صفحہ اول | خبریں | خبریں | 455ویں ای-ایس-ایف-ایس ریپرز نے باغیوں کو مار بھگایا، بگرام کو محفوظ رکھا
455ویں ای-ایس-ایف-ایس ریپرز نے باغیوں کو مار بھگایا، بگرام کو محفوظ رکھا
منجانب Staff Sgt. Sara Csurilla, U.S. Air Forces Central Command Public Affairs
120306_reaper
امریکی ایئر فورس کے سٹاف سارجنٹ سٹیون نیس121ویں ایئر ریفیولنگ ونگ سیکورٹی فورسز سکواڈرن، اوہائیو ایئر نیشنل گارڈ بیس، کولمبس، اوہائیو، 10 فروری، 2012 کو 455ویں ایکسپڈیشنری سیکورٹی فورسز سکواڈرن کی ایک سیکورٹی گشت کی قیادت کرتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب ٹیک سارجنٹ ڈینورس مکیل)

بگرام ائیر فیلڈ، افغانستان (6 مارچ، 2012) - افغانستان میں تعینات زیادہ تر فوجیوں نے نے اس بڑے صوتی نظام پر خطرے کی گھنٹی بجتے ہوئے سنا ہے جو بیس پر ہونے والے حملے کی اطلاع دیتا ہے۔

زیادہ تر لوگ محفوظ رہنے کے لئے محفوظ جگہوں پر پناہ لیتے ہیں جب تک ان کو خطرہ ٹلنے  کی اطلاع مل جاتی ہے لیکن ریپرز اپنا ساز و سامان اٹھاتے ہوئے حملے کے ذمہ داروں کی تلاش میں حدود سے باہر جاتے ہیں۔

ریپرز ایک فوری جواب کی ٹیم ہیں جو کہ 455ویں ایکسپڈیشنری سیکورٹی فورسز سکواڈرن کے ایک ممتاز گروہ ہیں۔

ریپرز نہ صرف گولیوں کے حملوں کا جواب دیتے ہیں، بلکہ ان کے پاس چند گروہ ہیں جو باری باری ہر دن اپنے فرائض کو انجام دینے کے لئے اور کامیابی سے اپنے مشن کو مکمل کرنے کے لیۓ حدود سے باہر جاتے ہیں۔ ہر روز بیس گھنٹے کے لیۓ وہاں کم از کم ایک ٹیم ڈیوٹی پر موجود ہوتی ہے اور ان تھک کام کرتی ہے۔ وہ لوگ سب سے بڑی جنگی اور رسد مرکز سے آپریشن کے پورے علاقے میں فضائی پروازوں کو جاری رکھنے اور ضلع بگرام میں استحکام فراہم کرنے کا کام کرتے ہیں۔

کیو-آر-ٹی کے انچارج نان کمیشنڈ افسر ماسٹر سارجنٹ. ٹرائے ٹیلر نے کہا کہ جوابی کاروائیوں کے لیئے فوراً آمادہ ہونے والے اس ٹیم کا مشن جلد پتہ لگانے، انسداد، جواب، تحقیق اور انسداد بغاوت، یا کوائن کے ذریعے حدود سے باہر جا کر بگرام کا دفاع ہے۔ ریپرز کی کوششوں کی وجہ سے ہماری ٹیمیں شورش پسندوں کی سپلائی لائین کو شکست دینے میں کامیاب رہی ہیں۔ ہم نے دشمن کی گولیوں کی دوری اور درستگی میں بھی ایک اہم تبدیلی دیکھی ہے۔

ماضی میں، باغی فوج حدود کے اندر یا خطرناک حد تک قریب آنے اور راکٹ فائر کرنے کے قابل تھے۔ ریپرز کی مدد سے، وہ فاصلہ جہاں سے وہ اب نشانہ لیتے اور حملہ کرتے ہیں اس فاصلے کو دور دھکیل دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کے بیس پر کامیابی سے حملے کرنے کی شرح کم ہو گئی ہے۔

کوائن مشن کے ایک حصے کے طور پر، ریپرز ٹیموں نے بگرام ضلعے کے اندر متعدد دیہات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی عمائدین اور بچوں سے ملاقات کی۔ مقصد یہ ہے کہ تعلقات بنائے جائیں اور انہیں یہ بتایا جاۓ کہ ہم یہاں ان کی حمایت کرنے اور انہیں محفوظ رکھنے کے لیۓ ہیں۔ کوئن مشن کے تحت زیادہ خطرے کے علاقوں اور اہم خطوں میں موجودگی کے گشت بھی شامل ہیں۔

455ویں ای ایس ایف ایس ریپر سٹاف سارجنٹ میلیسا مک کامن نے کہا کہ جب ہم گاؤں میں مقامی افغان لوگوں کو ملنے کے لیۓ باہر جاتے ہیں، تو ہم یہ چاہنتے ہیں کہ وہ جان لیں کہ امریکی اچھے لوگ ہوتے ہیں اور ہم مدد کرنا چاہتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ایسی سوچ  یہاں بچوں کے ساتھ شروع ہوتی ہے۔ اگر ہم انھیں ایک اچھا امپریشن  دیکھائیں کہ امریکیوں نے ان کی مدد کی تھی تو جو بیج ہم اب بوئیں گےاور اسے بڑا ہونے دیں گے تو جب وہ بچے بالغ ہوں گے وہ ہمیں رحمدل اور مددگار انسانوں کے طور پر یاد رکھیں گے ۔

کوئن کے ساتھ ساتھ، ٹیموں کے مشن کے بہت سے حصے ہیں۔

ٹیلر نے وضاحت کی  کہ ٹیمیں باغیوں کی ممکنہ سرگرمیوں کے مشتبہ علاقوں میں زمین سے فضا تک کہ  گشت کے ساتھ ساتھ  روانگی کے گُزرگاہیں اور مشاہدے کی چوکیاں سنبھالتی ہیں۔ یہ افعال اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ دشمن کو تحریک کی کوئی آزادی نہ ملے ۔

 کولمبس، اوہائیو کے مقامی نے بات جاری رکھتے ہوۓ کہا  کہ ان مشنوں کو مکمل کرنے کے لئے، ریپر ٹیمیں پیدل گشت عملے اور جوابی سنائیپر ٹیموں پر مشتمل ہے ۔ ان کے ساتھ مشین گن چلانے والے اور حدود سے باہر جانے والی جدید اور عظیم ترین گاڑیوں کے ڈرائیور ہیں۔

455ویں ای-ایس-ایف-ایس کے اندر، بہت سے حصے ہیں جن کی اہم ذمہ داریاں ہیں، لیکن ریپر ائیرمین بہت خاص ہیں۔

ٹیلر نے کہا  کہ حقیقت یہ ہے کہ، ریپر]بگرام میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کی توسیع ہیں ۔ ہمارا کام بگرام ضلعے کے اندر کام کرنے والے مشہور شورش پسندوں کو رد کرنا، ان کے کام میں رکاوٹ ڈالنا، اور ان کو منتشر کرنا ہے۔ ہمارے مشن کے لئے جن مہارتوں کی ضرورت ہے وہ 455ویں ای-ایس-ایف-ایس کے ہر رکن کو سکھائی اور سمجھائی جاتی ہیں۔  BAF اس میں ایک فرق یہ ہے کہ ہماری ٹیمیں بی-اے-ایف سے مختلف ہیں اور اس وجہ سے ان کو لڑائی لڑنے کے قابل ہونے کی ضرورت ہے جبکہ دوسری گشتیں دشمن کو ائیر فیلڈ تک پہنچنے سے پہلے تباہ کرنے میں مصروف ہیں۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+