صفحہ اول | خبریں | 15 ٹرانسمیشن کمپنی نے اختیارات منتقل کر دئیے، عراق میں مشن مکمل
15 ٹرانسمیشن کمپنی نے اختیارات منتقل کر دئیے، عراق میں مشن مکمل
منجانب , 4th Sustainment Brigade

کنٹیجنسی آپریٹنگ بیس ایڈر، عراق ۔۔ جیسے ہی 15 ٹرانسپورٹیشن کمپنی، 749 کمبیٹ سسٹینمنٹ سپورٹ بٹالین، 4 سسٹینمنٹ بریگیڈ، 310 ایکسپیڈیشنری سسٹینمنٹ کمانڈ کی کمانڈر اور اوکلاہاما کے علاقے فورٹ سِل کی رہائشی کیپٹن سٹیسی جیکس نے 749 سی ایس ایس بی کے کمانڈر اور کیلیفورنیا کے علاقے سیکرامنٹو کے رہائشی لیفٹیننٹ کرنل ڈیوڈ سنیٹی کو سلیوٹ کیا اور باآواز بلند کہا، "سر، مشن مکمل ہو گیا" تو میموریل ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

جوان اور سویلین 15 ٹرانسپورٹیشن کمپنی اور 68 ٹرانسپورٹیشن کمپنی، 749 سی ایس ایس بی کے درمیان اختیارات کی منتقلی کی تقریب کے لیے کنٹیجنسی آپریٹنگ بیس ایڈر میں جمع ہوئے تھے۔ اس منتقلی کے ساتھ ہی 15 ٹرانسپورٹیشن کمپنی کا مشن مکمل اور 68 ٹرانسپورٹیشن کمپنی کا مشن شروع ہو گیا۔

15 ٹرانسپورٹیشن کمپنی کے ساتھ یونٹ سپلائی سپیشلسٹ اور لاس اینجلس کے علاقے شیریو پورٹ کی رہائشی سپیشلسٹ ٹیفنی زیکرے کہتی ہیں کہ یہ سال بہت لمبا تھا۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم یہاں آئے اور کامیابی سے اپنا کام کیا: مشن مکمل کیا۔ لیکن ہم میں سے اکثر ایسے ہی ہیں جن کے ساتھ آئے انہی کے ساتھ واپس لوٹ رہے ہیں۔

الوداع کہتے ہیں ہوئے 15 ٹرانسپورٹیشن کمپنی کے جوان ان کامیابیوں کا تذکرہ کرتے رہے جو انہوں نے حاصل کیں اور ان احساسات کو یاد کرتے رہے کہ سال بھر وہ اپنے وطن لوٹنے کو بے چین تھے تاکہ دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ اچھا وقت گزار سکیں۔

68 ٹرانسپورٹیشن کمپنی میں موٹر ٹرانسپورٹ آپریٹر اور آرکنساس کے علاقے سیدار ویلی سے تعلق رکھنے والے سارجنٹ میتھیو گلسن کہتے ہیں کہ میں سمجھتا ہوں کہ یونٹ نے اپنی ذمہ داری نبھائی ہے۔ تعیناتی سے پہلے ہمیں دی گئی تربیت نے ہمیں اپنے کام کے لیے خوب تیار کیا ہے۔

تقریب کے دوران 68 ٹرانسپورٹ کمپنی کے کمانڈر اور اوتھاہا کے علاقے نیفی سے تعلق رکھنے والے کیپٹن ٹیلر اولسن اپنے جوانوں کو بتا رہے تھے کہ تمام قواعدوضوابط اور قوانین اب بھی لاگو ہیں جبکہ 68 ٹرانسپورٹ کمپنی کے جوان ہوشیار کھڑے انہیں سن رہے تھے۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 23 times

فیس بُک پر دوست
33,176+