| افغانستان، اتحادی افواج نے اے-اے-ایف کے خواتین کو خوش آمدید کہا |
منجانب Capt. Tristan Hinderliter, 438th Air Expeditionary Wing شئیرمتعلقہ خبریں
اتحادی اور افغان خواتین 7 مارچ، 2013 کو کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے، افغانستان میں افغان ایئر فورس خواتین کے عالمی دن کی تقریب میں جشن کو دیکھتے ہوۓ۔ افغان پارلیمنٹ، وزارت دفاع، اے-اے-ایف اور نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن کے اراکین نے اے-اے-ایف میں خواتین کی کوششوں اور صنعفی انضمام کے تسلسل کو منایا۔ (امریکی ائیر فورس فوٹو/کیپٹن ٹرسٹن ہنڈر لائٹر)
کابل، افغانستان 8( مارچ، 2013) - افغان اور اتحادی شراکت داروں نے ساتھ مل کر7 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقعے پر کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اے-اے-ایف کی میزبانی میں ایک تقریب کے دوران افغان ائیر فورس میں صنفی انضمام کے جشن کے لئے جمع ہوۓ۔ تقریباً 275 افراد نے تقریب میں شرکت کی، جس میں افغان لیفٹیننٹ کرنل لصیفہ نبی زادہ، افغان ہوا بازی کی تاریخ میں پہلی خاتون ہیلی کاپٹر پائلٹ، اور امریکی فضائیہ بریگیڈیئر جنرل جیکولین وان اووسٹ، نقل و حرکت افواج کے ایئر فورسز مرکزی کمان کی ڈائریکٹر، سمیت افغان اور امریکی حکام کی طرف سے تقاریر شامل تھیں۔ انہوں نے کہا "آپ اور آپ کی بہنوں نے ہمت سے کچھ کر دکھانے، گھر سے باہر کام کرنے ، اپنی بات کہنے، اپنی قوم اور اپنے اہل و عيال کا دفاع کرنے، اور کرپشن، ناجائز فائدہ اٹھانے، اور استحصال کے خطرات سے دوررہنے کا فیصلہ کیا ہے،" وان اووسٹ نے سامعین، کو بتایا جن میں درجنوں افغان خواتین شامل تھیں ۔ "ایک ساتھ مل کر، آپ ان انتہا پسندوں کو روک سکتی ہیں جو آپ اور آپ کی قوم کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، وہ لوگ جو ترقی کو روکنا اور آپ اور آپ کے اہل و عيال کو واپس پرانے زمانے میں لے جانا چاہتے ہیں" ۔ اے-اے-ایف کے کمانڈر، میجر جنرل عبد وہاب وردک، نے حاضرین میں شامل خواتین سے کہا کہ "گزشتہ چار سالوں کے دوران ہم نے افغان ایئر فورس کو آپ کا گھر بنا دیا ہے" ۔ "شمولیت کے دروازے کُھلے ہیں۔" دیگر مقررین میں افغان پارلیمنٹ کے رکن، خواتین امور کی وزارت، وزارت دفاع اور اینڈریو سٹائن فیلڈ، کابل میں شمالی اوقیانوس معاہدہ تنظیم کے نائب سینئر سویلین نمائندے شامل تھے۔ سٹائین فیلڈ نے کہا کہ "خواتین کا عالمی دن ہم سب مردوں اور عورتوں کے درمیان مساوی حقوق اور یکساں مواقعوں کی طرف دنیا بھر میں حاصل کی گئی کامیابیوں کا اعتراف کرنے کے لئے ایک موقع ہے" ۔ "صنفی مساوات کا حصول مشترکہ طور پر ہم سب کا کام ہے، اور نیٹو اپنے حصے کا کام کر رہی ہے۔" انہوں نے کہا کہ "انٹرنیشنل سکیورٹی اسسٹنس فورس کے ساتھ مشیر، جس کی قیادت نیٹو کرتی ہے دفاع اور داخلہ کی وزارتوں کے ساتھ خواتین کی بھرتی اور انھیں [نوکری میں] رکھنے کے مسلسل کام کرتی ہے ۔ سٹائین فیلڈ نے جاری رکھتے ہوۓ کہا کہ "اس کام میں عظیم ترقی دیکھی گئی ہے اور میں بہت سے افغان ایئر فورس کے افسران اور بھرتی شدہ کو آج یہاں موجود پا کر بہت خوش ہوں ۔ "میں اس حمایت کو دیکھ کو بہت خوش ہوں جو خواتین کو اے-اے-ایف میں فوجی اور سویلین قیادت کی بہت اعلٰی سطح سے حاصل ہو رہی ہے۔" اس وقت اے-اے-ایف میں 30 فوجی اور 16 سویلین خواتین شامل ہیں۔اے این اے میں 401 خواتین ہیں اور افغان نیشنل پولیس میں 1500، کل 1901 خواتین افغان قومی حفاظتی افواج کا حصہ ہیں۔ افغان میجر جنرل جمعہ ناصر، وزارت دفاع میں انسانی حقوق اور صنفی انضمام کے سربراہ نے کہا کہ خواتین امن کے عمل اور افغانستان میں سلامتی لانے کے لیۓ میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "ہمیں افغان نیشنل آرمی کے رہنماؤں کے طور پر خواتین کے حقوق کے دفاع اور انہیں ایک مثبت کام کا ماحول مہیا کرنا ضروری ہے" ۔ تقریب میں افغان شاعری پڑھنا اور دوپہر کے کھانے میں روایتی افغان خوراک بھی شامل تھیں۔ خواتین کے دن کے واقعات کی منصوبہ بندی اے-اے-ایف نے نیٹو ایئر ٹریننگ کمانڈ افغانستان کے ساتھ فضائی مشیروں کے ساتھ مل کر کی تھی۔
|
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















