم بہت کامیاب رہا، ای-ایف- ٹی نے اسے واپس لانے کا فیصلہ کیا، لیکن انھوں نے اس میں ایک مختلف رخ کا اضافہ کر دیا۔ رینا، جو کہ ویلی سینٹر کیلیفورنیا کی ایک مقامی ہیں، نے وضاحت کی کہ " کمانڈر کو ہمارا ایک ثقافتی سبق پر مبنی کلاس کا خیال پسند آیا، تو ہم نے اس میں سپورٹس ، دستکاری اور کسی ایک ملک کے بارے میں کوئی مخصوص کھیل کو شامل کرنے کے لئے توسیع دی" ۔ پروگرام بچوں کو اپنی روز مرہ زندگی سے ایک وقفہ اور اسکول سے وقفے کے دوران سیکھنے کے عمل کو جاری رکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ پچھلے ہفتوں کے دوران ، نوجوان، جن کی عمر 5 سے 12 سال کے درمیان تھی، نے میکسیکو اور چین کے بارے میں سیکھا: لیکن اس ہفتے کا سبق بہت دور کے عجوبے کے بارے میں تھا، دنیا کا واحد ملک اور براعظم - آسٹریلیا۔ لوگوں، جانوروں اور مختلف جگہوں کی تصاویر، جو اس خطے میں منفرد ہیں، کو دیکھنے کے بعد، بچوں نے کاغذ کے بیگ سے کٹھپتلیاں بنائیں اور وہ کھیل کھیلے جو آسٹریلیا کے بچوں میں عام ہیں۔ پروگرام شروع ہونے سے پہلے، جو کہ تین ہفتے قبل تھا، ای- ایف-ٹی نے دلچسپی میں ایک زبردست اضافہ دیکھا ہے، جو کہ اچھا بھی ہے اور بُرا بھی کیونکہ وہ ایک وقت میں شرکت کرنے کے لیئے بچوں کی صرف ایک مخصوص تعداد لے سکتے ہیں۔ لوئیزول، ٹیکساس کی مقامی امریکی فوج کی سپیشل آنڈریہ ویتھرمین، جو کہ کمپنی اے، سیکینڈ بٹالین، 12 ویں انفنٹری رجیمنٹ کے ساتھ ایف-ای-ٹی کی رکن. ہیں، نے کہا کہ "آج صبح 80 بچے آۓ، گزشتہ ہفتے 60 تھے، اور پہلے ہفتے32 تھے ۔ مزید بچے آ رہے ہیں اور یہ بہت اچھا ہے، لیکن ہمیں بُرا بھی لگتا ہے کیونکہ ہم ان تمام کو نہیں لے سکتے۔ ایک بچے نے آج صبح رونا شروع کر دیا کیونکہ وہ اُسے اس میں حصہ نہیں مل سکا۔" مقامی بچوں کے درمیان مقبولیت حاصل کرنے کے علاوہ، اس پروگرام نے علاقے میں افغان رہنماؤں نے بھی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ضلعے کے ذیلی گورنر نے اسباق کے منصوبوں کا ترجمہ کرنے اور ان کا مقامی اساتذہ کے ساتھ اشتراک کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاکہ وہ انھیں اسکولوں میں پڑھا سکیں ہیں۔ کیپٹن ھیدر ڈیسلویو، جو کہ چوتھی انفنٹری بریگیڈ کامبیٹ ٹیم، چوتھی انفنٹری ڈویژن کی ای ایف ٹی افسر انچارج ہیں، نے کہا کہ ہماری ای-ایف-ٹی صرف عورتوں اور بچوں کو شامل کرنے تک محدود نہیں ہے ۔ وہ اپنا راستہ بنانے کے لیۓ مرد قیادت کے ساتھ بھی کام کرتے ہیں، جو کہ ہماری بریگیڈ میں قابل ذکر ہے کیونکہ ان کی زیادہ لوگوں تک رسائی ہے۔" اب جب کہ یہ بات مقامی نوجوانوں میں بہت کامیاب ہو گئی ہے، یہ ایسی بات بن گئی ہے جس کا ای-ایف-ٹی، ترجمان، یونٹ کے رضاکار ہر ہفتے انتظار کرتے ہیں۔ طلیقہ، اوکلاہوما کے مقامی، امریکی فوج کے پرائیویٹ فرسٹ کلاس بلیک اڈئیر، جو کمپنی اے، سیکینڈ بٹالین، 12 ویں انفنٹری رجیمنٹ کے ساتھ فارورڈ مبصر ہیں، نے کہا کہ گشت پر باہر جانے کی نسبت بچوں کے ارد گرد ہونے اور ان کے ساتھ اچھا وقت گزارنا ایک اچھی تفریہ ہے ۔ جب پروگرام دن اے آخر میں اختتام کو آیا، بچوں نے لائن میں کھڑا ہو کر آسٹریلیا کی قبائلی ابوریجنل زبان میں الوداع کہا جو انھیں کلاس سے آغاز میں سکھائی گئی تھی۔ اگرچہ وہ مٹی میں چسپاں، جو کہ فریز ٹیگ کا آسٹریلوی ورژن ہے، کا کھیل کھیلنے کی وجہ سے پسینے میں شرابور تھے، انھوں نے دنیا کے دیگر حصوں میں بچے کس طرح رہتے اور کھیلتے ہیں کے زیادہ سے زیادہ علم کے ساتھ الوداع کہا۔ کچھ بچوں کو، مختلف ثقافتوں کے بارے میں سیکھنے نے ان کی اپنے طور پر دنیا کے بارے میں مطالعہ جاری رکھنے میں حوصلہ افزائی کی ہے۔ 12 سالہ محمد نے کہا کہ "میں انٹرنیٹ پر جانے اور مزید سیکھنے میں دلچسپی رکھتا ہوں" ۔ "میں جانتا تھا کہ یہ ایک بڑی دنیا تھی اور یہ کہ اس میں بہت سے مختلف لوگ ہیں"۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















