صفحہ اول | خبریں | خبریں | 966ویں اے-ای-ایس-ای-او-ڈی، گارڈ ریزرو نے جانیں بچائیں اور دہشت گردوں کی فتح کا راستہ روک دیا
966ویں اے-ای-ایس-ای-او-ڈی، گارڈ ریزرو نے جانیں بچائیں اور دہشت گردوں کی فتح کا راستہ روک دیا
منجانب Staff Sgt. Sara Csurilla, U.S. Air Forces Central Command Public Affairs
120326_ied
966ویں ایئر ایکسپڈیشنری سکواڈرن اور دھماکہ خیز آلات کا باقاعدگی سے تصفیہ کرنے والی فضائیہ ٹیم کے ائیرمین 16 مارچ، 2012 کو بگرام ائیر فیلڈ، افغانستان میں ایک زیر قابو بم کو اپنے منصوبے کے تحت اڑاتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب سٹاف سارجنٹ سارہ سوریلا)

بگرام ائیر فیلڈ، افغانستان (27 مارچ، 2012) اس وقت بگرام ایئر فیلڈ، افغانستان میں آدھی رات تھی اور دھماکہ خیز آلات کا باقاعدگی سے تصفیہ کرنے والی فلائٹ ٹیم  کے لیڈر اپنے پی- ٹی کے سازو سامان کے ساتھ دروازے سے دروازے تک "اٹھو، جانے کا وقت ہے" چلاتے ہوۓ دستک دے رہے ہیں۔

ایک بڑے سے آواز کو پھیلانے کے آلات کو استعمال کرتے ہوئے "ان کمینگ"  کا انتباہ جاری تھا، دو راکٹیں پہلے ہی بیس پر چلاۓ جا چکی تھیں جس نے ایئرمین کے کمروں کو ہلا دیا، جب وہ اپنے جوتوں کے تسمے باندھ رہے تھے۔

ای-او-ڈی ٹیک کو بستر سے باہر نکلنے پھر مکمل طور پر تیار ہونے اور ان کے اگلے مشن پر جانے کے لئے تیار ہونے میں میں 10 منٹ سے زیادہ نہیں لگے تھے کہ مزید چار راکٹ ان کے رہنے کی جگہوں پر چلاۓ جا چکے تھے۔

وہاں ای-او-ڈی کی تین آدمیوں پر مشتمل دو ٹیمیں اور بگرام میں ایک ٹیم لیڈر ہیں۔ وہ 966ویں ایئر ایکسپڈیشنری سکواڈرن کا ایک حصہ ہیں اور سپورٹ کمبائنڈ جائنٹ ٹاسک فورس پیلاڈن ہیں۔

ای-او-ڈی کے تکنیکی ماہرین کے طور پر، بالواسطہ فائرنگ یا بیس پر راکٹ حملوں کا جواب دینا ان کے خطرناک کاموں کی فہرست کا ایک حصہ ہے۔

ای-او-ڈی ٹیک کیمیائی، حیاتیاتی، ریڈیولاجکل، جوہری مواد اور دھماکہ خیز آلات میں مہارت حاصل کرتے ہیں۔ یونٹ تلاش، شناخت، غیر مسلح کرنے، بے اثر بنانے، وصولی اور خطرناک دھماکہ خیز مواد سے نمٹنے، سی-بی-آر-این-ای اور آتش انگیز اشیاء کا پتا لگانے کے زریعے تعیناتی کے ماحول میں کاروائیوں کی آزادی کو یقینی بنانے میں مدد کرتے ہیں۔

 وہ مجرموں اور دہشت گردوں کے بنائے بموں کو بے اثر کرنے، دھماکہ خیز مواد سے متعلقہ آلودگی کو علاقوں سے صاف کرتے، خود ساختہ دھماکہ خیز آلات کے حملوں کے بعد دھماکوں کا تجزیہ اور بے کار اور فرسودہ  گولہ بارود کو ٹھکانے لگاتے ہیں۔

اپنی ای-او-ڈی صلاحیتوں کی فراہمی کے ذریعے، یہ ٹیمیں بگرام میں متعین سروس کے ارکان کو اپنے مشن مکمل کرنے کے لئے اعتماد مہیا کرتے ہیں، یہ جانتے ہوۓ کہ ای-او-ڈی صرف ایک آواز کے فاصلے پر ہے۔

