| افغان ای-او-ڈی ٹیک توثیق کے قریب، اپنی فورس کی خود تربیت کر رہے ہیں |
منجانب Staff Sgt. Shane Hamann, 102nd Mobile Public Affairs Detachment شئیرمتعلقہ خبریں
امریکی فضائیہ کے اسٹاف سارجنٹ ایلن پی میڈا، جو 6 ٹیم،466B فلائٹ، ٹاسک فورس پیلاڈن کے ساتھ ایک ایکسپلوسو آرڈیننس ٹیکنیشن ہیں 6 فروری، 2013 کو فارورڈ آپریٹنگ بیس سپن بولدک، افغانستان میں خود ساختہ دھماکہ خیز آلے کے مختلف حصوں پر گفتگو کرتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب سٹاف سارجنٹ شین ہیمین، 102 ویں موبائل پبلک افئیرز ڈیٹیچمنٹ)
فارورڈ آپریٹنگ بیس اسپن بولدک، افغانستان (12فروری، 2013) - افغان سرحدی پولیس جو دھماکہ خیز مواد کے تکنیکی ماہرین ہیں یہاں 5 فروری کو امریکی فضائیہ کے ای-او-ڈی تکنیکی ماہرین کے ساتھ ایک مشترکہ تربیت کے موقعے کے بعد اہل قرار دیے جانے سے صرف ایک قدم دور ہیں۔ توثیق کا حصول افغان بارڈر پولیس (اے بی پی) کو تکنیکی ماہرین کی تربیت کے لیئے مزید سامان وصول کرنے کی اجازت دے گا، اور افغانستان کے اسپن بولدک ضلع میں خود ساختہ دھماکہ خیز آلات (آئی ای ڈی) کو محفوظ طریقے سے غیرفعال کرنے کے قابل بنا دے گا۔ افغان بارڈر پولیس کے فرسٹ لیفٹیننٹ عظیم نوری، تھرڈ زون، فوری ردعمل فورس کندک کے رہنما ٹیکنیشن، نے تین انسداد آئی۔ای۔ڈی اور دھماکہ خیز مواد سے دفاع کے مشقوں میں چھ ماہ تک شرکت کی ہے، اور اس وقت قندھار میں دھماکہ خیز خطرے کی کمی (ای-ایچ-آر-سی) کے کورس کے لیۓ تھرڈ زون کے انسداد آئی-ای-ڈی کے بنیادی انسٹرکٹر ہیں۔ نوری نے کہا کہ "میں نے اس علاقے کے لیے ای-ایچ-آر-سی میں 40 دیگر لوگوں کو تربیت دی ہے" ۔ "میرے لیئے یہ تربیت ایک اچھی مشق ہے۔" امریکی فضائیہ کے اسٹاف سارجنٹ ایلن پی میڈا ، جو کینٹن، اوہائیو سے ایک ای-او-ڈی ٹیکنیشن ہیں اور 6 ٹیم،466B فلائٹ، ٹاسک فورس پیلاڈن کے ساتھ خدمات سر انجام دے رہے ہیں، نے کہا کہ "انھیں تربیت میں بہت دلچسپی رہی ہے ۔ جو کچھ بھی ہم اسے سکھاتے ہیں وہ اے۔بی۔پی کی اہلکاروں میں بھی پھیل جاتا ہے۔" نوری کی تربیت میں دلچسپی اسے ای-او-ڈی کا اہل ٹیکنیشن بننے کی طرف لے گئی ہے۔ نوری کو اہل بننے کے لیۓ جس آخری چیز کی ضرورت ہے وہ ایک انٹرنیشنل سکیورٹی اسسٹنس فورس کی ای-او-ڈی ٹیم کی طرف سے چار آپریشن پر توثیق ہے۔ میڈا نے کہا کہ "ہم اس بات کا یقین کرنا چاہتے ہیں کہ یہ صرف اے۔ بی۔ پی لوگ نہ ہوں ۔ ہم مشترکہ تربیت کرنا چاہتے تھے تاکہ ہم سب کو ایک ہی مقدارحاصل ہو۔ ہم میں سے ہر ایک نے اپنی آئی-ای-ڈی لگائی۔ ہر کوئی کسی اور کی آئی-ای-ڈی پر کام کرتا ہے تو آپ کو پتہ نہیں ہوتا کہ وہاں کیا ہے۔" تربیت ضروری ہے۔ ایساف افواج کی قریبی روانگی کے ساتھ، اے۔ بی۔ پی کے پاس اہل ای-او-ڈی تکنیکی ماہرین تیار ہوں گے۔ میڈا نے کہا کہ "اے۔بی۔پی سمجھتی ہے کہ اس کی توثیق کا عمل کتنا اہم ہے" ۔ "جب ہم چھوڑ کر جائیں گے تو وہ ذمہ داری سنبھال لیں گے۔" نوری نے کہا کہ "تربیت بہت ضروری تھی کیونکہ آج کی جنگ آئی-ای-ڈی کی ہے" ۔ "دشمن ہمارے ساتھ نہیں لڑ رہا۔ ہمیں آی-ای-ڈی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔" "ہر کوئی محنت سے کام کر رہا ہے، چاہے وہ اے-این-اے ہو یا مقامی پولیس۔ یہ وہ کام ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔ ہم اپنی زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں تاکہ دوسرے لوگوں کی زندگی محفوظ رہے۔"
|
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















