صفحہ اول | خبریں | اٹلی
News Articles & Press Releases
italyflag.jpg

ملک : اٹلی

انسداد دہشت گردی کی عالمی جنگ میں مدد

11ستمبر، 2001 کے بعد، اٹلی بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اتحاد میں شامل ہونے کے لیے پہل کرنے والے ممالک میں سے ایک تھا.

16 اکتوبر، 2001 کو امریکی مرکزی کمان ٹیمپا کے اندر اطالوی مشترکہ سیل کو متحرک کیا گیا تاکہ بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف جنگ (جی ڈبلیو او ٹی) کی کوششوں کو افغانستان میں اطالوی فوج کے ایک رجمنٹ کی سطح  کے یونٹ کی تعیناتی کے ذریعے سے  ہم آہنگ بنایا جاۓ۔

فوجی امداد کے علاوہ، اٹلی بہت سے دوسرے وزراء اور محکموں جیسا کہ وزیر داخلہ، وزیر مالیات اور معیشت کے وزیر خارجہ اور وزیر انصاف کے ساتھ مل کر جی ڈبلیو او ٹی کرنے کے لئے مصروف عمل ہے۔

کاروائِ عراقی آزادی کی حمایت میں، اٹلی نے 3،000 سے زیادہ فوجیوں کی دسمبر 2006 میں تعیانی کی جنہوں نے اپنے مشن کو اس وقت مکمل کیا جب صوبے قار دھی کے مقامی حکام نے علاقے کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا، جس کے لیۓ اطالوی مسلح افواج کی کوششوں کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں۔

فی الحال، بغداد میں موجود اٹلی کے اہلکار نیٹو تربیتی مشن کی کمان کے تحت جنگ کے کالج میں اعلی سطح کے عراقی مسلح افواج کے افسروں کی تربیت کے لئے ذمہ دار ہیں، جہاں اطالوی فوجی عراقی وفاقی پولیس اور تیل کی پولیس اور تاجی میں واقع وارنٹ افسر کے اسکول میں تربیت فراہم کرتے ہیں۔

افغانستان میں، اٹلی نے ایساف کی مشترکہ کمان کے تحت 5،000 فوجی تعینات کیے ہیں۔ ان کا مشن افغانستان کی حکومت کو ملک کی دوبارہ تعمیر کی سہولت کے لئے، جمہوری ڈھانچے کو قائم کرنے اور مرکزی حکومت کے اثر و رسوخ کو توسیع میں مدد کے لئے ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے میں مدد دینا ہے۔

اطالوی فوج ایساف کی کمانڈ کے ہر درجے میں موجود ہے، مغربی علاقائی کمان کی کمانڈنگ سے لے کر ہرات کے شہر میں ایک صوبائی تعمیر نو کی ٹیم چلانے سے، ایساف کی مشترکہ کمان کے لیے عملہ مہیا کرنے سے این ٹی ایم - اے (افغانستان میں نیٹو تربیتی مشن) اورکابل میں ایساف کے صدر دفاتر تک۔

اس کے علاوہ، اٹلی کے مخصوص یونٹس ہیں جیسا کہ آپریشنل مینٹر رابطہ (پی او ایم ایل ٹی) ٹیم کے طور پر، جو کہ ادرسکان اور ہرات میں افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کی رہنمائی اور تربیت کے لئے ذمہ دار ہے۔

افغانستان/عراق کے لوگوں کے لیۓ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد

اٹلی ہرات میں علاقے کی تعمیر نو اور سیکورٹی میں مقامی حکام کی مدد کے لیے ایک پی آر ٹی چلاتی ہے۔

پی آر ٹی کے اندر فوجی اہلکاروں کے ہمراہ شہری اہلکار بھی شامل ہیں جیسا کہ ڈاکٹر، انجینئرز، اور ماہرین زراعت ۔

پی آر ٹی ہرات قومی پیسہ کو "فوری اثرات کے منصوبوں" اور دیگر تعمیر نو کے منصوبوں کی سبسڈی کے لئے استعمال کرتا ہے۔

مختلف شعبوں میں منصوبوں کی مختلف اقسام کے درمیان تعلیم ، صحت، سیکورٹی، سڑکیں، بجلی ، پانی، اور جنرل بنیادی ڈھانچہ موجود ہیں - سب سے اہم ہرات صوبے میں نئے صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کی تعمیر، مختلف اضلاع میں سکولوں کی تعمیر اور ہرات کے ضلع میں پانی کے نیٹ ورک کی توسیع شامل ہے۔

ایس این آر: بریگیڈئیر جنرل (آئی ٹی اے آرمی) پوٹیٹو جینووا

پوٹیٹو جینووا اطالوی فوج میں بریگیڈیئر جنرل ہیں۔ وہ 12 ستمبر، 1955 کو پیدا ہوئے تھے اور اٹلی کے جنوبی وسط میں ایک چھوٹے سے قصبے ایسکولی ساتریانو میں پلے بڑھے۔

