| ضلع قرا باغ میں خواندگی کے پروگرام کی شروعات | Array چھاپیے Array |
منجانب Staff Sgt. Jerry Griffis, Combined Joint Special Operations Task Force شئیرمتعلقہ خبریں
صوبہ غزنی کے شگوالے کے گاؤں میں بچے کتابیں اٹھاۓ ہوۓ جنہیں وہ ایک یہاں متعارف کردہ ریڈیو خواندگی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر لکھنا پڑھنا سیکھنے کے لیۓ استعمال کریں گے۔ (فوٹو منجانب سٹاف سارجنٹ جیری گرفنز/ریلیزڈ)
غزنی صوبہ، افغانستان – جیسے ہی افغان مقامی پولیس (اے-ایل-پی) شگاؤلے کے گاؤں میں داخل ہوئی، گاؤں بھر سے بچے ان کا استقبال کرنے کے لئے بھاگ کر آۓ۔ بچوں کی مسکراہٹوں کا جواب اے-ایل-پی کی مسکراہٹوں سے دیا گیا۔ دو سیاہ ڈفل بیگ زمین پر گرا دیے گۓ اور بچوں نے امید کے ساتھ اے-ایل-پی کو گھیر لیا۔ ایک اے-ایل-پی کے رکن نے بیگ کھولے جب کہ دوسرے نے بچوں کو آرام سے بیٹھانے کی کوشش کی۔ یہ وہ ایک دن تھا جب بچوں کو ایک ایسا موقع دیا جاۓ گآ جو ان کے والدین نے کبھی نہیں دیا تھا - لکھنا پڑھنا سیکھنے کا۔ یہ بیگ جو اے-ایل-پی نے اس دن اٹھا رکھے تھے ان میں کتابیں تھیں جو بچے جلد ہی واپس اپنے گھروں کو لے جائیں گے اور ایک ریڈیو خواندگی پروگرام شروع کریں گے۔ "گزشتہ تین دہائیاں افغانستان کے لوگوں کے لئے بہت بری رہی ہیں، خاص طور پر اس علاقے میں،" محمد اعظم نے کہا جوقرا باغ کے اے-ایل-پی لیڈر ہیں۔ "بہت سے لوگ ان پڑھ ہیں، تو یہ ان کو تعلیم دینے کی طرف ایک بہت بڑا قدم ہے،" انہوں نے کہا۔ یہ پروگرام ضلع قرا باغ کے باشندوں کو پشتو زبان میں بنیادی لکھائی اور پڑھائی سیکھانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ پروگرام ہاتھ سے گھمانے والے ریڈیو اور اسباق کی کتابوں جو مقامی باشندوں کے حوالے کی گئی ہیں پر انحصار کرتا ہے۔ سبق ایک ریڈیو ٹاور سے نشر کیے جاتے ہیں اور ہاتھ سے گھمانے والے ریڈیو پر موصول ہوتے ہیں۔ رہائشی سبق میں رہنمائی کے طور پر شامل ماڈیول کا استعمال کرتے ہوئے کتابوں کے ساتھ سبق حاصل کر سکتے ہیں۔ افغان قومی سکیورٹی فورسز بشمول افغان مقامی پولیس نے ضلع قرا باغ میں مقامی آبادی میں ریڈیو اور سبق کی کتابیں تقسیم کیں۔ "جیسے ہی اے-ایل-پی نے پیغام پھیلایا کہ ریڈیو نے نشریات شروع کر دی تھی اور یہ کہ بچوں کے لئے ریڈیو پر خواندگی پروگرام تھے، ہر کوئی بہت خوش تھا،" اعظم نے کہا۔ پروگرام ضلع بھر میں صبح اور شام میں پڑھائی کا سبق نشر کرے گا. ایک سبق فی ہفتہ نشر کیا جاۓ گا۔ ہر سبق تقریبا 10 منٹ کا ہے اور اس پروگرام بھر میں 46 اسباق ہیں۔ پروگرام مکمل کرنے میں 10-15 ہفتے لگتے ہیں۔ "ان [بچوں] کے ہاتھوں میں ایک پین کا ہونا ایک رائفل یا بندوق سے بہتر ہے،" اعظم نے کہا۔ "یہ ان کی نسل کو بہتر بنائے گا۔ ہماری اگلی نسل تعلیم یافتہ ہو گی۔ ان کو ڈاکٹروں، اساتذہ، یا جو کچھ بھی وہ بننا چاہتے ہیں بننے کا موقع ملے گا۔" خواندگی کی شرح میں بہتری ضلع بھر کی سکیورٹی میں اضافے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ اے-ایل-پی ان دیہی علاقوں میں جہاں افغان قومی حفاظتی افواج کی محدود موجودگی ہے وہاں انسداد بغاوت کی کوششوں میں مدد اور حمایت فراہم کرتی ہے تاکہ بہتر سکیورٹی، طرز حکمرانی اور ترقی کے لئے حالات پیدا کیۓ جائیں۔
|