منگولیا کی فوجوں نے قیام امن کی کاروائیوں میں حصہ لیا مختصر تعارف منگولیا کی وزارت دفاع نے 1999 میں منگولیا کی مسلح افواج جنرل سٹاف میں قیام امن کا دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت سے لے کر یہ دفتر کافی بڑھ گیا ہے اور اس کی ذمہ داریوں میں ملسح افواج کی قیام امن کی صلاحیتوں کا انتظام اور نگرانی کرنا ہے۔ یہ دفتر قیام امن کی کاروائیوں کے لیۓ فوجی بھیجنے میں مدد اور اقوام متحدہ کی قیام امن کی کاروائیوں اور دوسرے ملکوں میں کثیر القومی کاروائیوں میں حصہ لینے والی منگولین مسلح افواج کو ہم ربط بناتا ہے۔ مسلح افواج نے اقوام متحدہ کی قیام امن کی کاروائیوں اور پانچ کثیر القومی کاروائیوں کے لیۓ2002 میں پہلی دفعہ اقوامہ متحدہ امن کیپینگ مبصر کے طور پر جمہوریہ کانگو میں بھیجے جانے والے دو فوجی افسروں سے لے کر اگست 2011 تک منگولیا کی 5،200 ملٹری کے ارکان بھیجے ہیں۔ 2002 سے لے کر اب تک 85 ملٹری مبصرین اور دفتر کے عملے کے لیۓ بھیجے جا چکے ہیں۔ اگست 2003 سے لے کر اکتوبر 2008 تک دس دوروں میں 1،194 فوجی آپریشن عراقی آزادی کے لیۓ عراق بھیجے گۓ۔ 2005 سے لے کر 2007 تک دو دوروں میں 72 فوجی کوسو میں کے ایف او آر بھیجے گۓ۔ جنوری 2006 سے لے کر اب تک دس دوروں میں 2،300 فوجی یو این ملٹری کے حصے کے طور پر سیئرا لیون بھیجے گۓ۔ اکتوبر2003 سے لے کر اب تک 902 فوجی افغانستان میں آپریشن اینڈیورنگ فریڈم کے لیۓ بھیجے گۓ۔ نومبر 2009 سے لے کر جنوری 2011 تک 533 فوجی اقوام متحدہ کے چاڈ اور سنٹرل افریکن ریپبلک/ایم آئی این یو آر سی اے ٹی/ میں آپریشن میں مدد کے لیۓ بھیجے گۓ۔ شرکت کے ذریعے مشقوں کی ترقی اگست 2002 میں منگولیا نے کانگو افریکہ میں یونائیٹڈ نیشن کے کانگو/ایم او این یو سی/ مشن کے لیۓ دو فوجی مبصرین بھیجے۔ یہ پہلی دفعہ تھا کہ منگولیں آرمڈ فورسز/ایم اے ایف/ نے یو این کی قیام امن کے آپریشنز میں حصہ لیا۔ اس سے اگلے سال منگولیا نے عراق میں اتحادی کاروائیوں کو مزید تقویت پہنچانے کے لیۓ ایک کمپنی بھیجی اور افغانستان میں اتحادی کاروائیوں کی مدد کے لیۓ ایک موبائل تربیتی ٹیم بھیجی۔ یہ تعیناتیاں یو این اور بین الاقوامی قیام امن اور سیکیوریٹی کاروائیوں کے لیۓ منگولیا کے عہد کو واضع کرتی ہیں۔ یہ تاریخی، لمبے عرصے کے سٹریٹیجک تعیناتیاں (700 سالوں میں پہلی دفعہ) یہ ظاہر کرتی ہیں کہ منگولیا کی آرمڈ فورسز بین الاقوامی اتحادی فورسز کے قیام امن کے سپورٹ مشن کے لیۓ اپنے کمپنی کے سائیز کے فوجی یونٹ کو میدان میں بھیج، ان کو فعال، اور برقرار رکھ سکتی ہے۔ آپریشن عراقی فریڈم منگولیا کی آرمڈ فورسز کا یہ پہلا اتحادی مشن تھا۔ چناچہ، اس نے قیام امن کی مدد کی کاروائیوں کے دوران دفاعی قانون کے مطابق قوت فیصلہ کا امتحان لیا۔ اس نے فوج کو قیام امن کی مدد کی کاروائیوں کی تربیت، آلات اور ہتھیاروں پر بھروسے، اور اصل زندگی کے مناظر میں فوجی کاروائیوں کی توثیق کے مواقعے فراہم کیۓ۔ شراکت کے مقرر کردہ ڈھانچے کے اندر، فوج نے ایک رابطہ ٹیم امریکی مرکزی کمان کو بھیجی، بین الاقوامی فورس اور ڈویژن کمانڈ کو عملے کے افسر بھیجے، پہلی دفعہ دورے سے قبل کے سائٹ سروے کیۓ اور لمبے عرصے کی حکمت عملی کی تعیناتی کا انتظام کیا۔ اگست 2003 میں منگولیا کی مسلح افواج نے آپریشن عراقی فریڈم کے لیۓ پولینڈ کی زیر قیادت ایک بین الاقوامی ڈویژن میں شرکت کے لیۓ ایک انفٹری کمپنی بھیجی۔ 1945 کے بعد یہ پہلی دفعہ تھا کہ منگولیا کی آرمڈ فورسز نے اپنے فوجی دوسرے ملکوں میں بھیجے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کے لیۓ بین الاقوامی کاروائیوں میں حصہ لیا۔ اگست 2003 سے لے کر اکتوبر 2008 تک دس دوروں میں 1،194 فوجی آپریشن عراقی فریڈم میں حصہ لینے کے لیۓ عراق بھیجے گۓ۔ افغان نیشنل آرمی کی تربیت: اکتوبر 2003 سے لے کر اب تک منگولیا کی فوج نے امریکی قیادت کے تحت افغانستان میں بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں شراکت کی ہے۔ حکومت نے افغانستان میں افغان آرٹلری سپیشلسٹ کی تربیت اور افغان نیشنل آرمی کے آرٹلری کے ہتھیاروں کی مرمت کے لیۓ ایک آرٹلری اور مارٹر کی موبائل ٹریننگ ٹیم بھیجی ہے۔ منگولیا کی فوج نے 241 افراد 12 دوروں کے دوران بھیجے ہیں۔ اس کے یونائیٹڈ نیشن کے مشنوں میں شاندار کامیابی کے علاوہ منگولیا دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں بھی ایک مظبوط ساتھی رہا ہے۔ یہ آپریشن عراقی آزادی میں سب سے پہلے شامل ہونے والے ملکوں میں سے ہے۔ منگولیا کی قومی سیکیوریٹی کونسل نے اس کاروائی میں اپنی فوج کو حصہ لینے کی منظوری 10 اپریل، 2003 کو دی۔ ستمبر 2009 سے لے کر اگست 2011 تک 486 فوجی امریکہ کے ساتھ فورس کی خفاظتی کمپنی کے لیۓ کابل افغانستان بھیجے جا چکے ہیں۔ نومبر 2009 سے لے کر اگست 2011 تک 160 فوجی پروٹیکشن پلاٹون کے لیۓ جرمنی کے ساتھ مل کر فیض آباد، افغانستان بھیجے جا چکے ہیں۔ ستمبر 2010 سے لے کر اگست 2011 تک 12 فوجی ہیلی کاپٹر کی دیکھ بھال کی تربیت اور مشاورت کی ٹیم فورس کے لیۓ کابل افغانستان بھیجے جا چکے ہیں۔ |
|
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 


















حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002
viewed 19 times
حالیہ یو ٹیوب وڈیوز
عيد الأضحى اور حج کے موقع پر مبارک باد
viewed 0 times
فیس بُک پر دوست
33,143+