صفحہ اول | خبریں | خبریں | 74 ویں ای او ڈی ٹریننگ افغانستان میں شراکت کو نمایاں کرتی ہے
74 ویں ای او ڈی ٹریننگ افغانستان میں شراکت کو نمایاں کرتی ہے
منجانب Lt.j.g. Andrew Carleen, Combined Joint Task Force Paladin
120614_eodtraining
افغان نیشنل آرمی کے فوجی 74 ویں ایکسپلوسو آرڈیننس ڈسپوزل کمپنی کی طرف سے منعقد کیے گئے تربیتی سیشن کے دوران خود ساختہ دھماکہ خیز آلات کو مات دینے کے طریقوں پر گفتگو کرتے ہوۓ۔ اس تربیت کا مقصد اے این اے کی ان یونٹوں جو اپنے امریکی ہم منصبوں کے ساتھ مشنوں میں حصہ لیتے ہیں کی مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ (فوٹو منجانب لیفٹیننٹ جے۔ جی۔ اینڈریو کارلین)

شرانہ، افغانستان (14 جون، 2012) – 74 ویں ایکسپلوسو آرڈیننس ڈسپوزل کمپنی کے ارکان گزشتہ 10 ماہ سے افغان نیشنل آرمی کے فوجیوں کے لیئے یہاں تربیت کا انعقاد کر رہے ہیں۔

74 ویں نے اے این اے کے فوجویں کی تربیت کا ذمہ تھیٹر میں اپنی آمد پر 203/2 روٹ کلئیرنگ کمپنی اور 203/2/4 ای او ڈی کامبیٹ سپورٹ سے لیا تھا۔

"میرے تربیتی پروگرام میں ہتھیاروں، ابتدائی طبی امداد اور عام طریقہ کار میں خامیوں کی شناخت اور ان کو درست کرنا شامل ہے،" فرسٹ لیفٹیننٹ ڈیوڈ جی۔ ارک، 74 ویں ای او ڈی کے لیئے شراکت کے ذمہ دار افسر نے کہا۔

74 ویں نے اے این اے کے لیۓ  تربیتی پروگرام ان اصل زندگی کے خاکوں جو ان کو پیش آئیں گے سے جتنا قریب ہو سکے کی عکاسی کرنے کے لیئے رکھے ہیں۔

ہم وہ چیزیں جو ہم  باہر علاقے میں دیکھتے ہیں اپنا رہے ہیں،" انسٹرکٹروں میں سے ایک، ای اوڈی ٹیکنیشن، اسٹاف سارجنٹ کینتھ ایف۔ ہیے نے کہا۔ "اگر ہم ان کو تربیت کے دوران ڈرا دیں تو وہ حقیقی دنیا میں آرام دہ اور پرسکون رہیں گے۔"

"ہم جوانوں کے ساتھ ان مشن پر باہر جا رہے ہیں اور ہمیں خامیں کی شناخت کرنے کے قابل ہونے کی ضرورت ہے،" ارک نے کہا۔ "ہمارا تربیتی پروگرام ان خامیوں اور دشمن کی ٹی ٹی پی سے چلتا ہے۔"

تربیت کے دوران، 74ویں نے دیکھا کہ اے این اے کے فوجی مسلسل بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔ ان اصلاحات کے ساتھ  74ویں کےانسٹرکٹروں کو کورس میں کچھ تبدیلیاں کرنی پڑیں، اے این اے کو بتدریج مشکل منظرنامے پیش کرتے ہوۓ۔

"نئی تربیت جس میں اب ہم منتقل ہو گۓ ہیں وہ رینگنے سے نکل کر، چلنے میں، اور پھر اس کے بعد دوڑنے کے مرحلے کی طرف بڑھ رہی ہے،" ہیے نے کہا۔ "میں تربیت کو جتنی بھی ممکن ہو سکے مشکل بنا رہا ہوں۔ ہم کوشش کرتے ہیں کہ ایک ایسا منظر نامہ پیش کیا جاۓ جس سے وہ ایک سے زیادہ باتیں سیکھ سکیں۔"

