| افغان اور مرینز سربراہوں نے ناوہ میں باسولان اسکول کی بنیاد رکھی |
منجانب Cpl. Johnny Merkley, Regimental Combat Team 5 شئیرمتعلقہ خبریں
ایک مقامی افغان مزدور 13 فروری کو باسولان اسکول کی بنیادی تعمیر میں حصہ لیتے ہوئے بیلچے سے مٹی اٹھا رہا ہے۔ (فوٹو موجانب کارپورل جانی مرکلے)
کامبیٹ چوکی جاکر، صوبہ ہلمند، افغانستان (24 فروری، 2012) - ناوہ ضلعے کے گورنر حاجی عبد مناف اور لیفٹیننٹ کرنل میتھیو ٹی ماریسی، سیکینڈ بٹالین، 6ویں مرین رجیمنٹ کے کمانڈنگ افسر، نے 13 فروری کو باسولان اسکول کی تعمیراتی جگہ پر افتتاحی تقریب میں حصہ لیا۔ باسولان اسکول کی تعمیراتی ضلعے کی مقامی افغان حکومت اور میرین فورسزکے درمیان تازہ ترین شراکت میں کیا گیا پروجیکٹ ہے۔ مناف نے کہا کہ ناوہ کے لوگ اس علاقے میں ایک طویل عرصے سے اپنے نوجوانوں کو تعلیم حاصل کرنے کے قابل دیکھنے کے لئے پریشان رہے ہیں۔ یہ اسکول علاقے کو بہت فائدہ دے گا اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم واقعی اپنے عوام کے لئے تعلیم میں پیش رفت کر رہے ہیں۔ نوا کے اس علاقے میں بچوں کے لئے یہ اسکول، جو کہ باسولان کے گاؤں میں تعمیر کیا جا رہا ہے، تعلیم کا پہلا ذریعہ ہے۔ پہلے طالب علموں کو ایک تعلیم کے مرکز میں شرکت کرنے کے لئے تین میل کی مسافرت طے کرنا پڑتا تھا، اس لیئے باسولان کے رہائشیوں کے لیئے اپنے بچوں کو سکول بھیجنا مشکل بن چکا تھا۔ جب سے مناف کو ڈسٹرکٹ گورنر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا اس وقت سے ناوہ میں گیارہ اسکول تعمیر کیۓ گۓ ہیں۔ یہ سب مل کر 9،400 طالب علموں کو تعلیم فراہم کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کرزئی اسکول اور باسولان میں اسکول کی تکمیل کو ملا کر، اساتذہ ان 10،000 طالب علموں کو تعلیم دیں سکیں گے جنہوں نے اس سے پہلے کبھی بھی اسکول میں شرکت کا خواب بھی نہیں دیکھا تھا۔ مناف نے بیان کیا کہ میرے گورنر بننے سے پہلے، وہاں کوئی اسکول نہیں تھے، اب ہم اپنے ضلعے میں بارہویں اسکول کی تعمیر کرنے جا رہے ہیں ۔ باسولان اسکول کی تکمیل کے بعد ہم اور بھی آگے بڑھ سکتے ہیں اور ہمیں امریکہ سے مزید مدد کی ضرورت بھی نہیں ہو گی۔ گورنر اس حقیقت کو سمجھتے ہیں جس سے ان کے ضلع کو اس وقت سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ جیسے جیسےمرین فورسز ناوہ میں ایک مشاورتی کردار اپنا رہے ہیں اور ضلع بھر میں اپنی موجودگی کو کم کر رہے ہیں، افغان فورسز سیکورٹی کاروائیوں میں قیادت سنبھال لیں گے۔ یہ قدرتی طور پر ضلعی حکومت پر اپنی عوام کے لئے سہولیات فراہم کرنے کی زیادہ ذمہ داری ڈال دے گا۔ اسکولوں کی تعمیر اور ضلعے کی قیادت کی طرف سے مناسب نگرانی کے ساتھ، مناف کا خیال ہے کہ وہ اور ناوہ کے عوام اپنے پاؤں پر خود کھڑے ہوں گے۔ ،" مناف نے کہا کہ اگر آپ ایک بہتر مستقبل کی طرف بڑھنے کے بارے میں پرجوش ہیں تو پھر آپ کو اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے محنت سے کام کرنا ہو گا ۔ میں ناوہ کے لوگوں سے بات چیت کرنے کے لیۓ ہر دروازے پر گیا ہوں اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول بھیجیں تاکہ ہم آخر کار ایک بہتر مستقبل حاصل کر سکیں۔ حکومت کرنے اور اس کو بخوبی چلانے کے قابل ہونا مقامی لوگوں کا اپنی کمیونٹی کو بہتر بنانے کے لیۓ ذمہ داریوں کو موثر انداز میں لینے اور ایک ساتھ کام کرنے سے شروع ہوتا ہے۔ یہ جذبات پہلے ہی باسولان اسکول کی تعمیر کی جگہ پر عمل میں ہیں۔ موریسی نے کہا کہ یہ سکول مکمل طور پر افغانوں کے ذریعے تعمیر ہو گا ۔ اس منصوبے کی کامیابی مکمل طور پر ان افغان کارکنوں اور ٹھیکیداروں پر منحصر ہے جن کو اس منصوبے کو مکمل کرنے کا کام دیا گیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ ناوہ کے لوگ تعلیم کے اس موقعے پر بہت خوش ہیں ۔ بہت سے مقامی لوگوں نے زمین خریدنے اور ہمارے بہت سے اسکولوں پر تعمیراتی عمل کو شروع کرنے کے لئے رقم کا عطیہ دیا۔ ضلعے کے رہائشیوں کا مزید اسکولوں کی تعمیر اور اپنی کمیونٹی کے تحفظ کی ذمہ داری لینے سے ناوہ میں اتحادی افواج ایک مشاورتی کردار اپنانا شروع کر سکتے ہیں۔ باسولان اسکول اگلے چھ ماہ کے اندر اندرمکمل ہو جانا چاہیۓ اور اس کے دروازے طالب علموں کے لیے کُھلنے چاہیں۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















