صفحہ اول | خبریں | افغان فضائی طبی عملے کی فضائی علاج کی تربیت
افغان فضائی طبی عملے کی فضائی علاج کی تربیت
منجانب Sgt. Daniel Schroeder, 25th Combat Aviation Brigade Public Affairs
20120702_airmedic
19 جون، 2012 کو قندھار فیلڈ، افغانستان میں افغان نیشنل آرمی کے فوجی کشمل مسلم یار، جو قندھار ایئر ونگ کے ساتھ ایک فضائی طبی عملے کے رکن ہیں، اسٹاف کے ساتھ ایک تربیتی مشق کے دوران سارجنٹ مگیل ولدیز کے ہمراہ جو کمپنی سی، تھرڈ بٹالین، 25ویں ایوی ایشن رجیمنٹ، 25ویں کامبیٹ ایوی ایشن بریگیڈ کے ساتھ طبی فضائی عملے کے رکن ہیں، ایک مصنوعی زخمی مریض کی تشخیص کے ایک حصہ کے طور پر ایک مریض پر لگی گولی کے زخم کی جانچ پڑتال کرتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب سارجنٹ ڈینیل شروڈر)

قندھار ائیر فیلڈ، افغانستان (آرمی نیوز سروس، 29  جون، 2012) - جیسا کہ امریکہ افغان فورسز کو امریکہ کی حمایت سے آزاد کاروائیاں کرنے کے لئے تیار کرنا جاری رکھے ہوۓ ہے، فوج افغان طبی عملے کی پرواز کے دوران مناسب طریقے سے طبی دیکھ بھال کی تربیت پر عمل درآمد کر رہا ہے۔

سٹاف سارجنٹ.مگیل ویلدیز نے 19 جون کو جنوبی افغانستان میں قندھار ائیر فیلڈ پر افغان نیشنل آرمی کے فوجی کشمل مسلم یار, جو کہ قندھار ایئر ونگ کے ساتھ فضائی طبی عملے کے رکن ہیں، کو طبی انخلا، یا میڈ ای ویک کی مہارتیں سکھائیں۔

ویلدیز، تھرڈ  بٹالین، 25 ویں ایوی ایشن رجiمنٹ، 25 ویں کامبیٹ ایوی ایشن بریگیڈ، کمپنی سی، کے ساتھ ایک فضائی طبی عملے کے رکن، امریکی افواج کی طرف سے ایک مریض کو وصول کرنے اور پرواز کے دوران علاج فراہم کرنے کے مناسب طریقہ کار میں افغان فضائی طبی عملے کی تربیت کی تحریک کا ایک حصہ ہیں۔

تربیتی مشق کے دوران، مسلم یار کو دکھایا گیا کہ مریضوں کو کس طرح موصول، ان کا جائزہ لینے اور ہسپتال تک پنچنے کے دوران ایک طبی دیکھ بھال کس طرح سے فراہم کی جاتی ہے۔ ولدیز کے مطابق پرواز کے دوران ابتدائی تشخیص علاج کےسب سے زیادہ اہم اجزاء میں سے ایک ہے۔

ولدیز ، جو اصل میں فینکس، ایریزونا سے ہیں نے کہا کہ تشخیص بہت اہم ہے ۔ یہ وہ تربیت ہے جس کے بنا پر ہم ایک مریض کا علاج کرسکتے ہیں۔ ایک درست تشخیص کو سر انجام دینے کے لئے، ہم مریض کی جانچ پڑتال کرنے کے لئے ایک منظم طریقہ کار اپناتے ہیں۔

تشخیص میں بیرونی خون یا نمایاں چوٹوں کے ایک بصری مشاہداتی معائنے کے بعد زخمی کو چھو کر نہ نظر آنے والی چوٹوں یا اندرونی خون کے ضیاع کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس عمل کے دوران مریض کو چوٹوں کی جانچ پڑتال کرنے کے لئے ایک طرف پر کروٹ بھی دی جا سکتی ہے۔. مسلم یار کے لئے، سیکھنے کی اتنی تفصیل اسے تربیت کی حد ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر حصہ اہم ہے؛ سیکھنا، تعلیم دینا، اور مریض کا علاج۔ یہ کورس اس تربیت کے مقابلے میں، جو ہم نے اس سے پہلے حاصل کی تھی، زیادہ تفصیل میں ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ میں ہمارے مشن کے ایک اہم حصے کے طور پر یہ تربیت حاصل کر رہا ہوں۔

ایک مریض کی حالت کا تعین کرنے کی عملی ہدایات مکمل کرنے کے بعد، مسلم یار کو لینڈنگ کے بعد ایک مریض کو وصول کرنے، طیارے میں مریض کو لوڈ کرنے، اور ایک بار فضاء میں اڑنے کے بعد مناسب دیکھ بھال کا انتظام کرنے کے لئے تربیت دی گئی۔  ایک مریض وصول کرنے کی عملی مشق کے لیۓ، انہوں نے زخمیوں کے زخموں کے بارے میں اور ابھی تک کی گئی طبی دیکھ بھال کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ معلومات کو استعمال کرتے ہوئے، انھوں نے تربیتی عملے کو ہدایات دی کہ کس طرح مریض کو لوڈ کیا جانا چاہئے۔

مسلم یار نے یو-ایچ – 60 بلیک ہاک میڈ ای ویک ہیلی کاپٹر کے پچھلے حصے میں اپنے مریض کی تشخیص شروع کی اور بجلی کے جھٹکے کی مشین کے ساتھ اس کو لگا دیا تاکہ مریض کے دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر اور سانس کی سطح کو ریکارڈ کیا جا سکے۔

ولدیز نے کہا کہ وہ بجلی کے جھٹکے کی مشین سے مانوس ہیں، لیکن اس بات سے نہیں کہ یہ کیا کر سکتی ہے ۔ اس مشین کے بہت سے ایسے حصے ہیں جو یہ استعمال نہیں کرتے۔ میں نے اسے پریشر کف کے مختلف سائز دکھاۓ، ہر حصہ کیا کام کرتا ہے، اور اسے مریض پر کہاں استعمال کرنا ہے۔

اس کے بعد، اس مشق کو ایک عمارت کے اندر لے جایا گیا تاکہ بجلی کے جھٹکے کی مشین کے نتائج کی بہتر طریقے سے وضاحت کی جا سکے۔ یہ مسلم یار کو یہ سکھانے کے لئے تھا کہ ایک مریض کی مدد کا انتظام کرنے کے لئے کن باتوں پر غور کرنا چاہیۓ۔

ولدیز نے کہا کہ تشخیص کے دوران آپ کے جسم سے راۓ حاصل کی جاتی ہیں۔  ہماری تربیت ترقی پسند ہے کیونکہ ایک موضوع اگلے کی طرف لے جاتا ہے۔ یاد رکھنے کے لیئے سب سے زیادہ اہم چیز یہ ہے کہ تمام مریض ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔

کمپنی سی، تھرڈ بٹالین، 25ویں ایوی ایشن رجیمنٹ، 25 ویں سی-اے-بی جنوری سے فضائی طبی تربیت کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ افغان فضائی طبی عملے کو میڈ ای ویک مشن کے دوران ضرورت پڑنے پر دیگر افغانوں کا علاج کرنے کے لئے تیار کیا جاۓ۔ مستقبل کی تربیت میں افغان فوجیوں کے سامان کی فراہمی کا استعمال اور علاج کے لیۓ مزید تفصیل میں جانا اور ادویات کا رد عمل شامل ہو گا۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 22 times

فیس بُک پر دوست
33,166+