| 411 ویں انجینئرز نے افغانستان میں آپریشنز کا کنٹرول سنبھال لیا |
منجانب Staff Sgt. Derek M. Smith, 412th Theater Engineer Command شئیرمتعلقہ خبریں
18 ویں انجینئر بریگیڈ کے فوجی 411 ویں انجینئر بریگیڈ کے فوجیوں کے ساتھ 4 جون کو اتھارٹی کی منتقلی کی تقریب کے دوران بگرام ائیر فیلڈ پر اکٹھے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب سارجنٹ ڈیرک ایم۔ سمتھ)
بگرام ائیر فیلڈ، افغانستان (11 جون، 2012) – 411 ویں انجینئر بریگیڈ نے سرکاری طور پر 4 جون کو یہاں ایک اتھارٹی کی منتقلی کی تقریب میں افغانستان بھر میں ملٹری کی انجینئرنگ کی یونٹوں کی کمانڈ اور کنٹرول کو سنبھال لیا۔ آنے والی انجینئر بریگیڈ نے 18 ویں انجینئر بریگیڈ، ٹاسک فورس سورڈ سے افغانستان میں انجینئرنگ مشن کی کمانڈ سنبھالی ہے۔ 18 ویں انجینئر بریگیڈ، ٹاسک فورس سورڈ یہاں اپنا ایک سال کا کامیاب مشن مکمل کرنے کے بعد واپس کارل سروہی، جرمنی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں ملٹری انجینئرنگ یونٹیں بالآخر 411 ویں کے تحت جوائنٹ ٹاسک فورس ایمپائیر کے طور پر آ جائیں گی۔ ٹاسک فورس کا نام بریگیڈ کے واپس اپنے ملک میں سٹیشن جو نیوونڈسر، نیو یارک میں ہے، سے لیا گیا ہے، ایمپائیر سٹیٹ۔ جے ٹی ایف [جوائنٹ ٹاسک فورس] ایمپائیر امریکی انجینئرنگ کے اثاثوں کی تمام خدمات سے پورے ملک کو ایک بریگیڈ کمانڈ کے ماتحت منتقلی جاری رہے گی۔ یہ تاریخی مشن انجینئرنگ آپریشن کو کارگر بنانے، جنگی اور تعمیری انجینئرنگ کے اثرات میں مطابقت پیدا کرنے اور افغانستان کی ترقی اور سلامتی کے لیۓ افغان نیشنل آرمی کے انجینئرز کو مؤثر اور آزاد وسائل میں مزید ترقی دینے کی ایک کوشش ہے۔ کرنل ایم۔ پاؤلیزی، کمانڈر انجینئر بریگیڈ، نے اپنے الوداعی خطاب میں تقریب کے دوران ایک لمحے کے لیئے ٹاسک فورس سورڈ کے مشن کو یاد کیا۔ "ہم نے اے این اے کے انجینئرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیئے بنیاد ڈالی اور فریم ورک تعمیر کیا،" پاؤلیزی نے کہا جو، اوٹیکا، نیو یارک کے ایک مقامی ہیں۔ "ہم نے علاقائی کمانڈ کے ساتھ اعتماد کے پل تعمیر کیے۔ ہم نے طویل مدتی انجینئرنگ کی منصوبہ بندی کے لیئے بنیاد ڈالی۔ ہم نے ایک ڈویژن کی سطح سے لے کر ایک علاقائی سطح اور اس کے بعد ایک تھیٹر کی سطح تک کام کرنے والی بریگیڈ کی دوبارہ تعمیرکی۔ "ہم صرف مشن کا ذمہ نہیں اٹھانا چاہتے تھے اور وقت کا حساب نہیں رکھنا چاہتے تھے۔ ہم یہ جان کر خوش ہیں کہ ہماری وجہ سے فرق ظاہر ہوا۔ ہمیں اس کامیابی پر جو ہم نے حاصل کی ہے بہت فخر ہے۔" پاؤلیزی نے اس بات پر زور دیا کہ مشن ان کی بریگیڈ کی روانگی کے ساتھ ختم نہیں ہو گیا۔ ٹی ایف سورڈ کی زیر کمان یونٹیں وہاں رہیں گی،اور آنے والے مہینوں میں ان کی تعداد میں اِضافہ ہو گا۔ سورڈ کا صرف دستہ روانہ ہو رہا ہے، "پاؤلیزی نے وضاحت کی۔ "لیکن سٹیل، کاروباری حصہ یہیں پر ہے۔ وہ یہاں رہیں گے۔ وہ مشترکہ ٹاسک فورس ایمپائیر کا حصہ بن جائيں گے اور وہ مشن پر واپس جانے کے لیۓ بے چین ہیں۔" ملک میں تمام فوجی انجینئر یونٹوں کو اکٹھا کرنا کچھ لوگوں کے لیئے مشکل کام ہے لیکن 411 انجینئر بریگیڈ کے فوجیوں کے لیۓ یہ وہ چیلنج ہے جس پر وہ ایک سال سے بھی زیادہ سے مرکوز ہیں۔ بریگیڈیئر جنرل ڈیوڈ ایل ویکس، جے ٹی ایف ایمپائیر کے کمانڈنگ جنرل، نے یہ کام قبول کیا، سامنے موجود تاریخی مشن کے لیئے اپنی توجہ اور ارادے کا اظہار کرتے ہوۓ۔ "آج کا دن کئی ماہ تربیت اور تیاری کا نتیجہ ہے،" ویکس نے کہا، جو کہ وسطی کیرول پیرش، لاس اینجلیس سےہیں۔ "اگلے 90 سے 120 دن اہم ہوں گے۔ ہم ایک مشترکہ انجینئر بریگیڈ میں منتقل ہو جائیں گے۔ 17 انجینئر بریگیڈ جو ریاست ہائے متحدہ امریکہ فوج کے تمام اجزاء اور انجینئر رجمنٹ کی نمائندگی کرتی ہیں، ہم جنگ میں صرف ایک انجینئر بریگیڈ ہوں گے۔" دونوں ٹاسک فورس کے کمانڈروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مشن کی کامیابی اے این اے کے انجینئروں پر منحصر تھی۔ "ہم اے این اے کے انجینئرز کی ترقی کیلئے اپنی کوششوں کو تیز کر دیں گے،" ویکس نے اعادہ کیا۔ "ہم رجمنٹ کے لیئے نیزے کی نوک ہیں۔ ہم یہاں افغانستان میں اپنی خدمت کے ذریعے ایک تبدیلی لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہم خوب محنت کریں گے اور ہم رفتار کو کھو نہیں دیں گے۔ ہم (نیٹو کی بین الاقوامی مشترکہ کمان) کے لیۓ انجینئر کی کوشش کو چلائیں گے۔ ہمارے خاندان، ہماری قوم اور ہماری فوج یہ مطالبہ کرتے ہیں۔" 411 میں انجینئر بریگیڈ نے 18 ویں بریگیڈ کے فوجیوں کو پر خلوص خواہشات، شکریہ اور جے ٹی ایف ایمپائیر کے کمانڈر کے آخری وعدے کے ساتھ الوداع کہا۔ "آپ نے فرق ظاہر کیا ہے؛ اب ہماری باری ہے کہ ہم فرق ظاہر کریں اور اس اعتماد کو قائم رکھیں۔" |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