انہوں نے فوگيا سیکنڈری سکول میں تعلیم حاصل کی اور 1974 میں انہوں نے فوج میں شمولیت اختیار کی اور اطالوی فوجی اکیڈمی میں داخلہ لیا۔

1976 ء میں انھیں لیفٹیننٹ کے عہدے پر ترقی ملی اور انھوں نے اطلاقی آرٹلری سکول میں داخلہ لیا، جہاں انہوں نے حکمت عملی کی سائنس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور انھیں فضائی دفاعی یونٹ میں تفویض کیا گيا۔ انہوں نے اربینو یونیورسٹی میں داخلہ لیا جہاں انہوں نے سوشیالوجی میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ ان کی فوجی تعلیم میں وار کالج کا ایک کورس بھی شامل ہے۔

ان کی پہلی نوکری راوینا میں تھی جہاں انھوں نے 1978 سے 1982 تک ٹیکٹیکل کنٹرول افسر(ٹی سی او) کے طور پر خدمات انجام دیں۔

کیپٹن کے عہدے پر ترقی ملنے پرانھیں بیٹری کمانڈر کے طور پر سبوڈیا میں فضائی دفاعی مسلح اسکول میں مقرر کیا گیا۔

1993 میں انھیں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دی گئی اور انھیں کمانڈر کے طور پر کریمونا میں فضائِ دفاعی مسلح گروپ کے طور پر مقرر کیا گیا۔

اس سے اگلے سال روم میں انہیں ڈیفنس سیکرٹریٹ جنرل اور نیشنل آرمامنٹ ڈائریکٹوریٹ (ایس جی ڈی/این اے ڈی) بھیجا گیا، جہاں انہوں نے صنعتی پالیسی کے حصے کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں مقرر کیا گیا ہے۔

1998 میں انہیں کرنل کے عہدے پر ترقی دے کر بولونا میں ایئر ڈیفنس ریجیمینٹ کا کمانڈر مقرر کیا گيا۔

1999 میں وہ صنعتی پالیسی اور ایس جی ڈی/این اے ڈی  کے دفتر میں بین الاقوامی تعاون آفس کے سربراہ کے طور پر خدمت سر انجام دینے کے لئے  روم واپس آے۔

2003 سے 2006 تک انہوں نے ہتھیاروں کے اتاشی اور شمالی اوقیانوس (نیٹو) کونسل میں اطالوی مستقل وفد میں قومی ہتھیاروں کے  نمائندہ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

وہ 2006 سے لے کر 2011 تک انھوں جنرل آفس آف سیکرٹریٹ جنرل آف ڈیفنس اور نیشنل آرمامنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔

اس وقت وہ سینٹکام ٹیمپا (فلوریڈا) میں اطالوی جوائنٹ سیل میں اطالوی ایس این آر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

اس کے تمغوں اور اعزازات میں: 25 سال کی سروس کا میرٹ ایوارڈ، نائٹ آف دا سیکرڈ ملٹری کانسٹنٹین آڈر آف سینٹ جارج،  اطالوی جمہوریہ کے لئے آفیسر اور کمانڈر آف دا میرٹ،  میرٹ آف لینتھ اینڈ کمانڈ اور میرٹ آف بچانے کی کاروائیاں شامل ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل پوٹیٹو جینووا بہت اچھی انگریزی بولتے ہیں۔ وہ شادی شدہ ہیں اور ان کے دو بیٹے ہیں۔

عملے کا ڈھانچہ

اطالوی جوائنٹ سیل کو جی ڈبلیو او ٹی میں حصہ لینے کے لئے اطالوی حکومت کے فیصلے کے بعد اکتوبر 2001 میں قائم کیا گیا تھا-

اطالوی سیل کے مخصوص کام:

  • سرگرمیوں کی قومی نمائندگی کو یقینی بنانے اور اس کے ساتھ ساتھ سینٹکام کے ساتھ ایک رابطہ کے طور پر کام کرنا اور ان کو ہم آہنگ بنانا ہے۔
روم میں اطالوی جوائنٹ آپریشنل اسٹاف کو آپریشن  کی ترقی، موجودہ اور مستقبل کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی،  اور انٹیلی جنس کا تعین کرنے کے لیے بر وقت  اور اہم معلومات فراہم کرنا ہے۔
  • دیگر اتحادی سیل کے ساتھ تعاون اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے کے لئے قریبی تعلقات کو برقرار رکھنا ہے۔

لنکس:

ایم او ڈی اٹلی

اطالوی ڈیفنس جنرل سٹاف

اطالوی جوائنٹ آپریشنز ھیڈ کواٹر

اطالوی آرمی

اطالوی بحریہ

اطالوی فضائیہ

کارابینیری

فیکٹ بک

خارجہ امور

title Filter     عدد دکھائیے 
عدد Item Title
 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 19 times

فیس بُک پر دوست
33,143+