افغان ائیر فورس کی بڑھتی ہوئی صلاحیتیں Array چھاپیے Array
منجانب Capt. Anastasia Wasem, 438th Air Expeditionary Wing
130402_aafnvg
افغان فضائیہ فرسٹ لیفٹیننٹ میوند19 مارچ، 2013 کو شندند فضائیہ بیس، افغانستان میں ایک رات کے تربیتی مشن سے قبل اس امر کو یقینی بناتے ہوۓ کہ ان کے رات کے اندھیرے میں دیکھنے کی عینک مناسب طریقے سے نصب ہے۔ موجودہ کلاس این-وی-جی کی تربیت سے گزر رہی ہے، جس میں آٹھ طالب علم ہیں، یہ سب سے بڑی کلاس ہونے کے ساتھ ساتھ ایس-اے-بی تربیت حاصل کرنے والی صرف تیسری کلاس ہے۔ این-وی-جی کی تربیت 444 ویں فضائی مہماتی مشاورتی اسکوارڈن کے ساتھ فضائی مشیر مہیا کرتے ہیں۔ ( ماریکی ائیر فورس فوٹو/کیپٹن اینسٹاسیا واسم)

شندند فضائیہ بیس، افغانستان (26 مارچ، 2013) – نیٹو فضائی تربیتی کمانڈ-افغانستان کے فضائی مشیر اپنے مشترکہ سٹریٹیجک فلائٹ پلان میں اس وقت ایک اہم سنگ میل پر پہنچے جب انھوں نے افغان فضائیہ کے فلائٹ ٹریننگ پلان میں رات کے اندھیرے میں کاروائی کرنے کی صلاحیتوں کو اس میں شامل کیا۔ رات کو دیکھنے کے قابل بنانے والی عینکوں کی زیر تربیت پائلٹوں کے اسباق کا ایک حصہ ہے۔

444ویں ایئر مہماتی ایڈوائزری سکواڈرن کے مشیروں کی ہدایات کے تحت، ہر افغان انڈرگریجویٹ پائلٹ ٹریننگ کے ذریعے طالب علم کو ایک ایم ڈی- 530 ہلکے ہیلی کاپٹر میں رات پروازوں کے دوران این-وی-جی تربیت کے 17 گھنٹے مکمل کرنا ضروری ہیں۔

چیف وارنٹ افسر 4 اینڈی ملر، ایم-ڈی 530 ٹیم کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیۓ پائلٹ مشیر نے کہا کہ" انڈرگریجویٹ پائلٹ ٹریننگ یو-پی-ٹی کے 'عینک' کا مرحلہ بہت مشکل ہو سکتا ہے ۔ این-وی-جی کے ذریعے دیکھنا ایسا ہی ہے جیسا کہ صرف ایک کُھلی آنکھ کے ساتھ دیکھنا اور باقی ہر چیز صرف سبز اور سیاہ رنگ رنگوں میں ہے۔"

طالب علموں کو سیکھایا جاتا ہے کہ این-وی-جی کو پہننے کے دوران فاصلے، گہرائی اور حرکات کے اندازے میں فرق پیدا ہوجاتا ہے۔

چیف وارنٹ افسر 3 لی لین، ایم-ڈی 530 ٹیم کے معیار کو برقرار رکھنے کے پائلٹ مشیر نے کہا کہ"سب سے اہم سبق جو طالب علموں کو لازمی سیکھنا ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ جو وہ عینک کے ذریعے دیکھتے ہیں اس کی کس طرح تشریح کی جاۓ ۔ مثال کے طور پر، وہ نسبتی حرکت کے پیچھے سائنس سیکھتے ہیں اور اس بات کو جان لیتے ہیں کہ دور کی اشیاء ویسی ہی لگتی ہیں جبکہ قریب کی اشیاء جلدی سے حرکت کرتی ہیں۔ وہ یہ بھی تیزی سے سیکھ لیتے ہیں کہ عینک دو جہتی ہوتی ہے اور وہ دونوں گہرائی کا اندازہ اور محیطی بصارت کو ہٹا دیتی ہے۔

رات میں دید کو بہتر بنانے کے لیئے استعمال کیا جانے والا سامان کافی سادہ ہے۔ طالب علموں کو ایک ہیلمیٹ ایچ-جی-یو-56 اور اے-این/اے-وی-ایس-9 این-وی-جی کا ایک جوڑے مہیا کیا جاتا ہے۔ عینک ہیلمیٹ کے سامنے لگ جاتی ہے جبکہ ایک بیٹری پیک ہے جو عینک کو بجلی مہیا کرتا ہے ہیلمیٹ کے پیچھے لگتا ہے۔ اس کے علاوہ، این-وی-جی تربیت کے لئے استعمال کیا جانے والے ایم-ڈی-530 ہیلی کاپٹروں کو حال ہی میں تربیت کو بہتر بنانے کے لیۓ اپ گریڈ کیا گیا تھا۔ ہیلی کاپٹروں کو اونچائی ماپنے والے ریڈار، دم اور جہاز کے پیٹ پر انفرا ریڈ پوزیشن کی لائٹ اور اس کے ساتھ ساتھ آئی-آر سرچ لائٹ جو کہ جہاز کے پیٹ پر لگائی گئی تھیں کے ذریعے اپ گریڈ کیا گيا تھا۔

