| افغان کامبیٹ سپورٹ کے فوجی مرین مشیروں کے ساتھ کام کرتے ہیں |
منجانب Staff Sgt. Brian Buckwalter, Regimental Combat Team 6
کرنل جان آر۔ شیفر، کمانڈنگ افسر، رجیمنٹل کامبیٹ ٹیم 6، میجر صادق، آپریشنز افسر، چوتھی کندک، فرسٹ بریگیڈ، 215ویں کور، کے ساتھ 27 جولائی، 2012 کو اجلاس کے بعد ہاتھ ملاتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب سٹاف سارجنٹ برائن بک والٹر)
جنوبی صوبے ہلمند میں، مرینز افغان نیشنل آرمی کے فوجیوں کو اسبات کی تربیت اور مشورہ دے رہے ہیں کہ کس طرح وہ ایک فوجی طاقت بن سکتے ہیں اور اے-این-اے کی مستقبل کی کامیابی کی بنیاد بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ ٹریننگ بنیادی انفنٹری تربیت سے لے کر انتظامی اور رسد تک کے پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے۔ کامبیٹ چوکی فڈلرز گرین پر، مرینز ایک افغان کامبیٹ سپورٹ کندک، چوتھی کندک، فرسٹ بریگیڈ، 215 ویں کور کی مشاورت کر رہے ہیں۔ افغان فوج میں کندک ایک بٹالین کے برابر ہے۔ کامبیٹ سپورٹ میں کامبیٹ انجینئرز، آرٹلری اور نگرانی کے اثاثے شامل ہیں۔ کمانڈنگ افسر کرنل جان آر شیفر رجیمنٹل کامبیٹ ٹیم 6 نے حال ہی میں چوتھی کندک کی پیش رفت پر تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لئے ان کی قیادت کے ساتھ ملاقات کی ۔ میجر محمد نائم، چوتھی کندک کے ایگزیکٹو افسر نے کہا کہ "ہم اپنی ذمہ داریوں پر توجہ دیتے ہیں" ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے فوجی اپنی کارروائیوں کے علاقے میں پیدل گشت کرتے ہیں اور جن چوکیوں پر جوان تعینات ہیں وہاں باقاعدگی سے جاتے ہیں۔ شیفر نے نائم سے کندک کے جوش، حب الوطنی اور ان کی تیز رفتار ترقی کے بارے میں کہا کہ "میں آپ کے فوجیوں سے انتہائی متاثر ہوا ہوں" ۔ جو ٹیم ناغم اور ان کے فوجیوں کے ساتھ کام کر رہی تھی وہ حال ہی میں افغانستان سے چلی گئی ہے۔ کپتان ڈگلس ویکر جو تھرڈ بٹالین، 8 ویں مرین رجیمنٹ، رجیمنٹل کامبیٹ ٹیم 6، کامبیٹ سپورٹ مشاورتی ٹیم کےایگزیکٹو افسر ہیں اور نئی ٹیم کا حصہ ہیں۔ انھوں نے افغانوں کو مشورہ دینا کے قابل ہونے کے لئے چار ماہ کی تربیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے افغان ہم منصبوں کے ساتھ مل کر کام کرنے اور ان کا اعتماد حاصل کرنے کے لیۓ پُر جوش ہیں، جن کے بارے میں انھوں نے کہا کہ وہ پیشہ ور اور قابل فوجی ہیں۔ نائم نے کہا کہ ان کی فوج کے ساتھ کام کرنے والی گزشتہ مشاورتی ٹیم نے "ہماری بہت مدد کی"۔ وہ بھی مرین مشیروں کے نئے گروپ کے ساتھ کام کرنے کے لیۓ بے تاب ہیں۔ نائم نے کہا کہ "میں ایک بات کی ضمانت دیتا ہوں، جب بھی مرینز ہمیں کہیں بھی جانے کے لئے پوچھتے ہیں، ہم تیار ہوتے ہیں" ۔ شیفر نے کہا کہ نئی ٹیم کے ساتھ مرین مشیروں اور افغان فوجیوں کے درمیان تعلقات میں ایک تبدیلی آتی ہے۔ اے-این-اے اس جگہ پر ہے جہاں اس نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے طور پر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ شیفر نے کندک کی قیادت کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کہا کہ "آپ کو مشاورتی ٹیم کو یہ بتانا شروع کردینا چاہیۓ کہ انھیں آپ کے لیے کیا کرنے کی ضرورت ہے" ۔ مشیر ٹیم کا کام یہ ہے کہ وہ جہاں ضرورت پڑے کام آئیں، لیکن فیڈلرز گرین پر اے-این-اے کو اپنے آپریشنز کی منصوبہ بندی اور اپنے آپریشنز خود انجام دینے کی ضرورت ہے۔ ویکر جو سیاٹل سے ہیں، نے کہا کہ ان کی ٹیم کا مقصد کامبیٹ سپورٹ کی ذمہ داری مکمل طور پرافغان کندک کو منتقل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چوتھی کندک کو اے-این-اے کے علاقے میں تمام کامبیٹ سپورٹ کی سپلائی، دیکھ بھال اور فراہمی برقرار رکھنے کے قابل ہوتے دیکھنا چاہیں گے۔ ویکر نے کہا کہ "اگر وہ یہ سیکھ لیں کہ اپنی کمانڈ کے تحت کس طرح کام کریں تو وہ بہت کامیاب ہوں گے" ۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 




















