| افغان مقامی پولیس نے چوکی پر حملے کو پسپا کر دیا |
منجانب Staff Sgt. Cody Sedlacek, Combined Joint Special Operations Task Force %u2013 Afghanistan Media Operations Center
صوبہ فریاب، افغانستان میں ایک ایساف کا فوجی گشت پر جہاں افغان مقامی پولیس نے26 فروری، 2012 میں باغیوں کی ایک نامعلوم تعداد کے حملے کے خلاف کامیابی سےخود دفاع کیا۔ (فوٹو منجانب ایساف پبلک افئیرز 29 دسمبر، 2009)
صوبہ فریاب، افغانستان (29 فروری، 2012) -26 فروری کو افغان مقامی پولیس نے ضلع قیصر میں باغیوں کے حملے کے خلاف لڑتے ہوئے ایک چوکی کا دفاع کیا۔ افغان مقامی پولیس چوکی پر متعین تھے جب چھوٹے ہتھیاروں کی گولیوں سے باغیوں کی ایک نامعلوم تعداد نے حملہ کر دیا۔ اے-ایل-پی نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کی، اور مزید مدد کے لئے درخواست کی۔ اے-ایل-پی کمانڈر نے زائد افغان مقامی پولیس سے ہی فوراً ایک تیز رد عمل دیکھانے والا دستہ منظم کیا ۔ اس کے علاوہ، ایک قریبی اتحادی خصوصی کاروائی افواج کی ٹیم نے گولا باری میں اے- ایل پی- کی مزید مدد کی۔ باغیوں کو کامیابی سے مار بھگایا گیا۔ اے- ایل- پی کو اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔ ایک اتحادی ایس-او-ایف مشیر نے کہا کہ حملے کی زد میں آنے والے افغان مقامی پولیس نے ایسا ہی ردعمل ظاہر کیا جس کی ان کو تربیت دی گئی تھی۔ انھوں نے جوابی گولا باری کی اور سکون سے صورتحال کی اطلاع دی۔ اس قسم کا نظم و ضبط انہیں ایک مؤثر جنگی قوت بنا دیتا ہے۔ اے-ایل-پی ایک دفاعی، سیکورٹی پیش کش ہے جس کے زریعے استحکام ، حکومت کی موجودگی، اور افغانستان کی دیہی علاقوں میں اقتصادی ترقی کے موقع فراہم کیۓ جا سکیں۔ کسی شہری کی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 




















