| افغان تفتیش کار قیادت سنبھالتے ہیں |
منجانب Capt. Gina Goris, 2nd Brigade Combat Team, 3rd Infantry Division Public Affairs Office شئیرمتعلقہ خبریں
آسٹریلیا کے سارجنٹ بین گلبی کثیر القومی بیس تارن کوٹ، افغانستان، میں 27 فروری، 2013 کو ثبوت کی بنیاد پر آپریشنز کورس میں ایک طالب علم کو مناسب طریقے سے فنگر پرنٹ کے لئے دھول دینا سکھا رہے ہیں جب کہ کیپٹن شان کیمپ تربیت کی نگرانی کر رہے ہیں۔ طالب علم افغان وردیدار پولیس کی جرائم کی تفتیش ڈویژن کا حصہ ہے۔ (فوٹو منجانب آسٹریلین آرمی میجر کرس لنڈن)
تارن کوٹ، افغانستان (5 مارچ، 2013) – افغان وردیدار پولیس کے تفتیش کار جلد ہی دیگر افغان جرائم کی تحقیقاتی ٹیموں کی تربیت کی قیادت کر رہے ہوں گے جس کو ارزگان صوبہ، افغانستان میں مجرموں اور باغیوں کے خلاف قانونی کارروائی میں استعمال کیے جانے والے ثبوت جمع کرنے کی تربیت دی جاۓ گي۔ پہلے آٹھ افغان وردیدار پولیس، یا اے یو پی، جرائم کی تفتیش کے ڈویژن کے افسران جو شھادتی بنیادوں پر آپریشنز یا ای-وی-بی-او سے گریجویٹ ہوۓ ہیں، تربیتی افسر کی تربیت کے کورس کا انعقاد ارزگان کی کثیر القومی بیس ترین کوٹ سے 28-25 فروری کو صوبے کی پولیس ٹریننگ سینٹر میں ہوا۔ "اس قسم کی تربیت اپنی مثال آپ ہے۔ یہ تربیت افغان پولیس افسروں کو کس طرح جمع کرنا، تجزیہ کرنے اور اور قانون کی ایک عدالت میں ثبوت پیش کرنے اور ارزگآن صوبے میں مجرموں کے قانونی استغاثہ کو جائز بنانے کے لیۓ اپنے تفتیش کاروں کو تربیت کے قابل بناتا ہے،" 56 ویں انفینٹری بریگیڈ کی لڑاکا ٹیم کے امریکی سکیورٹی فورس پولیس معاونت کی ٹیم کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ولیم فلپس کا کہنا ہے۔ یہ ارزگآن میں منعقد پہلا ای-وی-بی-او کورس ہے، قانون نافذ کرنے والے پولیس کے مشیر ڈیوی ایگیولیرا، جو مشترکہ ٹیم ارزگآن سکیورٹی فورس کی معاونت کی ٹیم کو تفویض ہیں کے مطابق۔ "یہ کورس پہلے ہی جرائم کی تفتیش کے محکمے میں مہارت اور تکنیکی کام کرنے والے افغان افسروں کے لیۓ خاص طور پر مرتب کیا گیا تھا تاکہ ان کودوسرے پولیس افسروں کو جائے وقوعہ سے فارنسک کلیکشن اور کیس کی تیاری کرنا سیکھانے کے لیۓ مہارتیں اور تکنیکیں سکھائی جائیں،" ایگیولیرا نے کہا۔ ہر طالب علم جس نے پولیس ٹریننگ سینٹر کی تربیت سے گریجویشن کی اس کو تکمیل کی سند، ایک طالب علم/ انسٹرکٹر کورس کا کتابچہ، ایک فنگر پرنٹ کٹ اور ای-وی-بی-او کی سی- ڈیز دی گئی تاکہ ان کو اپنی کلاس کو پڑھانے میں ان کی مدد کی جاۓ۔ افغان پولیس ٹریننگ سینٹر کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل دل آغا نے افغان کاؤنٹر انٹیلی جنس اور سی آئی ڈی سے معزز مہمانوں کے ساتھ سرٹیفکیٹ پیش کیے۔ " میں اس تربیت کی فراہمی پر اتحادی افواج کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے اپنے نئے افغان اساتذہ پر فخر ہے، لیکن اب یہ ان کے لیۓ ضروری ہے کہ وہ اس علم کو ارزگآن میں دیگر پولیس افسران تک منتقل کریں،" دل آغا نے کہا۔ ایگیولیرا نے کہا کہ ای-وی-بی-او تربیت افغان پولیس کو کامیابی کے لئےتیار کرے گا۔ تو یہ ضروری ہے کہ طالب علموں کو تمام پیش کی گئی معلومات کی سمجھ آۓ اور وہ اساتذا اور دوسروں کے ساتھ پر سکون رہیں۔ "نئے افغان اساتذہ افغانستان کے مستقبل کے اساتذہ ہیں، نئے ہنر جو انھوں نے سیکھے ہیں اور وہ دیگر پولیس اہلکار کو سیکھائیں گے کہ ثبوت کی کس طرح شناخت، جمع، اور جاۓ وقوعہ پر ثبوت کا تجزیہ کیا جاتا ہے،" ایگیولیرا نے کہا۔ افغان صوبہ ارزگآن کے انسداد دہشت گردی کے ڈائریکٹر عبدالخالق نے طالب علموں کی ای-وی-بی-او گریجویشن پر اپنی تقریر میں ایگیولیرا کے جائزے سے اتفاق کیا۔ "آپ کی تربیت اور دیگر پولیس کے تفتیش کاروں کی مستقبل کی تعلیم ہمارے پیشے کو بہتر بناۓ گي اس بات کو یقینی بناتے ہوۓ کہ ہم اصل مجرموں کو تلاش کریں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں،" افغان صوبہ ارزگآن کے انسداد دہشت گردی کے ڈائریکٹر عبدالخالق نے کہا۔ کورس کا ڈیزائین اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ پولیس کاروائیوں کو برقرار رکھ سکے اور اپنے پیشے کو بہتر بنا سکیں افغان پولیس افسران کو یہ معلومات سکھانے کی ذمہ داری دے کر۔ تمام طلباء نے اپنے اساتذا کے ساتھ ایک تربیتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کیئے ،جو کچھ اے یو پی میں سیکھا ہے اسے سکھانے کا وعدہ کرتے ہوۓ۔ ایک طالب علم، سعید کلاں، جنہوں نے سب سے زیادہ گریڈ پوائنٹ اوسط حاصل کیا تھا، نے کہا کہ ای-وی-بی-اوکے اساتذہ نے اسے وہ سامان مہیا کیا تھا جس کی اسے مستقبل میں دیگر پولیس افسران کی تربیت میں ضرورت ہو گی۔ "سب سے پہلے، میں اسے اپنے ملک کے لیئے کرتا ہوں،" انہوں نے کہا۔ اور دوسرا میں اس لیۓ کرتا ہوں کیونکہ مجھے اپنا کام پسند ہے اور یہ میرا فرض ہے کہ میں تربیتی ٹیکنالوجی، کتابیں، اور علم سیکھوں جو میرے اساتذہ نے مجھے فراہم کیا ہے اور اپنے ملک کے دیگر پولیس تفتیش کاروں کو تحقیقات کرنا سکھاؤں۔"
|
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















