صفحہ اول | خبریں | خبریں | افغان سکیورٹی فورسز اور اتحادی افواج کا باغیوں کے ذرائع آمدنی پر حملہ
افغان سکیورٹی فورسز اور اتحادی افواج کا باغیوں کے ذرائع آمدنی پر حملہ
منجانب Sgt. James Mercure, Regimental Combat Team 6
120403_cutters
افغان انسداد منشیات یونٹ کا رکن 26 مارچ، 2012 کو اُرموز، افغانستان میں آپریشن سپئر گن کے دوران باغیوں کے ایک مشتبہ کمپاونڈ کا تالہ توڑتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب سارجنٹ جیمز مرکیور)

ارموز، افغانستان (3 اپریل، 2012) – افغان نیشنل سکیوریٹی فورسز نے 25 سے 30 مارچ کے دوران ارموز کے قصبے کو باغیوں سے صاف کرنے کے لیۓ آپریشن سپئیر گن انجام دیا۔

صوبہ ہلمند کے جنوبی حصے میں ضلع نوزاد میں واقع، ارموز قضبہ باغیوں کے لئے منشیات کی پناہ گاہ رہ چکی ہے۔ تاریخی طور پر، افغانستان کی اسلامی جمہوریہ حکومت کی یہاں محدود موجودگی نے باغیوں کو پورے خطے میں منشیات کی بغیر کسی رکاوٹ کے ترسیل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

اتحادی فوجوں نے اس پانچ روزہ مشن کے دوران اے-این-ایس-ایف کو مدد فراہم کی۔

لوئیزول، کنٹکی سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ کرنل کیون ٹرمبل، جو بٹالین کمانڈر، فرسٹ بٹالین، 8ویں مرین رجمنٹ سے ہیں، نے کہا کہ اس آپریشن نے اے-این-ایس-ایف کو علاقے میں پاؤں جمانے اور  وہاں آنے کی اجازت دی۔ ہم نے باغیوں کو یہ دکھا دیا کہ ہم جب بھی چاہیں ان کے پناہ گاہوں کے اندر داخل ہو سکتے ہیں اور اے-این-ایس-ایف کے ساتھ مل کر، ہم نے ان کی ہیروئن بنانے کی صلاحیتوں کو ہٹا دیا، جو کہ شورش پسندوں کا سرمایہ حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔

جیسے جیسے آپریشن آگے بڑھا، اے-این ایس-ایف اور مرین کی زیر قیادت اتحادی افواج نے باغیوں کے دھماکہ خیز مواد، ہتھیاروں اور منشیات کے ذخیروں کو دریافت کیا۔

کیپٹن ڈین او برائن، الفا کمپنی کمانڈر، فرسٹ بٹالین.، 8ویں مرینز، جو پینسیکولا، فلوریڈا سے ہیں نے کہا کہ باغیوں کے پاس اپنے سامان کو محفوظ رکھنے یا ہم سے لڑنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا اور یہ کام ان میں سے کوئی بھی مؤثر طریقے سے کرنے کے قابل نہیں تھا ۔

اے-این-ایس-ایف نے ذخیروں کی تلاش اور شورش پسندوں کو مار بھگانے میں جن مہارتوں کا مظاہرہ کیا اس نے ان کے مرین ہم منصبوں کو متاثر کیا۔

"اے-این-ایس-ایف کے جوانوں نے تمام عمارتوں کو باغیوں سے صاف کیا جبکہ ہم نے سکیورٹی قائم کی۔  کوئی ایک بھی ایسا کمپاؤنڈ نہیں تھا جہاں ہم ان سے پہلے داخل ہوۓ ہوں۔ اے-این ایس-ایف کو اتنا معلوم ہے کہ کیا معمول کی طرح لگتا ہے اور جب آپ ہماری تکنیکی مہارتوں کو اس کے ساتھ یکجا کریں، تو آپ کے پاس ایک حقیقی معنوں میں موثر مجموعہ ہے۔

 

اہم رکاوٹیں جن کا این-اے-ایس-ایف اور اتحادی افواج کو سامنا ہے ان میں سے ایک  "کاریز" کا نظام ہے: جو کہ ارموز  کے علاقے میں زمین میں بڑے بڑے سوراخ  ہیں- 50 فٹ سے زیادہ گہرے – جو ایک  زیر زمین پانی کے نظام سے جا ملتا ہے۔

 کارپورل کوری وکری جو سلوا، نارتھ کیرولائنا سے ہیں اور اسکواڈ لیڈر، سیکنڈ اسکواڈ، سیکنڈ پلاٹون، الفا کمپنی کے ساتھ ہیں، نے کہا کہ جب ہم  نے علاقے کو باغیوں سے صاف کیا تو ہمیں وہ سرنگیں ملیں جو کاریز کے نظام سے جا ملتی تھیں، جنہوں نے ہمیں پہلے سے ساختہ آئ- ای-ڈی، مارٹر اور دیگر ہتھیاروں کے ذخیرے تک پہنچایا جن کو ہم نے اُسی جگہ پر دھماکے سے اڑا دیا ۔

باغیوں کے اسباب کی دریافت اور تباہی کے ساتھ، آپریشن سپئر گن ارموز میں سکیورٹی کی موجودگی قائم کرنے کے مشن میں مدد کرتا ہے، جبکہ باغیوں کو اپنے آپریشن کے علاقے کو بیس کے طور پر استعمال کرنے کے قابل ہونے سے روکتا ہے۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+