صفحہ اول | خبریں
افغان مقامی پولیس نے لرخابی کی مکمل ذمہ داری سنبھا لی
منجانب Sgt. Bethany Little, Combined Joint Special Operations Task Force Afghanistan Media Operations Center
120417_elder
گاؤں کے بزرگ 14 اپریل کو ذمہ داری کی منتقلی کی ایک تقریب کے دوران اس بات پر گفتگو کرتے ہوۓ کہ لرخابی افغان لوکل پولیس کی عمارت کا کنٹرول کس کے پاس ہو گا۔ (فوٹو منجانب سارجنٹ بیتھنی)

صوبہ قندوز، افغانستان (17 اپریل، 2012) - لرخابی، قندوز ضلع کی مقامی افغان پولیس نے، اپنے اتحادی خصوصی آپریشن فورسز کے مشیروں سے، 14 اپریل کو لرخابی اے ایل پی کی سہولت کی مکمل ذمہ داری سنبھالی۔

یہ تمام شمالی افغانستان میں ذمہ داری کا تیسرا واقعہ ہے، جو اے ایل پی کو اب ان کے مقامی گاؤں میں سیکورٹی کا مکمل کنٹرول سنبھالنے کی اجازت دیتا ہے۔ 

"ہمیں اپنی کمیونٹی، اپنی حکومت، اور علاقے کے لوگوں کی مدد کرنی ہے،" کمانڈر عبد الرحمان، لرخابی اے ایل پی کمانڈر، نے کہا۔


لرخابی اے ایل پی نے مئی 2011 میں اپنی پہلی توثیق کی تقریب منعقد کی۔ اس کے بعد سے، 225 اے ایل پی اراکین کو تربیت یافتہ بنایا گیا ہےاور ان کے ایس او ایف کے مشیر نے افغان نیشنل پولیس کے ساتھ مل کر اس بات کا تعین کیا ہے کہ وہ مکمل طور پر خود مختار سیکورٹی کارروائیوں کو منظم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ افغان نیشنل پولیس کے ساتھ مل کر کاروائیوں کا بھی۔


منتقلی کی تقریب کا انعقاد لرخابی گاؤں کے بزرگوں کی طرف سے اے ایل پی کے مجموعی طور پر کامیابی اور اس بیس کی منتقلی کا ادراک کرنے کے لیئے کیا گیا تھا، جو کہ پہلے ایس او ایف ٹیم کے ارکان کی طرف سے استعمال کی جاتی تھی، اس کا کنٹرول اے ایل پی کو دے دیا گیا تھا۔

اس موقعے کے دوران، عمائدین نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا اے ایل پی کی عمارت کا کنٹرول کون برقرار رکھے گا۔ کچھ بحث اور ایک ووٹ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اے ایل پی علاقے پر اپنا مکمل کنٹرول برقرار رکھے گی۔ 

" ہمارے بچوں کو مایوس مت کرنا،" کمانڈر حافظ، طلاقوا اے ایل پی کمانڈر نے کہا، جنہیں ستمبر 2011 میں اس عمارت کی مکمل ذمہ داری منتقل کر دی گی تھی۔

انہوں نے ایک کامیاب گڑھ، اسی طرح اپنے تجربات سے سیکھے گۓ دیگر اسباق کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

"اس عمارت کی سہولت کو برقرار رکھنا اور اس علاقے کو برقرار رکھنا ضروری ہے،" حافظ نے کہا۔ "باغی واپس آ کر آپ کو جانچیں گے، لیکن آپ اچھی طرح سے تربیت یافتہ ہیں اور آپ ان کی مزاحمت کرسکیں گے۔" 

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+