| افغان لیڈر عدلیہ کے نظام کو سیکھتے ہیں، یو-ایس آرمی کی فرسٹ لیفٹننٹ سیٹفنی قانونی علم کو پکتیکا میں پھیلاتی ہیں |
منجانب , 4th BCT PAO, 1st Inf. Div.
ضلع زرغان شہار کے بزرگ اور دورے پر آۓ ہوۓ وکیل استغاثہ زرغان شہار کے ضلعی مرکز میں منعقد افغانی قانون کی ایک کانفرنس کے دوران ایک تمثیلی کیس پر گفتگو کرتے ہوۓ۔ )کورٹسی فوٹو(
صوبہ پکتیکا، افغانستان (6 جولائی، 2012) – مقامی گاؤں کے 30 سے زیادہ بزرگ اور دورے پر آۓ ہوۓ وکیل استغاثہ 28 جون کو زرغان شہر کے ضلعی مرکز میں ایک تین روزہ مشق کے لیے جمع ہوئے جس میں انہوں نے افغان قانون کی تعلیم حاصل کی، پراسیکیوٹر نے ایک فرضی مقدمے کی سماعت منعقد کی، اور،ایک مقامی جج کی درخواست پر افغان خاندان کے قانون اور خواتین کے حقوق پر ہدایات دی گئیں۔ فرضی مقدمے کی سماعت 30 سال میں پہلا عوامی مقدمہ تھا جو مشرقی افغانستان کے پکتیکا صوبے کے اس علاقے میں منظم کیا گیا تھا، اور خاندان کے قانون اور خواتین کے حقوق پر تربیت کے لئے درخواست بے مثال ہے۔ حاضرین نے تربیت کے بارے میں گرم جوشی دکھائی تھا اوراس نے مستقبل میں عوامی مقدمات کی سماعت کے لئے بنیاد قائم کی جس میں شہادتوں کی بنیاد پر کاروائیاں شامل ہیں اور یہ تمام افغان شہریوں کے حقوق کے تحفظ کرتی ہے۔ زرغن شہر سے ایک بزرگ، حاجی محب اللہ افغان شہریوں کے حقوق کے بارے میں علم حکرنےاصل کے لئے بہت پر جوش تھے۔ انہوں نے کہا کہ "میں اس سیمینار کے لئے بہت خوش ہوں۔ یہ تعلیم کی اہمیت کی ایک مثال ہے ۔ سب افغانوں کے لئے تعلیم، بشمول ہماری بیویاں اور بیٹیاں، اہم ہے اگر ہم ایک کامیاب ملک دیکھنا چاہتے ہیں۔" شورا، کونسل کے لیے افغان لفظ، کے شرکاء کو فوری طور پر ان کے ضلع میں افغان قانونی کوڈ کی موجودہ علم کی پیمائش کرنے کے لئے امتحان دیا گيا۔ نتائج ملے جلے تھے۔ کلاس کے استاتذا، مشترکہ سیکٹر حمایتی پروگرام کے ارکان، کلاس کی صلاحیت کے بارے میں شروع سے پُر امید نہیں تھے۔ تاہم، وہ تربیت میں مشغول ہو گۓ اور فوری طور پر افغان آئین کا، اور اس کردار کا جو ان کی مقامی حکومت قانونی نظام میں ادا کرتی ہے، کا مطالعہ کرنا شروع کر دیا۔ افغان قانون پر اس فوری سبق کے بعد، کلاس نے ایک کیس کا مطالعہ کیا جس میں ایک سول شکایت، جائیداد کا تنازعہ اور جسمانی حملہ کا مجرمانہ الزام تھا۔ ان کو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور افغان قانون کے مطابق حل پیش کرنے کے لئے کہا گيا۔ گروہوں نے اپنے اپنے حل پیش کیے اور انسٹرکٹر سے ترامیم پر تبادلہ خیال کیا۔ پھر اس کیس کا مطالعہ ایک فرضی مقدمے میں بدل گيا جہاں اس کی سماعت عوامی مقدمے کے طور پر ہوئی۔ اس میں کردار ادا کرنے والے اداکاروں کا انسٹرکٹر کی طرف سے انتخاب، ان کے تجربے اور تعلیم کی سطح پر مبنی تھا۔ دورے پر اۓ ہوۓ پراسیکیوٹر عبد امینی نے اپنی مہارت کا کامیابی سے استعمال کرتے ہوۓ مدعا علیہ کا مجرم ثابت کیا، اور تمام اداکاروں کی کارکردگی سے متاثر تھے۔ کیپٹن بروس ویل، جو چوتھی انفنٹری بریگیڈ لڑاکا ٹیم، فرسٹ انفنٹری ڈویژن کی قانونی ٹیم کے ایک رکن ہیں، نے بھی تربیت میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ پکتیکا میں اور مستقل قانونی مدد فراہم کرنے سے قاصر علاقوں میں دورے پر پراسیکیوٹر میں عوامی مقدمات کی سماعت کی طرف ایک مثبت قدم ہے ۔ خاندان کے قانون پر کورس خاص طور پر طلاق کے قانون کے بارے میں کئی سوال اٹھائے جانے کے ساتھ کلاس میں سب سے زیادہ جوش و خروش تھا۔ قانونی مشیر اور مترجم سدید حکیمی نے کہا کہ کورس کا یہ حصہ عام طور پر سب سے متعامل ہے۔ اگرچہ تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، کلاس بشاش تھی اور ایک قوانین کو سمجھنے کی ٹھوس کوشش کی گئی تھی۔ مجموعی طور پر کانفرنس زرغان شہار اور پکتیکا بھر میں قانون کی حکمرانی میں اضافے کی طرف ایک مثبت قدم تھا۔ چوتھی بریگیڈ کی قانون کی ٹیم اور جے-ایس-ایس-پی نے پہلے ہی صوبے بھر میں مزید کئی مشق پڑھانے کا اہتمام کیا ہے۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 




















