| 640 کی کاروائی نئی صبح نے اپنا مشن ختم کر لیا |
شئیرمتعلقہ خبریںکیمپ تاجی، عراق [26 اکتوبر، 2011] – 640ویں فضائی حمایتی بٹالین، کیلیفورنیا قومی گارڈ کا ایک یونٹ جو کاروائی نئی صبح کی مدد کو یہاں تعین تھا، عراق میں انخلاء سے پہلے اپنی فوجی کاروائی کو عراق اور کویت کے درمیان تقسیم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ 640ویں اے ایس بی، صرف یہی ایک بٹالین ہے جو کہ فضائیہ کی مدد کے لیۓ عراق میں باقی ہے اور اس نے گزشتہ نو ماہ کے دوران 40ویں مسلح فضائی بریگیڈ کے تفویض کردہ یونٹوں کو فضائیہ کی مدد فراہم کی ہے۔
640ویں اے ایس بی کے بٹالین کمانڈر، لیفٹیننٹ کرنل لو کارمونا نے کہا کہ "ہم تمام رسد، مواصلات اور شیڈول کے مطابق بریگیڈ کے ہوائی جہاز کی دیکھ بھال کے ذمہ دار ہیں۔ بٹالین کئی شہروں جیسے کہ جنوبی کیلی فورنیا میں ٹورینس، ال کہون، فریسنو، سٹاکٹن اور سمیت لاس الامیٹوس میں متعین ہے۔ یہ 40ویں سی اے بی کی اصل جگہ ہے اور اس کا صدر دفتر لانگ بیچ، کیلی فورنیا میں واقع ہے۔ 40ویں سی اے بی گزشتہ فروری میں عراق میں پہنچی تھی اور اب کامیابی سے عراق میں اپنا مشن مکمل کرنے کے بعد اگلے چند ہفتوں کے دوران گھر روانگی کی تیاری کر رہی ہے۔ 640ویں اے ایس بی نے اپنی تعیناتی کے دوران ہوا بازی میں مدد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا. بٹالین کے آپریشن کا اہم بیس کیمپ تاجی رہا ہے، بلاد، بغداد اور کرکوک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ساتھ کچھ ڈیٹیچمنٹ کے ساتھ، کئی سو فوجیوں کو بٹالین کی چار کمپنیوں میں تعینات کیا گیا ہے جو کہ چار مختلف قسم کی امدادی کاروائیاں سر انجام دے رہے ہیں۔ صدر دفتر کمپنی، 640ویں اے ایس بی میں طبی عملے، گاڑی کے میکینکس، خانسامے اور بٹالین کے لیے کمانڈ کے عملے بھی شامل ہیں. اسی بریگیڈ میں طبی عملے اور خانساموں کا سب سے بڑا گرو ہے اور گاڑی اور جنریٹر میکینکوں کی ذمہ داریوں میں شامل دیگر کمپنیوں کے زیر انتظام چلانے والی گاڑیوں اور جنریٹرز کی دیکھ بھال اور مرمت شامل ہے۔ الفا کمپنی، 640ویں اے ایس بی، نے کیمپ تاجی اور بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو ہتھیاروں سے لیس اور ایندھن بھرنے والی چوکیوں کو چلایا اور بریگیڈ کے لئے سیکورٹی فراہم کی. کیمپ تاجی پر، الفا کمپنی نے ان تمام طیاروں جو کہ پورے مرکزی عراق میں مشن کے لیۓ اڑاۓ گئے تھے میں ایندھن بھرا. اس میں ایندھن بھرنے والوں نے عراقی فوج کے طیاروں کے لئے گیس بھی فراہم کی. تعیناتی کے شروع میں، 640ویں کی زاتی سیکیوریٹی تفصیلات نے بغداد کے علاقے میں رسد اور اہلکاروں کے قافلے کے لئے سیکورٹی فراہم کی اور بعد میں کیمپ تاجی میں فضائی فیلڈ کے لئے بھی سیکورٹی فراہم کی۔ براوو کمپنی، 640ویں اے ایس بی ، بٹالین میں سب سے بڑی کمپنی ہے جس کو 300 سے زائد اہلکار تفویض ہیں. کمپنی کے فضائیہ کے دیکھ بھال عملے نے حکم جاری کیے، ان کے متعلق پوچھ گوچھ کی، ذخیرہ کیا اور ایک بار جب وہ وہاں پہنچے تو ان کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا اور ہیلی کاپٹروں کی شیٹ میٹل کی مرمت بھی کی. اس کے علاوہ، کمپنی کے میکینکس اور ایلکٹریشنوں نے تمام طیاروں پر مرحلہ وار دیکھ بھال کا مکمل معائنہ کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاۓ کہ پرزے تبدیل کر دیۓ گۓ ہیں اور یہ کہ جانچ پڑتال کے معیار پر پورا اترا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے مشن کو درست طریقے سے انجام دے پائیں۔ کمپنی کے ٹیسٹ پائلٹوں نے دیکھ بھال کی غرض سے طے شدہ چیک کے طریقے کے مطابق پرواز کی تاکہ مشن کی تیاری کو یقینی بنایا جا سکے۔ چارلی کمپنی نے ٹیکٹیکل مواصلات کو برقرار رکھا اس کو چلایا، اور بریگیڈ کے کرکوک، تاجی اور سپیچر میں موجود یونٹوں کے لئے ٹیکٹیکل یا موبائل مواصلات فراہم کیں۔ میجر نو لینڈ فلورس، جو کہ 640ویں اے ایس بی کے ایگزیکٹو آفیسر ہیں نے کہا کہ 640ویں اے ایس بی نے [کاروائی نئی صبح 2011-2010] کے سال کے دوران ایک اہم کردار ادا کیا۔ یہ عراق میں فضائِیہ کی مدد کی اکلوتی بٹالین ہے، جو کہ آج تک بننے والی فضائیہ کی سب سے بڑی بریگیڈ- 640ویں اے ایس بی- کو تمام اقسام کی سپلائی فراہم کرتی ہے. 640ویں کمان سارجنٹ میجر برائن رابنسن نے کہا کہ ہم اس وقت سات فضائی بٹالینوں کی مدد کرتے ہیں۔ ہمارے فوجیوں نے جے پی -8 جیٹ کے لیۓ تقریباً دو ملین گیلن ایندھن پمپ کیا، 144 ہوائی جہاز کے مراحل کو مکمل اور ستمبر کے مہینے میں 14 سی ایچ-47 ڈی (چنوک ہیلی کاپٹر) نے فوج میں آج تک کا فی گھنٹے ائیر فریم کی پرواز کا ریکارڈ توڑ دیا. وہ ایسا کرنے کے قابل تھے کیونکہ 640ویں نے شیڈول کی دیکھ بھال اور جانچ پڑتال کو فوج کے طے کردہ معیاری ٹائم لائن سے بھی پہلے مکمل کر دیا تھا۔ 640ویں کی ایک اور کامیابی عراقی فوج کے ارکان کی تربیت ہے جو کہ عراق فوج کو امریکی فوجیوں کے چلے جانے کے بعد امریکی اڈوں اور فوجی سائٹس کو عراقی کنٹرول میں منتقل کرنے میں مدد دے گی۔ الفا کمپنی سے فوجیوں، 640ویں اے ایس بی نے حال ہی میں عراقی فوج کو ایک ہفتے کی طویل تربیتی کلاس دی تاکہ ان کو کیمپ تاجی ائیر فیلڈ میں عراقی سیکیوریٹی فورسز کو آنے والی ذمہ داریوں کو سنبھالنے کے دوران بھاری مہماتی ٹیکٹیکل ٹرکوں کو آپریشن کے دوران چلانا سکھایا جا سکے۔ جولائی سے لے کر اگست تک، 640ویں فضائی حمایتی بٹالین اور امریکی فضائی فورس بیس کی منتقلی کی ٹیم نے کیمپ تاجی پر ائیر فیلڈ پر بیک اپ جنریٹرز کی دیکھ بھال اوران کو چلانے کے لیۓ عراقی فوج کے اہلکاروں کو تربیت دی. 640ویں نے اپنے دورے کے دوران صرف عراقی فوج کو تربیت اور ایندھن بھرنے میں ہی نہیں بلکہ شاندار کارکردگی دکھائی۔ کارمونا نے کہا کہ ہم ایوی ایشن بریگیڈ کو اپنے مشن کی کامیابی کے لیۓ جو کچھ بھی ہو سکے کرتے ہیں۔ فلورس نے کہا کہ بٹالین اور 549ویں کواٹر ماسٹر کمپنی کاروئِ جس کا نام کلین سویپ ہےکے دوران روانگی کی تقسیم کی ٹیم کے ساتھ مل کر کیمپ تاجی میں 12 ملین ڈالر کا اضافی نان پراپرٹی بک آلات کو تلاش کرنے کا کام کیا۔ بٹالین نے ان غیر استعمال شدہ یا غلط جگہ رکھے گۓ فوجی آلات کوجمع کیا جو کہ فوج کے یہاں پچھلے آٹھ سال کے دوران جمع ہوۓ۔ کیپٹن جوزف ایڈمزجو کہ 640ویں کے ساتھ ایک منصوبہ بندی افسر ہیں نے کہا کہ پوسٹ پر موجودہ آلات استعمال کے قابل تھے جن میں آٹو موٹیو کے حصے، ٹائر، گیٹریوٹیلیٹی گاڑی کے حصے اور مائن اور گھات کے خلاف محفوظ گاڑیوں کے حصے، اور دیگر مزید اشیاء موجود تھیں جو کہ فوج کے استعمال میں آ سکتی تھی. کارمونا نے وضاحت کی کہ الفا کمپنی کی پی ایس ڈی ٹیم مہارت کو برقرار رکھنے کے لیۓ بیس کے باہر اس لیے مشقیں کرتی ہے کہ ضرورت پڑے پر یہ ہیلی کاپٹر یا نقل و حمل کی بریگیڈ کی قیادت کو بیس کے باہر سے واپس لا سکے۔ تعیاناتی کے آخر میں 640ویں کا کام ختم ہونے سے کہیں دور ہے۔ امریکی فوجیوں کی عراق میں موجودہ تعداد میں کمی کی تیاری کی غرض سے 640ویں اے ایس بی نے مختلف کاروائیاں شروع کر دیں ہیں۔ کارمونا نے کہا کہ براوو کمپنی کویت میں ہے تاکہ عراق میں مشن کے متوقع خاتمے کے لیۓ کسی غیر متوقع ایوی ایشن کی دیکھ بھال میں مدد کے لیۓ ایک امدادی سپورٹ قائم کی جا سکے۔ باقی کی 640ویں اس وقت کیمپ تاجی میں ہے تاکہ وہاں کاروائیوں کی مدد جاری رہے۔ کارمونا نے وضاحت کی کہ ہم تاجی میںسپلائی کی مختلف کلاسوں کا انتظام جاری رکھے ہوئے ہیں: کلاس I میں (کھانا اور پانی)، کلاس III (ایندھن) اور کلاس V (کارتوس)۔ ہم بریگیڈ کےلیۓ متعدد تائیدی کاروئیوں میں جیسا کہ ایندھن فراہم کرنا، ائیر فیلڈ کی سلامتی، چنوک اور اپاچی فضائیہ کی بحالی، کمپیوٹر، سگنلز اور تاجی نقل و حمل کی کنٹرول ٹیم کے لیۓ مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ رابنسن نے کہا کہ جیسے یونٹوں کا یہاں سے انخلاء ہو رہا ہے ہم اس بات کی یقین دہانی کی کوشس کر رہے ہیں کہ نظامیہ کی ٹرین ان کے فوراً بعد نکلے جائے۔ کینٹکی سے تعلق رکھنے والی 1204ویں ایوی ایشن سپورٹ بٹالین 640ویں کی روانگی، گھر کی طرف سفر، اور چٹیوں کے دوران انکے اہل و عیال اور دوستوں کے ساتھ اس کامیابی کی خوشی منانے کی ذمہ دار ہے۔ کارمونا نے کہا کہ یہ ایک تاریخی وقت ہے اور مجھ سے لے کر نئے پرائیویٹوں تک سب پر بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















