| 1/34ویں بی سی ٹی مشترکہ تربیت کے منصوبے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے |
منجانب 1st Brigade Combat Team, 34th Red Bull Infantry Division شئیرمتعلقہ خبریںکیمپ ثمود، کویت [2 نومبر، 2011] – کرنل ایرک ڈی کرسکا جو کہ فرسٹ بریگیڈ لڑاکا ٹیم، 34ویں پیادہ ڈویژن کے کمانڈنگ افسر ہیں نے کیمپ ثمود کویت میں 27 اکتوبر کو کویت نیشنل گارڈ کا دورہ کیا۔
کرسکا نے دورے کے دوران میجر الانزی صالح، جو کہ پہلی میکنائیزڈ بٹالین، کویت نیشنل گارڈ کے کمانڈنگ افسر ہیں کے ساتھ تربیت میں شامل ہونے کے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ ایک طویل عرصے سے اس علاقے میں بہت مصروف ہے۔ کرسکا نے کہا کہ کویتی ہمارے دوست ہیں۔ ہم ان سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور وہ ہم سے سیکھ سکتے ہیں۔ صالح نے اس دورے کے آخر میں کرسکا کو دوبارہ آنے اور عملے کے دوسرے افسروں سے ملنے کی دعوت دی۔ صالح نے کہا کہ میں تربیت اور مستقبل میں اتحادی فوجوں کے ساتھ تعاون کا انتظار کر رہا ہوں۔ اگرچہ امریکہ اور کویت ایک دوسرے سے ہزاروں میل دور ہیں لیکن دونوں مینیسوٹا نیشنل گارڈ اور کویت نیشنل گارڈ کی فوج ایک ہی طرح کے آلات استعمال کرتی ہے۔ کرسکا نے کہا کہ ہمارے پاس ایک ہی طرح کے آلات ہیں، اس لیۓ ہم مستقبل میں اس موقعے کے منتظر ہیں کہ کویت سے ان مختلف تکنیکوں کو سیکھا جائے جو وہ ان آلات کو استعمال کرنے کے لیۓ اپناتے ہیں۔ کرسکا کویت میں اپنی تین تعیناتیوں کے لیۓ پہلی دفعہ 1991 میں یہاں آۓ۔ کرسکا نے کہا کہ میں اپنے پہلے دورے سے اب کا سوچوں تو بہت کچھ بدلا بدلا لگ رہا ہے۔ فرسٹ بریگیڈ کامبیٹ ٹیم، 34ویں انفنٹری ڈویژن اس وقت کاروائی نئی صبح کے لیۓ کویت میں تعینات ہے۔ دوسری جنگ عظیم سے لے کر اب تک یہ مینیسوٹا نیشنل گارڈ کی سب سے بڑی تعیناتی ہے۔ یہاں ریڈ بل کے گارڈز واپسی کے آخری مہینوں میں بنیادی انتظامیہ اور فوجی قافلے کے ساتھ جا کر سیکیوریٹی فراہم کر رہے ہیں۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















