صفحہ اول | خبریں | خبریں | افغان فوجی امریکی بٹالین کے فوجیوں کی رہنمائی سے طبی عملہ بن گئے
افغان فوجی امریکی بٹالین کے فوجیوں کی رہنمائی سے طبی عملہ بن گئے
منجانب Cpl. Reece Lodder, Regimental Combat Team 5
120312_medic
9 مارچ کو امریکی بحریہ کے 25 سالہ پیٹی آفیسر سیکینڈ کلاس میکسویل میک گل، تھرڈ بٹالین، تھرڈ مرین رجیمنٹ کی بٹالین ایڈ اسٹیشن، جو کہ اینگل ووڈ، فلوریڈا کے آبائی ہیں، افغان نیشنل آرمی کے پرائیوٹ محمد کو دیکھتے ہوۓ، جو کہ سیکینڈ کندک، فرسٹ بریگیڈ، 215ویں کور کے ساتھ تفویض ہیں، انہوں نے ایک آٹھ ہفتے کے اے-این-اے کے طبی کورس کے اختتام پر فائنل امتحان کے دوران ایک ڈمی مریض کی پٹی کی۔ (فوٹو منجانب کارپورل ریس لوڈر)

فارورڈ آپریٹنگ بیس دھلی، افغانستان (12 مارچ، 2012) --  ایک لکڑی کی بنی عارضی ٹراما میز کے دوسری طرف اپنے طالب علم کے سامنے، امریکی بحریہ فوج کے پیٹی افسر سیکینڈ کلاس میکسویل مکگل افغان فوجی کو ایک ڈمی کی ٹانگ کاٹنے کے بعد اس کے ارد گرد خون روکنے کے لیۓ سختی سے ایک پٹی باندھتے  ہوئے بغور دیکھتے ہیں۔

اپنے مریض کی چوٹوں کا علاج ان کی شدت کے حساب سے فوقیت دیتا ہوا مرکوز فوجی تیزی اور طریقے سے کام کرتا ہے ۔  ایک مترجم کے ذریعے بحری فوج کے فوجی اپنے طالب علم سے اس بات کی وضاحت کرنے کے لئے پوچھتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ اپنے مریض کی پٹی جاری رکھتے ہوۓ، فوجی صحیح طریقے سے اس کے علاج کو بیان کرتے ہیں اور ان کے کام سے رضامندی کی علامت کے طور پر مکگل  ان کی طرف مُسکراتا ہے اور ان سے ہاتھ ملاتا ہے۔

افغان نیشنل آرمی، سیکنڈ کندک، فرسٹ بریگیڈ، 215ویں کور کے فوجیوں نے ایک آٹھ ہفتے کے طبی کورس کے آخر میں جائزے کے دوران تھرڈ بٹالین، تھرڈ مرین رجیمنٹ کی بٹالین ایڈ سٹیشن کے فوجیوں کی رہنمائی کے تحت 9-10 مارچ  کے دوران طبی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

صوبہ ہلمند میں منعقد کئے گئے نصاب کے مختلف طبی مشقوں میں سے یہ کورس، جس کی قیادت "امریکہ کی بٹالین" کے فوجی آگے بڑھا رہے تھے، ضلع گرمسر میں اے- این-اے کے فوجیوں کے لئے پہلی بار منعقد کیا گیا تھا۔ بحری فوج کے لیفٹیننٹ شان اسٹیورٹ، بٹالین 3/3 سرجن اور اٹلانٹا کے ایک مقامی نے کہا  کہ اس کورس کو اے –این- اے کے طبی عملے کے درمیان کم خواندگی اور مہارت کی شرح کو حل کرنے کے لیئے "عملی مشقوں" پر مبنی کیا گیا تھا، ۔

انہوں نے کہا کہ گرمسر- متعلقہ متعدد افغان فورسز ماضی میں جنگ سے متعلق چوٹوں کی وجہ سے مر گئے کیونکہ ان کے ارد گرد کے ساتھی سادہ طبی عمل کی کارکردگی  بھی نہیں کر سکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ بہت سے طبی اعمال تکراری ہیں اس لیئے فوجیوں نے اپنی توجہ ان مہارتوں کو بار بار عملی طور پر دھرانے پر لگا دیا تاکہ افغان طبی عملے ان کو دیکھ کر سیکھ سکیں ۔

اے- این- اے کے سارجنٹ روزی خان افتخار ، جو کہ 2/1/215 کے لئے طبی چیف، اور گرمسر میں میاں پوشتے کے مقامی ہیں، نے کہا کہ جنگ کے میدان میں کسی کی زندگی بچانے کے قابل ہونا ادب یا تعلیم پر انحصار نہیں کرتا ۔ ہمارے طبی عملے کو اپنے ہاتھوں سے مسئلہ حل کرنے کے قابل ہونا پڑے گا۔ اس لیۓ، ہماری تربیت کو فعال ہونے کی ضرورت ہے۔