آٹھ طالب علموں پر مشتمل موجودہ کلاس جو کہ این-وی-ٹی کی تربیت حاصل کر رہی ہے، اب تک کی سب سے بڑی کلاس ہے او راس کے ساتھ ساتھ ایس-بی-اے میں تربیت حاصل کرنے والی صرف تیسری کلاس ہے۔ 444ویں اے-ای-اے-ایس کے ساتھ فضائی مشیر زیر تربیت طالب علموں کی تربیت کو ذیادہ سے ذیادہ فائدہ مند بنانے کے لیۓانھیں دو کلاسیں دیتے ہیں، ہر ایک ایک کلاس یو-پی-ٹی کے مختلف مرحلے کے بارے میں، ایم-ڈی – 530 تربیتی ہیلی کاپٹروں کو دن کے مختلف حصوں میں استعمال کرتے ہوۓ۔

فرسٹ لیفٹیننٹ میمونڈ، پائلٹ ٹرینی نے کہا کہ"این-وی-جی کی تربیت سب کی پسندیدہ ہے" ۔ "این-وی-جی بہت لطف اندوز ہے کیونکہ ہم اندھیرے میں بھی سب کچھ دیکھ سکتے ہیں۔ یہ بہت مشکل بھی ہے، لیکن ہم اسے پسند کرتے ہیں۔"

این-وی-ٹی کی تربیت اس شدید تربیت کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہے جس سے اے-اے-ایف کے پائلٹ گزرتے ہیں۔ اس سے پہلے کہ زیر تربیت پائلٹ پرواز کی تربیت شروع کر سکیں، انھیں انگریزی زبان کی با مشقت تربیت کا پاس کرنا ضروری ہے۔ انہیں اس دوران تھنڈر لیب، جو کہ ایس-اے-بی میں ایک سکول اور کیپ ہے جسے زیر تربیت پائیلٹوں کو انگریزی کی تعلیم کے لیۓ مکمل طور پر وقف کیا گیا ہے، میں انگریزی زبان میں ڈبویا جاتا ہے۔ اس کے بعد طالب علموں کو ابتدائی پرواز کی اسکریننگ اور یو-پی-ٹی کے چار مراحل سے گزرنا ہوتا ہے؛ رابطہ اور بنیادی پرواز کی تربیت، آلات کی تربیت، این-وی-جی کی اہلیت اور بنیادی جنگ کی مہارتیں، گریجویشن سے پہلے کل134 گھنٹے کی تربیت۔

سیکینڈ لیفٹیننٹ عبد الستار شاہدانی، زیر تربیت پائلٹ نے کہا کہ "این-وی-جی کی تربیت ہماری مجموعی تربیتی عمل کا ایک اہم حصہ ہے" ۔ "ہیلی کاپٹر ہماری فضائیہ فوج اور ملک کی مدد کے لئے بہت اہم ہیں اس کی منفرد لینڈنگ اور پرواز کی صلاحیتوں کی وجہ سے انھیں فکسڈ-ونگ طیارے سے نسبت دی جاتی ہے۔ اور رات کے کندھیرے میں دیکھنا ان مشنوں کے لیۓ اہم ہے جو ان ہیلی کاپٹروں کو لازماً انجام دینا ہوتا ہے۔"

دونوں، لین اور ملر، نے اتفاق کیا کہ زبان کی رکاوٹ این-وی-جی کی تربیت اور پائلٹ کی عمومی تربیت کا مشکل ترین حصہ ہے۔

اور حالانکہ یہ کام بہت اہم مشکلات پیش کرتا ہے، ملر نے کہا کہ وہ اس سے بہتر کی خواہش نہیں کر سکتے تھے۔

ملر نے کہا کہ "یہ بہت کم ہوتا ہے کہ آپ کو اس طرح کا ایک کام کرنے کو ملے" ۔ "یہ مشن منفرد ہے، مسلسل تبدیل ہوتا ہوا اور واقعی اس کا ایک حصہ ہونا ایک اعزاز کی بات ہے۔ یہ ایک اعزاز ہے کہ طالب علموں کو پہلے دن سے گریجویشن اور اس کے بعد تک دیکھنا۔ یہ طلباء افغانستان کا مستقبل ہیں اور مجھے فخر ہے کہ میں اس کا ایک چھوٹا سا حصہ ہوں۔"