صفحہ اول | خبریں | خبریں | امریکہ نے قدرتی آفات کے جواب میں امدادی ٹیم بھیجی
امریکہ نے قدرتی آفات کے جواب میں امدادی ٹیم بھیجی
منجانب , U.S. Embassy, Islamabad, Pakistan

اسلام آباد (9 اگست، 2010) – – وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی طرف سے انسانی بنیادوں پر بڑھتی ہوئی ضروریات کا احساس کرتے ہوۓ بین الاقوامی ترقی کے لیے امریکی تنظیم (یو ایس اے آئی ڈي – امریکی امداد) کے منتظم ڈاکٹر راجیو شاہ نے ایک خصوصی قدرتی آفات کے جواب میں امدادی ٹیم (ڈی اے آر ٹی) کو اسلام آباد بھیجا ہے تاکہ امریکی امداد کو حکومت پاکستان کی مدد کے لیۓ ہم آہنگ بنایا جا سکے۔

ڈارٹ میں انسانی بنیادوں پر مدد کے ماہرین شامل ہیں– جن میں سے بہت سوں نے 2005 کے زلزلے کے بعد پاکستان میں کام کیا – جو اب  بھی پاکستان کی قومی اور صوبائی آفات کی انتظامی تنظیموں کے ساتھ مل کر امدادی ضروریات کا تخمینہ لگانے اور امدادی سامان کی فراہمی کے ذریعے جانچے جاتے ہیں، کہ اگر ممکن ہو سکے تو مقامی طور پر ورنہ خلا کو فوری طور پر پُر کرتے ہیں۔

ڈارٹ کی ٹیم کے رہنما ولیم ایس برجر نے کہا کہ ہم یہاں حکومت پاکستان کی سیلاب زدہ لوگوں کی اشد ضرورتیں پوری کرنے میں مدد کرنے کو آئے ہیں۔ ہماری ٹیم بین الاقوامی آفات انتظامی اتھارٹی کے ساتھ مل کر صحت، خوراک، رہائیش اور دوسری پڑنے والی ضروریات کی فراہمی کے لیۓ کام کر رہی ہے۔

 ڈارٹ ٹیمیں صرف بڑے سانحوں میں ہاتھ بٹاتی ہیں اور ان میں سب سے حالیہ سانحہ جنوری میں ہیٹی کا زلزلہ تھا۔ ڈارٹ ٹیموں کو مالاکنڈ کے پناہ گزین خاندانوں کی مدد کو2009 میں پاکستان بھیجا گیا تھا اور 2005 میں زلزلے کے بعد یہ مدد کے لیے آئے تھے۔

صرف پچھلے ہفتے ہی امریکہ نے پاکستان کی سیلاب زدگان کی مدد کے لیۓ 35 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تھا جس میں 15 ملین ڈالر اقوام متحدہ کے عالمی غذازئی پروگرام کے لیۓ تھے تاکہ مقامی طور پر گندم خریدی جا سکے اور فوری ضرورت کے لیۓ تیار کردہ کھانے بھیجے جا سکیں، 10 ملین ڈالر موجودہ فوری ضرورت کے پروگراموں کو بڑھانے اور ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جن کا ادراک حکومت پاکستان نے کیا ہے انکے لیۓ نۓ پروگراموں کو شروع کرنے کے لیۓ ہے اور باقی 10 ملین ڈالر صحت، رہائیش، پانی اورصفائی کے پروگراموں کے لیۓ ہے۔

اب تک امریکہ نے ورلڈ فوڈ پروگرام کی شراکت سے 158000 افراد تک خوراک پہنچائی ہے اور اسوقت اس کی تعداد روزانہ 35،000 سے لے کر 49،000 افراد تک پہنچ چکی ہے

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 22 times

فیس بُک پر دوست
33,151+