"ہم بہت آگے بڑھ آۓ ہیں،" ارک نے کہا۔ "یہ لوگ سیکھ رہے ہیں کیونکہ یہ سیکھنا چاہتے ہیں، اس لیۓ نہیں کہ ان کو زبردستی یہاں بھیجا گیا ہے۔"

"یہ لوگ اب واقعی میں واضح طور پر اپنے سوچنے کے عمل کی حدود کی وضاحت کر سکتے ہیں،" ہیے نے کہا۔ "یہ اس طرح کی منصوبہ بندی کے قابل ہوۓ ہیں کہ، ایک بار لاگو ہونے پر، شاذ و نادر ہی کسی انحراف کی ضرورت پیش آۓ گی۔"

74ویں بھی اے این اے کے درمیان رہنماؤں کو اپنے فوجیوں کی تربیت میں زیادہ فعال کردار ادا کرنے پر زور دے رہی ہے۔

"ہم بنیادی طور پر 'ٹرینر کی تربیت' پر توجہ مرکوز کیۓ ہوۓ ہیں،" ارک نے کہا۔ "ہم انھیں اس قابل بنا رہے ہیں کہ وہ تربیت کی قیادت خود سنبھال سکیں۔ میرا فلسفہ یہ ہے کہ: ایک بار آپ نے جو سیکھ لیا ہے، وہ کسی اور کو سکھا دیں۔"

"ہم نے کئی اہم لوگوں کی رہنماؤں کے طور پر نشاندہی کی ہے،" ہیے نے کہا۔ "میں چاہتا ہوں کو وہ دوسروں کو سوچنے پر مائل کرنے والے بنیں۔ ایک واقعہ دکھانے کے بعد، انہیں اس قابل ہونا چاہیے کہ وہ مباحثے کی قیادت کریں اور دوسروں سے سوال کریں،'آپ نے کیا کیا ہوتا؟' "

تربیت کے پروگرام کی کچھ اپنی مشکلات بھی ہیں۔ زبان کی رکاوٹ مواصلات کو مشکل بنا سکتی ہے اور اے این اے کو درپیش رسد کی مشکلات بھی مسائل کھڑے کرتی ہیں۔

"اے این اے اپنی ان [رسد کی] حدود سے اچھی طرح واقف ہے لیکن انھوں نے بہت سادہ طریقوں سے ان میں کاملیت حاصل کر لی ہے،" ہیے انہوں نے کہا۔ "وہ رسی سے کرتبوں میں غیر معمولی ہیں۔"

74 ویں اپنی زیادہ تر کامیابی اے این اے کے فوجیوں کے رویے کے سر ڈالتی ہے جو ان کے ساتھ شراکت میں ہیں۔

"مجھے یہ بات  پسند ہے کہ وہ چیلنج چاہتے ہیں،" ہیے نے کہا۔ " جب میں نے انہیں ایک مشکل منظر نامہ پیش کرتا ہوں تو وہ نہ صرف میرا شکریہ ادا کرتے ہیں، بلکہ وہ کہتے ہیں 'لاؤ.'"

اس تربیت کے تجربے نے 74 ویں کو شراکت کے بارے میں بہت کچھ سکھایا ہے۔

"آپ کو شراکت میں تراش خراش کرنی پڑتی ہے،" ارک نے کہا۔ "خود سے یہ سوال پوچھیں، کیا آپ اس سے باہر نکلنا چاہتے ہیں؟ آپ کیا چاہتے ہیں کہ وہ سیکھیں جو ان کی اور آپ کی زندگیاں بچاۓ گا؟"

"میں دوسروں [اس شراکت میں شامل] کی بھی اس میں ذاتی دلچسپی لینے کی حوصلہ افزائی کروں گا،" ہیۓ نے کہا۔"اس بات میں دلچسپی لیں کہ آپ کس کو، کس طرح، اور کیا تربت دے رہے ہیں۔ ان کو سیکھنے پر مجبور کریں۔"

74 ویں کمبائنڈ جوائنٹ ٹاسک فورس پلاڈن کا حصہ ہے جوتھیٹر بھر میں انسداد آئی ای ڈی آپریشنز اور تربیت کی ذمہ دار ہے۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+