کورس کے آغاز پر، طبی عملے کے لیئے عام طبی مہارتوں اور انسانی جسم کی بناوٹ کو تفصیل سے بیان کیا گیا۔ امریکی فوجی ان کو جراثیم اور جسم کے اعضاء کے افعال جیسے ناآشنا تصورات سکھاتے ہوۓ، ان کو چھوٹے گروپوں میں تقسیم کر دیا۔

اینگل ووڈ ، فلوریڈا کے مقامی 25 سالہ میک گل نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج جو ہمیں درپیش ہے وہ ان کے سیکھنے کی پیش رفت ہے ۔  امریکہ میں، ہماری مظبوط تعلیمی بنیاد  ہے. بہت سے افغان فوجیوں کے پاس یہ نہیں ہے ہمیں انہیں اعلٰی درجے کے تصورات کو سکھانے کے لئے بہت بنیادی علم سے شروع کرنا پڑا۔

اپنے معمول کے کردار سے باہر نکل کر ایک رہنما کی صلاحیت میں آنے سے میک گل اور دیگر  فوجیوں کو اپنی مہارتوں کو چمکانے کا ایک دلچسپ موقع ملا۔

میک گل نے کہا  کہ اگرچہ ہم نئی مہارتیں نہیں سیکھ رہے لیکن ہمارے لئے یہ اہم ہے کہ ہم پہلے ہی  سے حاصل شدہ مشق کو دھرائیں۔ ہم  جو کچھ کرتے ہیں اس کے بارے میں پرجوش ہیں، تو یہ بہت اچھا ہے کہ ان طالب علموں کو اپنا علم دیا جاۓ جو سیکھنے کے شوقین ہیں۔

 اے- این- اے کے طبی عملے نے اپنے نۓ علم کو ٹروما کی ادویات اور بنیادی دیکھ بھال کی کلاس اور اکثرعملی مشقوں کے دوران استعمال کیا۔ انہیں بندوق کی گولی سے زخمی دو افغانوں اور ایک موٹر سائیکل حادثے میں فریکچر کھانے والے آدمی کی مدد کرنے کا موقع بھی ملا۔

جب ان کے ٹسٹ کا وقت آیا، طالب علموں نے بی اے ایس سے فلٹر کیا، ٹروما میز کے ارد گرد اکٹھے ہوۓ تاکہ مریضوں کی دیکھ بھال کے بارے میں سوالات کا جواب دیا جا سکے، بلڈ پریشر اور دل کی شرح کا حساب لگایا، اور ڈمی پر مصنوعی زخموں کا علاج کیا۔

24 سالہ بحریہ کے پیٹی افسر سیکینڈ کلاس سیتھ مائیکل ، جو وکٹوریہ، ٹیکساس سے کور مین ہیں، نے کہا کہ ان کا اپنے علم کے بارے میں جوش و خروش دیکھنا سب سے زیادہ اطمینان بخش ہے  ۔  طبی عملے کے طور پر مہارت حاصل کرنا ان مردوں کے لیئے بہت اہم ہے ... وہ اپنے کام میں فخر محسوس کرتے ہیں۔

ہتھیاروں کے رینج سے دور، طبی عملے نے فائرنگ کی آوازوں کے دوران زخمیوں کی دیکھ بھال کی جن کا کردار ان کے اساتذا نے ادا کیا۔

اپنے آخری ٹیسٹ کی کامیاب تکمیل پر، اے-این- اے کے اٹھارہ طبی طالب علم اپنے طبی سرٹیفکیشن کارڈ حاصل کرنے کے لئے بی- اے- ایس سے باہر جمع ہوۓ۔

اے-ان-اے پرائیوٹ منصور، جو 2/1/215 کے ساتھ طبی عملے کے ایک رکن ہیں، نے کہا ہے کہ اس کورس میں شامل ہونے سے پہلے میرے طبی علم بہت محدود تھا۔ اب جب میں نے یہ مکمل لیا ہے تو مجھے یقین ہے میں اپنے ساتھی فوجیوں کو، اپنے دوستوں کو، اور خود کو بچا سکتا ہوں ۔

افتخار نے کہا کہ جیسے جیسے گرمسر اتحادی فورسز سے افغان افواج  کو اہم سیکورٹی کی قیادت کی منتقلی کے قریب آ رہا ہے، یہ کورس افغان فورسز کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

اپنی گریجویشن کے بعد، کورس میں سب سے اوپر کے دو گریجویٹس یہاں رہیں گے تاکہ وہ طالب علموں کی اگلی کلاس کو سکھا سکیں۔ ان کے باقی ساتھی فوجیوں کی دیکھ بھال کرنے کے لیے گرمسر بھر میں مختلف گشتی اڈوں پر تعینات ہوں گے۔

افتخار نے کہا کہ افغان فوج کا ہر پہلو اہم ہے لیکن ہمارا طبی عملے کی اہمیت زندگی اور موت  کا سوال ہے۔ خدا ہم سب کی زندگیوں کو کنٹرول کرتا ہے لیکن اس کی مرضی کے علاوہ، لڑائی میں صرف طبی عملہ ہی ہے جو دوسرے فوجیوں کی زندگی بچا سکتا ہے۔
 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+