| پکتیکا میں افغان توپخانے سے پہلی گولہ باری کاروائی |
منجانب Staff Sgt. Charles Crail, 172nd Infantry Brigade شئیرمتعلقہ خبریں
افغان نیشنل آرمی کی ڈی- 30 ہاؤیٹزر کی خاموش روشنی، افغان فورسز کی مدد میں پہلی تکنیکی کاروائی کے دوران فائرنک کرتے ہوۓ یہاں رات کے وقت آسمان کو چمکا رہی ہے۔ (کہانی منجانب سٹاف سارجنٹ چارلس کریل)
صوبہ پکتیکا، افغانستان (6 جون، 2012) – افغان نیشنل آرمی فیلڈ آرٹلری نے گزشتہ ہفتے صوبے پکتیکا کے مشرقی حصے میں رات کے وقت آسمان کو روشنیوں سے بھر دیا، نئی لگائی گئی ہاؤیٹزر بیٹری نے تکنیکی طور پر کام کرنا شروع کر دیا۔ فارورڈ آپریشن بیس آرگن-ای پر لگائی گئی یہ 122ایم-ایم-ڈی30 بیٹری افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کے ہتھیاروں میں اضافہ کرنے کا حصہ ہے، جس کو رات کے ایک تربیتی مشن کے دوران فرنٹ لائنوں پر ان کی آمد کے موقع پر چلائی گئی۔ افغان آرمی کیپٹن داؤد شاہ نے پکتکا میں لائی گئی اس بیٹری کی صلاحیتوں کے بارے میں بات کرتے ہوۓ کہا کہ ہم ان ہتھیاروں کے ساتھ بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ ہم اپنے فوجیوں اور چوکیوں کی خود مدد کر سکتے ہیں۔ يہ ایک بہت ہی اہم صلاحیت ہے۔ شاہ ایک کمانڈر ہے اور جب وہ ان کے کمانڈ کے زیر دست اس نئی بیٹری کے بارے میں بات کرتے ہیں تو بہت فخر محسوس کرتے ہے۔ شاہ نے کہا کہ "مجھے افغان نیشنل آرمی کا کمانڈر ہونے پر فخر ہے" ۔ "میرے جوان اور میں جنگ میں اپنی انفنٹری کی مدد کرنے کے قابل ہونے پر بہت فخر کرتے ہیں۔" انھوں نے کہا کہ جو فخر شاہ اور ان کے جوان محسوس کرتے ہیں وہ اس کے مستحق ہیں۔ ایک سال قبل ہی، ان میں سے کسی نے بھی ہاؤئٹزر کے ساتھ کام نہیں کیا تھا، یہاں تک کہ شاہ نے بھی نہیں ۔ شاہ نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے گردیز میں اس بیٹری نے تربیت کے دوران فیلڈ آرٹلری کے کام کے بنیادی اصول سیکھے اور مارچ کے آخر میں کاروائی کے طریقہ کار کا سرٹیفیکیٹ حاصل کیا، ۔ سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے بعد، انہوں نے مکمل جنگی صلاحیت کے اگلے قدم کے طور پر پاکستان کی سرحد کے قریب مشرقی پکتیکا صوبے میں ان کے نئے سٹیشن میں منتقل ہونا شروع کیا۔ آرمی کیپٹن شین گروبوفسکی جو، بیٹری-اے کے کمانڈر، فرسٹ بٹالین، 77ویں فیلڈ آرٹلری ریجیمنٹ، 172 انفنٹری بریگید سے ہیں، نے کہا کہ یہ دوسرا قدم ہے ۔ پہلا قدم یہاں آرگن-ای پر ایک مشترکہ فائرنگ پوانٹ حاصل کرنا اور اس فائرنگ پوانٹ کو برقرار رکھنا تھا۔ انھوں نے کہا کہ گروبوفسکی کے فوجی اس نئی افغان بیٹری کے لیۓ مشیروں کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ وہ روزانہ ایک ساتھ دونوں بندوقوں سے اور اپنے فائر ڈائریکشن مرکز میں تربیت کرتے ہیں، جو ایک ہی کمرے کی ملحقہ اطراف میں ہوتا ہے۔ گروبوفسکی نے کہا کہ اگلا قدم آگے بڑھنے کی کاروائیوں کے لیئے گولہ بارود کے درست استعمال کو اپنانا ہے ۔ گروبوفسکی نے کہا کہ افغان گنرز کے لئے رات میں روشنی کا مشن ایک اہم سنگ میل کی علامت تھی۔ انہوں نے کہا کہ اُس سے ایک اعتماد پیدا ہوا، نہ صرف بیٹری کے لئے، بلکہ کندک کے لئے بھی ۔ یہ دونوں ان کی درستگی اور ان کی تکنیکی مہارت کی اعلٰی سطح کو ظاہر کرتا ہے۔ مشیروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اب حل کرنے والی سب سے بڑی رکاوٹ وہ رفتار ہے جس پر افغان فوجی فائرنگ مشن کا حساب لگاتے ہیں اور اپنے اہداف پر راؤنڈ چلاتے ہيں۔ گروبوفسکی نے کہا کہ یہ سب کچھ مزید تجربہ حاصل کرنے کے ساتھ آۓ گا۔ گروبوفسکی نے کہا ہے کہ افغان بیٹری کی طرف سے مہارت کی جس سطح کا مظاہرہ کیا گیا ہے، اسے مد نظر رکھتے ہوۓ خود مختار اے-این-ایس- ایف کی گولہ باری میں مدد اگلے نو ماہ میں ایک حقیقت بن سکتی ہے۔ گروبوفسکی نے مزید کہا کہ فی الحال وہ مشیروں کے ساتھ مؤثر طور پر کام کر رہے ہیں ۔ وہ اگلے نو ماہ کی مدت کے دوران وہ ایک شرکتی صلاحیت کے بنا پر مؤثر ہو جائیں گے۔ آخری مرحلہ یکطرفہ کارروائیوں کا ہے۔ شاہ نے کہا کہ وہ اپنے کردار، اور اپنی بیٹری کے کردار کو افغانستان میں امن کی طرف بڑھتے ہوئے ایک اہم قدم کے طور پر دیکھتے ہیں۔ شاہ کہتے ہیں کہ میں اس وقت سب سے زیادہ فخر محسوس کروں گا جب ہم جنگ سے فارغ ہو جائیں گے ۔ ہم تین دہائیوں سے لڑ رہے ہیں۔ میرا خواب وہ دن ہے جب ہمیں لڑنا نہیں پڑے گا اور ہم اپنے ملک کی تعمیر پھر سے شروع کر سکیں گے۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















