امریکی مرکزی کمان کے سربراہ اور فوج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ ایچ پیٹرس کا سینیٹ مسلح سروسز کمیٹی کے سامنے پاک افغان سٹریٹجک جائزے اور امریکی مرکزی کمان کی صورتحال کے حوالے سے بیان 16 مارچ 2010 جیسا کہ صدراوباما نے اپنی نئی پالیسی کے اعلان کے موقع پر کہا تھا کہ یہ ہمارے اہم قومی مفاد میں ہے کہ افغانستان میں مزید تیس ہزار اضافی فوجی بھیجے جائیں اور جیسا کہ ان کاخیال تھا کہ یہ دستےایسے وسائل فراہم کریں گے جن کی افغانستان کی تعمیر کی استعدادکار میں اضافے کیلئے ابتدائی اقدامات کے طور پر ہمیں اشد ضرورت پڑے گی اور جو ہمیں افغانستان سے باہر ہماری فوج کی ذمہ دارانہ تبدیلی کیلئے مدد دے سکتے ہیں۔ افغانستان میں چیلنجز واضح طور پر قابل غور ہیں لیکن وہاں کامیابی کے امکانات بھی موجود ہیں جیسا کہ جنرل میکرسٹل کا مشاہدہ ہے کہ دونوں چیزیں اہم اور قابل حصول ہیں، افغانستان اور اس خطے میں ہماری منزل مقصود انتہائی واضح ہے، ہمارے مقاصد میں القاعدہ اور اس کے شدت پسند اتحادیوں کو منتشر کرنا، تارتارکرنا اور اسے شکست سے دوچار کرنا ہے اور ایسے حالات پیدا کرنے ہیں جن سے قومی سطح پرشدت پسندوں کے ٹھکانوں کو پھرسے قائم ہونے سے روکا جا سکے۔ اس فریضے کی تکمیل کیلئے ہم ایساف بین الاقوامی سیکورٹی فورسز اور افغان پارٹنرز کے ساتھ مل جُل کرکام کر رہے ہیں تاکہ افغان شہریوں کو طالبان اور دیگر جنگجوعناصرسے تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی سیکورٹی کو بہتر بنایا جاسکے، اس کے ساتھ ساتھ افغان سیکورٹی فورسز کو بہتر کیا جا سکے اور افغان عوام کی نظروں میں جائزحکومت کی حیثیت سے مقام رکھنے والی افغان حکومت کے قیام میں بھرپور حمایت جاری رکھی جا سکے۔ گزشتہ کئی سال افغانستان میں ہم نے مندرجہ زیل مقاصد کے نتائج کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے گزارے:
ان اقدامات کے وسیع تر تناظرمیں ہم لوگ ابتدائی نتائج کو دیکھنے کی شروعات کرنے والے ہیں، حقیقت میں افغان صوبے ہلمند کے وسط میں حالیہ کاروائی اس قسم کے اقدامات کی پہلی کڑی ہے۔ شہری فوجی مہم کی منصوبہ بندی ایساف اور اس کے شہری ساتھی ادارے، افغان شہری اور سیکورٹی فورسز کے رہنماؤں کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ مرکزی حیثیت کی پالیسی افغانستان کی ترقی کو افغان سیکورٹی فورسز کو پروان چڑھائے گی، یہ ایک ایسی کوشش ہے جو کہ آپ کی جانب سے افغان سیکورٹی فنڈز کی مسلسل فراہمی کی صورت میں ہی ممکن بنائی جاسکتی ہے۔ افغان سیکورٹی فورسزکی توسیع کا کام افغانستان اور عالمی برادری کے اس فیصلے کے مطابق جاری ہے کہ اب سے سن دوہزار گیارہ تک مزید ایک لاکھ افغان سیکورٹی فورسز کے اضافی جوانوں کو زیادہ سے زیادہ اختیارات تفویض کیے جائیں۔ ان تمام کوششوں کو حال ہی میں ایل ٹی جی بل کالڈول LTG Bill Caldwell کی قیادت میں قائم کئے جانے والے نیٹو کے تربیتی مشن افغانستان کی جانب سے قابل غورحد تک سہولیات میسررہی ہیں، ایساف کے رکن ممالک بھی اضافی تربیت کار، معلم، دیگرساتھی عناصر اورمنتقلی ٹیموں کو مناسب تربیت، بھرپورشراکت اور بھرتیوں کے عمل کو جاری رکھنے کیلئے سخت جدوجہد میں مصروف ہیں جو کہ اس اہم دورمیں آگے بڑھنے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ شہری فوجی مہم جو کہ ہم نے افغانستان میں شروع کی ہے آنے والے اٹھارہ ماہ میں مزید وسعت اختیارکرے گی اورجیسا کہ ہمارا اکثر یہی مشاہدے رہا ہے کہ کوئی بھی چیز آسان ہونے سے پہلے شروع شروع میں کافی مشکل ہوتی ہے۔ جیسے کہ ہم لوگ افغان شہریوں کی سیکورٹی میں وسعت اور اہم علاقوں سے طالبان کا قبضہ واپس لینے والے اقدامات کی تلاش میں ہیں، دُشمن یقینی طور پر جوابی لڑائی لڑے گا۔ مزید یہ کہ جیسا کہ عراق میں جنگ کے چھ ماہ کے دوران ہمیں دیکھنے کوملا تھا ہمیں اس دوران تشدد کے واقعات میں ڈرامائی حد تک کمی کی کوئی امید نہیں ،کچھ حصوں میں افغانستان میں موجودہ تشدد کی لہربالکل ویسی ہی ہے جیسے عراق میں فرقہ ورانہ فسادات عروج پر تھے، اگرچہ تشدد کے وہ واقعات واضح طور پرایک ایسی سطح پر تھے جو شعبوں میں بڑی مشکل سے بہتری لاتے تھے۔ کسی بھی واقعے کے لحاظ سے سن دوہزار دس ایک مشکل سال ہو گا، ایک ایسا سال جس میں کئی اہم علاقوں میں بہتری اور طالبان کے تسلط کے خاتمے کے سلسلے میں پیش رفت دکھائی دے گی لیکن یہ ایک ایسا سال بھی ہو گا جس میں سخت لڑائی اورموسمی یا دوری پسپائی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ |
|
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 


















حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002
viewed 19 times
حالیہ یو ٹیوب وڈیوز
عيد الأضحى اور حج کے موقع پر مبارک باد
viewed 0 times
فیس بُک پر دوست
33,142+