جنرل جوزف ایف۔ ڈنفرڈ ایساف کی کمانڈ سنبھالتے ہیں Array چھاپیے Array
منجانب , ISAF Public Affairs Office
021113_ISAF_COC
امریکی مرین کور کے جنرل جیمز میٹس، کمانڈر، امریکی سینٹرل کمانڈ ، 10 فروری کو کابل، افغانستان میں منعقد ایساف کی کمان میں تبدیلی کی ایک تقریب کے دوران امریکی مرین کور جنرل جوزف ایف ڈنفرڈ، کو امریکی افواج افغانستان کا جھنڈا دیتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب یو ایس آرمی سارجنٹ۔ فرسٹ کلاس جوئین موراویک، ایچ کیو ایساف)

کابل، افغانستان ( 10 فروری، 2013) - امریکی مرین کور جنرل جوزف ایف۔ ڈنفرڈ نے 10 فروری کو امریکی مرین کور کے جنرل جان آر ایلن سے ایک کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں انٹرنیشنل سکیورٹی اسسٹنس فورس کی کمانڈ سنبھال لی۔

تقریب میں سینئر افغان، نیٹو افسران، جن میں جرمن فوج جنرل ہنس –لوتھر ڈومروس، کمانڈر اتحادی جوائنٹ فورس کمانڈ برنسم؛ امریکی فوج کے جنرل مارٹن ای۔ ڈمپسی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف؛ اور امریکی میرین کور کے جنرل جیمز میٹس، امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر بھی شامل تھے۔

"جنرل ڈنفرڈ نے شرکاء سے خطاب کے دوران افغانستان اور اتحادیوں کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر بات کرتے ہوۓ کہا کہ "آج کا دن تبدیلی کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ تسلسل کے بارے میں ہے ۔ میں مہم کی رفتار کو جاری رکھنے اور افغانستان کے عوام کی، اب جب وہ ایک روشن مستقبل کے موقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، کی حمایت کرنا جاری رکھوں گا۔"

جنرل ڈنفرڈ نے اپنے ساتھی مرین اور 35 سال کے دوست سے ذمہ داری لی ہے۔ جنرل ایلن کی 19 ماہ کی ذمہ داری جو جولائی 2011 میں شروع ہو رہی ہے، اس 11سالہ مہم میں وہ سب سے طویل عرصے تک خدمت انجام دینے والے ایساف کمانڈر ہیں۔

ان کی قیادت کے تحت، افغان قومی حفاظتی افواج، جس کو جنرل ایلن "بغاوت کی شکست کا طریقہ کار" کہتے ہیں، ان کے 352،000 کی طاقت کے ہدف تک پہنچ گئے ہیں اور اب ملک بھر میں کارروائیوں کی وسیع اکثریت کی رہنمائی کر رہے ہیں۔

جنرل ایلن نے011 2 میں پڑوسی پاکستان کے ساتھ بحرانوں کے ایک سلسلے کے بعد تعلقات کو مستحکم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔

جنرل ڈنفرڈ نے اس سے قبل امریکی مرین کور کے اسسٹنٹ کمانڈرکے طور پر خدمت انجام دی۔ انھوں نے اسسٹنٹ ڈویژن کمانڈر، فرسٹ مرین ڈویژن؛ ڈائریکٹر آپریشنز ڈویژن، منصوبے، پالیسی اور آپریشنز، ایچ-کیو-ایم-سی؛ اور ڈپٹی کمانڈر منصوبے، پالیسیوں اور آپریشن؛ اور کمانڈنگ جنرل آئی-ایم-ای-ایف اور مرین کور مرکزی کمان کے کمانڈر کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔

ان کے پیشے کی دیگر کامیابیوں میں شامل: مرین افسر انسٹرکٹر، ہولی کراس کالج؛ کمانڈر سٹاف کے گروپ کا ایک رکن ، اور سینئر مرین کور کے کمانڈرمعاون اور ان کی جوائنٹ اسائینمنٹ کی خدمات میں وائس چیئرمین کے ایگزیکٹو اسسٹنٹ، چیفس آف اسٹاف؛ چیف عالمی اور کثیر جہتی امور ڈویژن، اور آپریشنز کے نائب ڈائریکٹر، بھی شامل ہیں۔