ایئر فورس تکنیکی سارجنٹ ایرک فوکس ، جو 455ویں ایکسپڈشنری سیکورٹی فورسز سکواڈرن فوری ردعمل ٹیم، جو ریپرز کے طور پر جانی جاتی ہے، کے ساتھ ہیں، نے کہا کہ ہم ای-او-ڈی کے بغیر اپنا کام نہیں کر سکتے، کسی بھی صورت میں نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مثال کے طور پر، ہم نے ایک راکٹ کے لیۓ ان کو باہر بلایا اور ہمیں ملنے والا یہ راکٹ اس قسم کا آرڈننس ہے جو میں نے ماضی میں آئی-ای-ڈی میں استعمال ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔ ان کا فوراً باہر آنا اور اس کو تباہ کرنے کا مطلب ایک اور آئی-ای-ڈی کو تباہ کرنا ہے جس کو  دشمن بی-اے-ایف یا ہمارے خلاف استعمال کرسکتا ہے۔ یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ وہ بہت سی آئی-ای-ڈی تباہ کر تے ہیں، ہماری زندگیاں بچاتے ہیں، اس سے پہلے کہ دشمن اسے ہم پر استعمال کر سکے۔

 ایک ای-او-ڈی ٹیک بننے کے لئے، ایئرمین ایک سخت نو ماہ کے کورس جہاں ان کو 50 سے زائد ٹیسٹ پاس کرنے ہوتے ہیں جو نہ صرف ان کی ذہانت اور تفصیلات پر توجہ کا امتحان لیتی ہے بلکہ ان کی جسمانی برداشت اور ذہنی صلاحیتوں کا بھی اندازہ لگاتی ہے۔ ان کے تمام کیریئر کے دوران وہ مسلسل سیکھتے ہیں اور دشمن سے ایک قدم  آگے رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ائیر فورس کیپٹن ڈن او نیل، جو کابل، افغانستان میں تعینات ورمونٹ آئیر نیشنل گارڈ کے 158 فائٹر ونگ کے ساتھ ای-او-ڈی ٹیک ہیں، نے کہا  کہ ای-او-ڈی اسکول سے گزرنا واقعی میں ایک بہت مشکل کام تھا ۔ اس کا معیار بہت اونچا ہے اور وہ بہت متوازن شخصیات اور خواہش مند افراد کو لیتے ہیں جو تربیت سے گزر سکتا ہو۔

ای-او-ڈی ٹیک فضائیہ فوج کے ایک فیصد سے بھی کم ہیں جس میں ایکٹو ڈیوٹی کی حیثیت سے 900 سے بھی کم ایئرمین ہیں، ایئر نیشنل گارڈ میں 170 پوزیشنیں بھی نہیں اور ریزور میں اس سے بھی کم ہیں۔ تاہم آپریشن اینڈیورنگ فریڈم اور آپریشن عراقی فریڈم کے دوران ای-او-ڈی ائیرمین کی ہلاکتوں کی تعداد ائیر فورس کی کل ہلاکتوں کی 17 فیصد تھیں۔

 اس وقت 70 سے زائد ای-او-ڈی ائیرمین افغانستان میں سی-جے-ٹی-ایف پیلیڈن کی سپورٹ کے لیۓ تعینات ہیں،  ان میں سے 18 گارڈ ہیں، جس میں سے پانچ بگرام کو تفویض ہیں۔

 اپنی تعیناتی اور اپنی ذمہ داری کے علاقوں میں، یا کسی بھی ملک جہاں ان کی ضرورت ہے، مشن مکمل کرنے کے علاوہ، ای-او-ڈی گارڈز اپنی تعیناتی کے علاقوں اورمختلف ریاستوں اور ان کے ارد گرد کے علاقے میں بیسوں کو اپنی مہارتیں فراہم کرتے ہیں۔

او نیل نے کہا  کہ ای-او-ڈی گارڈ اہم ہے کیونکہ ہم بیرون ملک تعیناتی کے دوران تیز رفتار کاروائیوں کے لیۓ ارزاں حل فراہم کرتے ہیں، ملک بھر میں ای-او-ڈی کے مشنوں میں ایک بھر پور کردار ادا کرتے ہوۓ ۔

انہوں نے کہا کہ بالخصوص امریکہ میں - ہم رینج کو کلئیر کرتے ہیں؛ ہم اہم سیاسی افراد کے ساتھ سفر کرتے ہیں اس بات کا یقین دلانے کے لیئے کہ وہ دھماکہ خیز مواد کے خطرات سے محفوظ ہوں، ہم بم کے خطرات کا ازالہ کرتے اور غیر نظامی حکام کو تربیت اور مشاورتی حمایت فراہم کرتے ہیں۔ سب سے زیادہ اہم بات، جب کے طیارے گولہ بارود اور جوابی دفاعی سامان کے ساتھ بھرے ہوئے ہوں، تو ان کو ای-او-ڈی کی پرواز کے مشن کی حمایت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

 انھوں نے جاری رکھتے ہوۓ کہا کہ فعال ڈیوٹی ای-او-ڈی ہمیشہ اپنی افرادی قوت، ریزور اور گارڈز کی مدد کے ساتھ کے ساتھ اپنے مشنوں کی کامیابی کے لیۓ جدوجہد کرتا ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ بغیر گارڈز کی مدد کے  یہ کس طرح کر سکتے ہیں۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+