صفحہ اول | خبریں | خبریں | اے-ڈی-ٹی کی افغانستان کے مستقبل کے لیۓ مدد
اے-ڈی-ٹی کی افغانستان کے مستقبل کے لیۓ مدد
منجانب Senior Airman Chris Willis, 455th Air Expeditionary Wing Public Affairs
130110_adt
ٹیک سارجنٹ کوڈی جورگنسن اور سٹاف سارجنٹ زیکری ولیمز، دونوں جانوروں کے تکنیکی ماہرین، فارورڈ آپریٹنگ بیس شینک پر جارجیا کی زراعی ترقی ٹیم کے صدر دفتر کے سامنے کھڑے ہیں، 3 جنوری، 2013۔ اے-ڈی-ٹی کا مقصد کسانوں کو اپنی راۓ کے اظہار اور موثر خدمات تک رسائی میں اضافہ فراہم کرنا اور مقامی حکومت میں افغانوں کے اعتماد میں اضافہ کرتے ہوئے زراعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ (فوٹو منجانب سینئیر ائیر مین کرس ولس)

صوبہ لوگر، افغانستان (9 جنوری، 2013) – جارجیا کے نیشنل گارڈز کی زرعی ترقیاتی ٹیم مشرقی افغانستان میں زرعی پیداوار میں بہتری اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانا جاری رکھے ہوۓ ہیں۔

زراعت زیادہ تر افغانوں کی آمدنی کا اہم ذریعہ ہے، لیکن سالوں سے جاری جنگ نے تجربہ کار کسانوں کو اگلی نسل کو بہترین طریقہ کار کی تعلیم دینے سے روکے رکھا۔

اے-ڈی-ٹی کا مقصد کسانوں کو اپنی راۓ کے اظہار اور موثر خدمات تک رسائی میں اضافہ فراہم کرتے اور مقامی حکومت میں افغانوں کے اعتماد میں اضافہ کرتے ہوئے زراعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔

ٹیک.سارجنٹ. کوڈی جورگنسن اور سٹاف سارجنٹ. زیکری ولیمز، دونوں جانوروں کے تکنیکی ماہرین، جارجیا ایئر فورس کی اے-ڈی-ٹی کے صرف دو اراکین ہیں جو فارورڈ بیس آپریٹنگ بیس شینک پر کام کرتے ہیں۔

جورگنسن ،جو ٹلسا، اوکلاہوما کی ایئر نیشنل گارڈ کے ایک رکن ہیں، نے کہا کہ ہم بنیادی طور پر مقامی ضلعی مراکز میں اپنی تربیت دیتے ہیں" ۔ "یہ کسانوں کو کلاسوں کے دوران مقامی حکام کے ساتھ ملنے کا موقع دیتا ہے۔"

دیہی زندگی دونوں ایئرمین کے لیۓ نئی بات نہیں ہے۔ وہ کھیتوں میں پلے بڑھے ہیں اور ان کے پاس زرعی پیداوار میں ڈگری ہے۔

ولیمز، جو رابنز ائیر فورس بیس، جارجیا سے یہاں تعینات ہیں، نے کہا کہ "ہم یہاں انہیں یہ دکھانے، کہ کھیتی باڑی کس طرح کی جاتی ہے، کے لیۓ نہیں ہیں بلکہ انھیں مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے عمل کو بہتر بنانے کے طریقے سیکھانے کے لئے ہیں" ۔

حالیہ تربیت کی توجہ گھریلو جانوروں کے لئے کھروں کی دیکھ بھال، نسل بندی اور اوون اتارنے پر مرکوز ہے، جبکہ گزشتہ کلاس کو حیوانات کے لیۓ ادویات اور ان کو مناسب طریقے سے ادویات دینا اور ان کے استعمال کے بارے میں سکھایا گيا تھا۔

ٹیم کی توجہ تعلیم اور طویل مدتی منصوبوں پر بھی مرکوز ہے۔ مقاصد صرف ایک موسم کے لئے افغانوں کی مدد نہیں ہے بلکہ انہیں ایسے کاروباروں کی تشکیل سیکھانا ہے جو آنے والے موسموں میں اپنے لیئے خود آمدنی پیدا کریں گے۔

تربیت کے اجتماعات دیہی کسانوں کے لئے ایک مواصلاتی لائن قائم کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔ چونکہ افغانستان میں آمد و رفت کا سامان مہنگا ہے، کسان لاگت کو کم کرنے کے لیۓ اپنا مال مل جل کر پہنچانے کے بارے میں ٹریننگ کے دوران ملتے ہیں۔

ولیمز نے کہا کہ "ہم بتا سکتے ہیں کہ یہ تربیت ان کے لئے واقعی اہم ہے" ۔ "وہ اس طرح اپنے خاندانوں کا پیٹ بھرتے ہیں، تو وہ نئے طریقوں اور آلات، جو انہیں مستقبل میں مزید مدد کر سکتے ہیں، کو سیکھنا چاہتے ہیں۔"

کسان شرکاء کلاس کے بعد آلات کی کٹ اور ان کو استعمال کرنے کے طریقوں کے پمفلٹ کے ساتھ رخصت ہوتے ہیں۔

جورگنسن نے کہا کہ "کسانوں کے درمیان زیادہ مقبول آلات نسل بندی کا سامان ہے " ۔ "افغان خون دیکھنا پسند نہیں کرتے یہ آلہ خصیہ نکالنے کی بجائے صرف اس کا کنکشن دبا دیتا ہے۔"

شروع کی کچھ کلاسیں 30 سیٹوں کے ایک کمرے کو بمشکل بھرتی تھیں لیکن یہ اب بڑھ کر130 سے زیادہ شرکاء کی ہو گئی ہیں۔ اس تربیت کو نہ صرف کسانوں سے بلکہ ضلعی اور صوبائی حکام سے غالب اکثریت میں مثبت جائزے موصول ہوئے ہیں۔

جورگنسن نے کہا کہ "مجھے مقامی کسانوں کے ساتھ کام کرنے اور سیکھنے میں لطف آتا ہے" ۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں اس چیز میں مدد دینے کا موقع ملتا ہے جو ان کے لئے بہت اہم ہے۔"

مقامی معاشرے کے لئے زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیئے فوج کے یہ ارکان اور افغان حکومت ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، افغانستان کے مستقبل کو بڑھاتے ہوئے۔

 

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 22 times

فیس بُک پر دوست
33,148+