صفحہ اول | خبریں | خبریں | صوبہ ہلمند میں ترقی کے بارے میں ایک مرین کا نظریہ
صوبہ ہلمند میں ترقی کے بارے میں ایک مرین کا نظریہ
منجانب Cpl. Reece Lodder, Regimental Combat Team 5
120507_lodder
یو-ایس مرین کارپورل ریس لوڈر، تھرڈ بٹالین، تھرڈ مرین رجیمنٹ سے 22 سالہ ایورسن، جو واشنگٹن کے مقیم اور ایک کامبیٹ نامہ نگار ہیں، 81 ایم-ایم مارٹر پلاٹون، ویپن کمپنی، تھرڈ بٹالین، تھرڈ مرین کے ساتھ 8 فروری، 2012 کو گشت کے دوران سکیورٹی ہالٹ پر رکتے ہوۓ۔

ضلع گرمسر، افغانستان (7 مئی، 2012) - گزشتہ سات ماہ کے دوران، میں نے افغانستان میں جس ترقی کا تجربہ کیا اور جو ترقی دیکھی ہے، اس کے بارے میں امریکیوں کی اکثریت اہم  ذرائع ابلاغ میں کبھی نہیں سنیں گے۔

ہلمند صوبے کے ضلع گرمسر میں تھرڈ بٹالین، تھرڈ مرین رجیمنٹ کے ساتھ ایک مرین جنگی نامہ نگار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوۓ، مجھے ہمارے مرینز، سیلرز اور افغان قومی سلامتی فورسز کے ساتھ ہم منصبوں کی کہانیاں بتانے کے منفرد موقعوں سے نوازا گیا ہے۔

جبکہ میرے ساتھی مرینز میں سے اکثریت نے ایک ہی  گروپ کے ساتھ ایک ہی عہدے رہ کر کام کیا ہے، ایک مصنف اور فوٹو گرافر کے طور پر میرے فرائض نے مجھے ہماری کاروائیوں کی 80 کلومیٹر طویل علاقے بھر میں ہماری تمام پانچ کی پانچ پیدل فوج اور ہیڈکوارٹر کمپنیوں تک سفر کرنے کا موقع دیا۔

حالیہ برسوں میں، گرمسر کے گرین زون - زرخیز، دریائے ہلمند کے ارد گرد ایک سانپ کی شکل بناتے ہوۓ گنجان علاقے - شورش پسندوں اور اتحادی افواج کے درمیان بھاری لڑائی کا منظر پیش کر چکے تھے۔

2008 میں گرمسر میں قدم جمانے کے بعد  برطانوی افواج میں 24ویں مرین ایکسپڈیشنری یونٹ کی طرف سے اضافہ ہوا تھا۔ برطانوی فوجوں نے جنگی کاروائیاں سیکینڈ بٹالین، 8ویں مرینز، جو افغان فورسز کی مدد کو آنے والی آٹھ مرین بٹالین میں سے پہلی تھی، کو سونپنے سے پہلے گرمسر ضلعے میں تقریباً دو سال کام کیا۔

نومبر 2011 میں فرسٹ بٹالین تھرڈ مرینز کی تعیناتی کے اختتام تک، گرمسر، ہلمند کے 14 اضلاع کے درمیان سلامتی کا ایک نمُونہ تھا۔ ارد گرد کے اضلاع کے مقابلے یہاں شورش پسندوں کی سرگرمیوں میں کافی کمی آگئی تھی۔

فرسٹ بٹالین، تھرڈ مرینز کے 'لاوا کتوں' نے اپنی تمام تعیناتی کے دوران اے-این-ایس-ایف کے ساتھ کام کیا تھا، گرمسر میں سکیورٹی کے ارتقاء نے میری بٹالین کو ایک مختلف مشن کے ساتھ چھوڑا۔  ہم نے نگرانی کی پوزیشن میں قدم رکھا اور ضلعے میں مرینز سے سکیورٹی کی اہم ذمہ داریاں افغان افواج کو دینے کی طرف بڑھے۔

اپنی تعیناتی کے شروع میں، مرکزی گرمسر کے مصروف صفر بازار کو شورش پسندوں کی سرگرمیوں سے خالی کرنے میں افغان نیشنل آرمی اور پولیس کی مدد کے لیۓ میں نے انڈیا کمپنی میں شمولیت اختیار کی۔ نیا سال ایک ہیلی کاپٹر کلیرنگ آپریشن شمالی گرمسر میں لیما کمپنی کے ساتھ لایا۔ اس کے بعد کے مہینوں کے دوران، میں نے ویپنز کمپنی ،افغان بارڈر پولیس اور کلو کمپنی کے ساتھ جنوبی گرمسر میں، اور ضلع بھر میں، اے-این-پی کے ساتھ گشت کی۔

