صفحہ اول
ہمارا مستقبل

مرکزی کمان کے نئے صدر دفتر کی تعمیر کا آغاز

سٹوری منجانب سارجنٹ رِک نیلسن، امریکی مرکزی کمان، عوامی امور

future1

میکڈل ایئرفورس بیس، فلوریڈا 6 جولائی 2009 - امریکہ کی سنٹرل کمانڈ کے نئے صدر دفتر کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ میکڈل فضائیہ فورس بیس پر اس کا افتتاح امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پٹریاس اور دیگر اعلیِ افسران نے بیلچے سے کیا۔

بلڈوزر پہلے ہی موقعے پر موجود تھے اور کمانڈ سٹاف اور 258, 730 مربع فٹ کے رقبے پر عمارت کی تعمیر کے ذمہ دار حکام نے سنگ بنیاد رکھنے کی اس تقریب میں شرکت کی۔ عمارت کی تعمیر جون 2011 میں مکمل ہو گی۔

امریکی مرکزی کمان میں تعمیر کے نائب رہنما انتظامیہ دفتر کے لیفٹیننٹ کنرل جیمز آر بیم کا کہنا ہےکہ امریکی مرکزی کمان کی نئی عمارت امریکہ کی سنٹرل کمانڈ اور اس کے اتحادیوں کی ضروریات کو ایک ہی جدید ترین ڈیزائن اور سہولیات کی حامل میں پورا کر دے گی۔ جیمز بتاتے ہیں کہ عمارت 252, 085 مربع فٹ رقبے پر مشتمل ہے اور اس کی چار منزلیں ہیں۔ اس کا ایک استقبالیہ اور داخلے کا ایک محفوظ ترین راستہ ہو گا۔ اس کے علاوہ عمارت میں کھانے پینے کی سہولیات دستیاب ہوں گی جن کے لیے 258, 730 مربع فٹ میں سے 6,645 مربع فٹ مختص کیے گئے ہیں۔

/future2

مرکزی کمان کے صدر دفاتر- بیم نے مزید بتایا کہ اس عمارت میں تقریباً 1,800 اہلکار کام کریں گے اور یہ گزشتہ برس تعمیر ہونے والی مشترکہ خفیہ مرکز کی عمارت سے مشابہ ہو گی۔

یہ نہ صرف کہیں زیادہ بڑی ہو گی بلکہ Leadership in Energy and Environmental Design کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے لیے تمام شرائط پر بھی پورا اُترے گی۔

تعمیر کی انتظامیہ کے دفتر کے سربراہ کے مطابق LEED بین الاقوامی سطح پر ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ عمارتیں تعمیر کرنے کا نظام ہے جس میں ایک تیسرے فریق سے تصدیق کرائی جاتی ہے کہ کوئی عمارت یا آبادی تمام اہم پہلوئوں، جیسے کہ بجلی کی بچت، پانی کی بچت CO2 کے اخراج، اندرون خانہ ماحول اور دیگر وسائل کی بچت کو پیش نظر رکھ کر بنائی گئی ہے یا نہیں۔

یہ عمارت نہ صرف ماحول کی دوست ہو گی بلکہ اپنے اردگرد علاقوں کی بہتری کے لیے بھی متعدد طریقوں سے کام کرے گی۔

امریکی فوج کی انجینئرنگ کور سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق عمارت کی تعمیر کے عروج کے دور میں یہاں 350 افراد کام کر رہے ہوں گے۔

جنرل پٹریاس کہتے ہیں کہ یہ عمارت مقامی آبادی کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ اس سے یہاں سینکڑوں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ سنٹرل کمانڈ طویل عرصے سے ایک نئی عمارت کی ضرورت تھی اور اب اس سے سب کو فائدہ ہو گا اور سب لوگ یہاں کام کرنے پر فخر محسوس کریں گے۔

انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ حتیٰ کہ بعض لوگ زندگی میں پہلی مرتبہ روشنی دیکھ پائیں گے۔
 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 19 times

فیس بُک پر دوست
33,142+