صفحہ اول | خبریں | خبریں | افغان نیشنل آرمی کی ای-او-ڈی ٹیموں کا دلآرام میں بموں کو غیر فعال کرنا
افغان نیشنل آرمی کی ای-او-ڈی ٹیموں کا دلآرام میں بموں کو غیر فعال کرنا
منجانب Cpl. Kenneth Jasik, Regimental Combat Team 6
120808_ied
افغان نیشنل آرمی کے سارجنٹ نظام الدین عزیزی، دھماکہ خیز ہتھیاروں کو غیر فعال بنانے کے ٹیکنیشن، روٹ کلئیرنس ٹولے، چوتھی کندک، سیکینڈ بریگیڈ، 215 کور، 1 اگست، 2012 کو ہلمند صوبے میں خود ساختہ دھماکہ خیز آلات کو تلاش کرتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب کارپورل کینتھ جیسک)

فارورڈ آپریٹنگ بیس دلآرام II، افغانستان (8 اگست، 2012) - افغانستان میں اتحادی فوجوں کو درپیش مہلک ترین خطرہ خود ساختہ دھماکہ خیز آلات سے ہے، اور ضلع دلآرام میں کام کرنے والے افغان نیشنل آرمی کے  فوجی اپنے دھماکہ خیز ہتھیاروں کو غیر فعال بنانے کی ٹیموں کے ذریعے اس نقضان کو کم سے کم کرنے کے قابل ہوۓ ہیں۔

، توپ خانے کے سارجنٹ ماریو ایل۔ ورجین، رجیمنٹل کامبیٹ ٹیم 6، چوتھی کندک کی مشاورتی ٹیم کے مشیر اور نان کمیشنڈ افسر انچارج نے کہا کہ اے-این-اے کی سیکینڈ بریگیڈ، 215ویں کور، جو کہ دلآرام میں متعین ہے، میں دھماکہ خیز ہتھیاروں کو غیر فعال بنانے  کی بہت سی ٹیمیں شامل ہیں۔ ان ٹیموں نے پچھلے مہینے کے دوران کامیابی سے 30 سے زیادہ آئی-ای-ڈی کو غیر فعال بنایا ہے جو کہ ایک ایسا کام ہے جس پر وہ بہت فخر کر سکتے ہیں

جب بھی کوئی آئی-ای ڈی ملتی ہے تو روٹ کلئیرنس ٹولے، چوتھی کندک  کے ساتھ ای-او-ڈی ٹیکنیشن تیز رفتاری سے ردعمل کی ایک فورس کے طور پر کام کرتے ہیں۔

سارجنٹ نظام الدین عزیزی، ایک اے-این-اے کے ای-او-ڈی ٹکنیشین نے کہا کہ "جب بھی کوئی ایک آئی-ای-ڈی کی رپورٹ کرتا ہے، میرا کام وہاں جانا اور اسے غیر فعال بنانا ہے ۔ میں یہ اے-این-اے میں اپنے دوستوں اور شہریوں کی جانی نقصان کو روکنے کے لئے کرتا ہوں۔ میں ایسا افغانستان کے تمام لوگوں کی حفاظت کے لیۓ کرتا ہوں۔"

افغان ای-او-ڈی کے تکنیکی ماہرین  بڑے پیمانے پر اپنے فن میں تربیت  حاصل کر رہے ہیں۔ ان کے مرین مشیروں  کا کردار رہنمائی اور تربیت سے ہٹ کر کبھی کبھار ان کے ساتھ مشن پر، ان کی پیش رفت کا اندازہ لگانے، میں بدل گيا ہے۔

اب جب کہ زیادہ تر اتحادی افواج نے یہ علاقہ  چھوڑ دیا ہے، افغان نیشنل آرمی دلآرام ڈسٹرکٹ اور نمروز صوبے کے مختلف حصوں میں تقریباً آزادانہ طور پر کام کررہی۔ مرین کی موجودگی صرف اے-این-اے کے مشیروں کی حیثیت سے ہے۔

مشیروں نے کہا کہ وہ اے-این-اے کی آرڈننس کو غیر فعال کرنے کی مہارت میں بہت پُراعتماد ہیں۔ اے-این-اے کے تکنیکی ماہرین کو آزادانہ طور پر باہر آپریشنز کرنے کے قابل ہونے سے قبل متعدد سرٹیفکیٹ حاصل کرنے پڑتے ہیں۔

ورجین،جو سالٹ لینڈ، کیلیفورنیا  سے ہیں، نے کہا کہ  "جس ای-او-ڈی اسکول میں وہ جاتے ہیں وہ  یکساں طور پر امریکی ای-او-ڈی اسکول جتنا وقت لیتا ہے ۔ وہاں سے ختم کرنے کے بعد وہ بحیثیت سرٹیفائڈ ٹیکنیشن واپس آتے ہیں۔  اس کے بعد اتحادی ای-او-ڈی ان جوانوں کی تصدیق کرتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان کے پاس ضرورت کے تمام آلات موجود ہیں اور ان کا علم برقرار ہے۔"

اے-این-اے کے مرین مشیروں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ان کا کردار اہم ہے اور وہ بخوشی ای-او-ڈی ٹیکنیشنوں کی اپنے کام میں مہارت حاصل کرنے کے لیۓ مشاورت کرتے ہیں۔

ورجین نے کہا کہ "یہاں تاریخ بن رہی ہے، اور اس کا حصہ ہونے پر خوشی ہوتی ہے" ۔

عزیزی نے کہا کہ "آئی-ای-ڈی کو غیر فعال بنانے پر افغان فاخر ہیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ زمین میں لگایا ہوا خود ساختہ دھماکہ خیز آلہ کسی کو زخمی یا ہلاک کر سکتا  ہے جو بھی اس کے قریب چلا جاتا ہے "۔

22 سالہ عزیزی نے کہا کہ "مجھے اپنا کام کرنے پر بہت اچھا محسوس ہوتا ہے ۔ اگر ہم ان آئی-ای-ڈی کو غیر فعال نہ بنائیں تو یہ آئی-ای-ڈی یا تو کسی شہری یا فوجی کی جان لے لیں گیں، اس لیۓ میں ان آئی-ای-ڈی کو غیر فعال بنا کر خوش ہوں"۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 22 times

فیس بُک پر دوست
33,148+