شروع سے ہی، میں اے-این-ایس-ایف، جن کے ساتھ میں نےکام کیا، کو اچھی طرح تربیت یافتہ اور ان کو اپنے طور پر کام کرنے کے قابل پایا، خاص طور پر اے-این-اے کو - ان کے جنگی تجربے اور گزشتہ مرین رہنماؤں کی محنت کی  گواہی۔ تاہم، اتحادی افواج کی جانب سے سالوں کی جنگی رہنمائی اور مدد کے بعد، وہ اکیلے کام کرنے، اکیلے منصوبہ بندی پر عمل کرنے سے گریزاں تھے۔

جیسے جیسے ہفتے اور مہینے گزرتے گۓ، میں نے مرینز کو اے-این-ایس-ایف کا ان پر انحصار آہستہ آہستہ چھڑاتے دیکھا۔ وہ ایک طرف ہو گۓ اور افغان افواج کو اکیلے خود ہی گرمسر کی سلامتی مضبوط بنانے کے لئے حمایت دیتے۔ انہوں نے ان کو یہ سمجھنے میں مدد دی کہ مظبوط سکیورٹی تجارت اور کاروبار کی ترقی، اور حکومت کی جڑوں کو گہرا کرنے میں مدد دے گی۔

گرمسر پولیس فورس میں تقریباً 300 کے سے 600 پیدل گشت اہلکاروں کا اضافہ ہوا۔ اے-این-اے کے ایک دوسری بٹالین – 6ویں کندک، فرسٹ بریگیڈ، 215ویں کور - جو جنوبی گرمسر 2/1/215 شمال میں متعین ہے، میں اضافے کے لئے آئی۔ مشرقی صحرا میں خان نشین ضلع کے قریب، اے-بی-پی جنوبی سمت میں پھیلی، منشیات اور شورش پسندوں کی رسد کو گرمسر میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے۔

ضلع بازاروں کے ارد گرد سکیوریٹی میں اضافہ ہوا اور اس کے بعد تجارت میں بھی۔ گرمسر بھر میں اے-این-ایس-ایف کی گاڑی کی چوکیوں کے ذریعے محفوظ، مقامی شہریوں نے وسط مارچ میں باغیوں کے خطرے سے محفوظ افغان نیا سال منایا۔

17 اپریل کو ضلع کمیونٹی کونسل کے انتخابات ہزار جفت میں کسی واقعے کے بغیر منعقد کیے گۓ۔ کامیاب انتخابات نے فعال حکومت،جو کہ تاریخی طور پر ضلعی مرکز کے ارد گرد مرکوز ہوتی تھی، کو ان علاقوں تک جن کو ماضی میں افغان حکومت کی طرف سے نمائندگی حاصل نہیں تھی، تک بڑھانے کو ممکن بنایا۔

گزشتہ سات ماہ کے دوران، میں نے اہم، تاریخی ترقی دیکھی، جو ہزاروں افغان اور اتحادی افواج کی قربانیوں پر تعمیر کی گئی تھی۔ میں نے گرمسر میں مثبت پیش رفت دیکھی جس کو بڑے حد تک اہم ذرائع ابلاغ کی طرف سے نظر انداز کیا گیا ہے۔

اس وقت کے دوران، میں نے مرینز، سیلرز اور افغان افواج  کی 9300 تصاویر، 62 کہانیاں اور علیحدہ تصویروں پر لکھے مضامین، اور 16 ویڈیو پیکج بناۓ۔ مجھے فخر ہے کہ مجھے ان کی کہانیوں کو ان مردوں اور عورتوں کے خاندانوں کے ساتھ اشتراک کا موقع ملا جو یہاں فرق پیدا کرنے  کے لیۓ قربانیاں دے رہے ہیں اور جو ان کوششوں میں مدد دے رہا ہے ۔

آنے والے ہفتوں میں، تھرڈ بٹالین، 8ویں مرینز. تھرڈ بٹالین، تھرڈ مرینز کی جگہ لے گی۔ آنے والے مرینز اے-این-ایس-ایف کو اپنے اس سفر جس میں مشقت اور ترقی دونوں ہیں، کو جاری رکھنے میں مدد دے گا۔

آنے والے مہینوں اور سالوں میں، افغان فورسز کو سخت مشکلوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ گھر سے دور، ہم نے انھیں اپنی بہترین صلاحیتوں کے ذریعے تیار کرنے کے لیۓ خون پسینہ بہایا ہے۔ یہ اب ان پر ہے کہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں اور اپنے لوگوں کا دفاع کریں۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+