| 11 ہزار کوٹ، کمبلوں نے کرغیز کے شہریوں کو 'گرم اور خشک' رہنے میں مدد کی |
منجانب Staff Sgt. Angela Ruiz, 376th Air Expeditionary Wing شئیرمتعلقہ خبریں
امریکی فوج کے سارجنٹ مائیکل ٹورس، رائفل سیکشن لیڈر، براوہ کمپنی، ٹاسک فورس 3-66، سلطان، خوشاموند ضلع، پکتیکا صوبے سے ایک دیہاتی اور پرائیویٹ فرسٹ کلاس کوڈی سینڈ سٹرام، کمپنی بی، 3-66 ٹی ایف؛ ماتن، ایک 8 سالہ لڑکا کے ساتھ کھڑے ہیں جو 14 مارچ کو ایک خود ساختہ دھماکہ خیز آلے کی وجہ سے اندھا ہو گیا اور جس کا چہرہ بُری طرح سے زخمی ہوا ۔
ٹرانزٹ سینٹرمناس، کرغزستان (24 مارچ، 2012) - تین ماہ کے دوران، یہاں 311 سروس ارکان نے آپریشن گرم اور خشک کی رضاکارانہ طور پر مدد کے لیۓ کرغزستان بھر میں ضرورت مند لوگوں میں 11،789 کوٹ اور کمبل تقسیم کیۓ۔ 2009 میں جب گرم اور خشک آپریشن کا آغاز ہوا، یہ ایک چھوٹا سا رضاکارانہ پراجیکٹ تھا جہاں ٹرانزٹ کے مرکز میں ایئرمین نے اپنی جیب سے عطیہ دیا تھا۔ آج یہ پراجیکٹ اس سے کئی مرتبہ بڑھ گیا ہے۔ اس سال میں بہت ساری تنظیمیں گرم اور خشک آپریشن کی مدد کرنے کے لئے اکٹھی ہوئی تھیں۔ امریکی سفارت خانے اور کرغیز جمہوریہ حکومت نے ٹرانزٹ سینٹر کو اس منصوبے پر عملدرآمد کرنے کی منظوری دی۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے بیرون ملک ہیومینیٹیرین، ڈیزاسٹر، اور سوک ایڈ کی 300،000 ڈالر کے اس منصوبے کے لئے فنڈ کی درخواست کی منظوری دی۔ یو-ایس امن کور کے ممبران اور کرغستان کی وزارت سماجی تحفظ کے اہلکاروں نے مشاورت کا کام سر انجام دیا اور ٹرانزٹ سینٹر کے تھیٹر سکیورٹی آپریشن ڈویژن کی اس جانب رہنمائی کی جہاں ضروریات اشد تھیں۔ کیپٹن سٹیو مارٹن گزشتہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں کے منصوبے کے اسسٹنٹ، جو ڈیوس منتھن ایئر فورس بیس، ایریزونا پر تعینات افسر ہیں، نے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے کا آپریشن کسی ایک شخص کی بس کی بات نہیں تھی۔ یہ ایک مکمل ٹیم کی کوشش ہے ۔ اس سال کے گرم اور خشک آپریشن کے سات مراحل تھے جس نے سکولوں، ہسپتالوں اور یتیم خانوں سمیت 69 مختلف مقامات پر پانچ علاقوں میں کام کیا۔ تمام 11،789 کوٹ اور کمبل مقامی معیشت کی مدد کرنے کی کوشش میں 25 مقامی جمہوریہ کرغیز کے دوکانداروں سے خریدے گئے تھے۔ اہلکاروں نے نئے کوٹ اور کمبل فراہم کرنے کے لئے کل 6،000 سے زیادہ میل سفر کیا۔ ہر سفر پر ان کی ٹرانزٹ سنٹر سے ڈسٹریبیرشن کی جگہ تک نقل و حمل کے لیۓ کرغستان کے ٹھیکیداروں کی خدمات حاصل کی گئیں تھیں۔ سب سے دور ڈسٹریبیرشن کی جگہ جلال آباد میں تھی جو پہاڑی علاقوں سے گزر کر دو دن کا زمینی سفر تھا۔ یونیورسٹی آف واشنگٹن سے کیپٹن سپینسر بوون، تھیٹر سکیورٹی کاپوریشن ڈویژن انسانی بنیادوں پر مدد کی اس منصوبے پر تعینات افسر نے کہا کہ ٹرانزٹ سینٹر اس سے پہلے وہاں جانے کے کبھی قابل نہیں تھا اور لوگوں تک پہنچنے اور ان سے کبھی نہیں ملا تھا، اس سے مجھے احساس ہوتا ہے کہ جیسے ہم اثر ڈال رہے ہیں۔ 800 کوٹ اور کمبل جو جلال آباد میں تقسیم کیۓ گۓ تھے وہ اوش میں دو غیر منافع بخش تنظیموں نے بناۓ جو اندھے اور بہرے شہریوں کو ملازمت فراہم کرتیں ہیں۔ ٹرانزٹ سینٹر سروس کے ارکانوں نے "گرم اور خشک" آپریشن کے دوران 4،000 سے زیادہ گھنٹے وقف کیے۔ 376ویں ایکسپڈیشنری فورس سپورٹ سکواڈرن کے غیر متوقع کاروائیوں کے اہلکاروں کی مدد کے نمائندے سٹاف سارجنٹ تھامس ایڈکنسن نے کہا کہ میں نے سوچا کہ یہ واقعی ایک اچھا کام ہو گا ۔ وینس ایڈکنسن، جو ایئر فورس بیس، اوکلاہوما سے یہاں تعینات ہیں اور بیلی کچی ڈسٹریبیوشن کہ ممبر ہیں، نے کہا کہ ایسا محسوس ہوا کہ یہ حقیقی طور پر لوگوں کی مدد کرنے کے لیۓ تھا اور میں اس کا ایک حصہ بننا چاہتا تھا۔ ۔ بیلی کچی میں 1،200 سے زائد کوٹ اور کمبل تقسیم کیۓ گۓ۔ آپریشن گرم اور خشک کا آغاز چند پُراُمید ایئرمین کے کچھ کر دیکھانے کی دلی خواہش کے ساتھ شروع ہوا۔ تین سال بعد، ان کا یہ چھوٹا منصوبہ اپنی قابلیت کے عُرُوج پر پہنچ گيا ہے۔
|
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















