| افغان فضائیہ فوجیوں نے اسکول کا سامان پہنچانے کے مشن کی قیادت سنبھالی | Array چھاپیے Array |
منجانب Capt. Tristan Hinderliter, 451st Air Expeditionary Wing Public Affairs شئیرمتعلقہ خبریں
قندھار فضائئیہ کمان کے ساتھ افغان ایئر فورس سکیورٹی فورسز کے ائیرمین 24 جنوری، 2012 کو قندھار ائیر فیلڈ کے قریب ایک اسکول میں اسکول کے سامان کی فراہمی کرتے ہوۓ۔ مشن افغانوں کی قیادت میں کیا گیا تھا اتحادی افواج کی رسد اور تحفظ میں مدد کے ساتھ۔ (فوٹو منجانب کیپٹن ٹرسٹن ہنڈر لائیٹر)
قندھار ائیر فیلڈ، افغانستان (29 جنوری، 2013) - افغانستان کے قندھار فضائیہ کمان کے ساتھ فضائیہ سکیورٹی فورسز کے فوجیوں نے یہاں 24 جنوری کو ایک مقامی اسکول میں بچوں کو اسکول بیگ اور فٹ بال کی گیندوں کی فراہمی کے ایک مشن کی قیادت کی۔ قندھار ائیر فیلڈ ہیڈکوارٹر اور 738ویں ایئر مہماتی مشاور گروپ کے ساتھ یہاں تفویض فضائیہ سیکورٹی فورسز نے اس مشن کے لئے رسد اور سلامتی فراہم کی۔ ماسٹر سارجنٹ چاڈ رابرٹس، جو 738ویں اے- ای-اے جی کے ساتھ سکیورٹی فورسز مشیر ہیں اور رائٹ پیٹرسن ایئر فورس بیس، اوہائیو سے یہاں تعینات ہیں، نے کہا کہ "آج کا مشن اچھا رہا" ۔ مشاورتی گروپ کا مقصد افغان فضائیہ فوج کا جائیزہ لینا، فوجی تربیت دینا، ان کی سرپرستی کرنا، لیس کرنا اور ان کی مدد کرنا ہے۔ اسکول میں تقریباً 500 طالب علم ہیں، اور بچے زیادہ تر 12 سال کی عمر یا اس سے چھوٹے ہیں۔ یہ مشن افغان اور اتحادی افواج کی مشترکہ "پیدل گشتوں "میں سے ایک تھا۔ رابرٹس، جو اپنے ایک سال کے دورے کے چوتھے مہینے میں ہیں، نے کہا کہ "افغان سکیورٹی فورسز اس سے بہت آگے ہیں جو میں نے یہاں پہنچنے پرسوچا تھا" ۔ "میں ان کے ساتھ ہر دو ماہ حدود سے باہر پیدل گشت پر جانے کی امید کر رہا تھا، لیکن ہم اب ہر ہفتے ایسا ایک بار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔" فرسٹ لیفٹیننٹ تھامس ماٹیچک، جو ائیر فیلڈ ہیڈکوارٹر کو تفویض ہیں اور مینوٹ فضائیہ بیس، نارتھ ڈاکوٹا سے یہاں تعینات ہیں، نے مشن کے دوران فوج کے تحفظ میں مدد کا اہتمام کیا۔ ماٹیچک نے کہا کہ "یہ (قندھار ائیر فیلڈ پر) فورس پروٹیکشن کو افغان فضائیہ سکیورٹی فورسز اور ان کے مشیروں کو ایک ایسی گشت کا شاندارموقع دینا تھا جو سب کے لیۓ فائدہ مند تھی۔ ہم اس مشن کو مستقبل میں مزید مشترکہ مشنوں کے لیۓ ایک پہلے قدم کے طور پر استعمال کریں گے۔" افغان ایئر فورس سکیورٹی فورسز کے فوجیوں کے علاوہ، چار امریکی خواتین ایئرمین نے طالبات میں سامان کی فراہمی میں مدد کی۔ سینئر ائیر مین سمینتھا ولیمز، جو شرائیور ائیر فورس بیس کالوراڈو سے یہاں تعینات ہیں، نے کہا کہ "یہ ایک بہت ہی فائدہ مند تجربہ تھا" ۔ "افغان بچوں کے ساتھ بات چیت میری تعیناتی کی ابھی تک کی اہم ترین واقعات میں سے ایک تھی۔"
|