آرمی نشانہ بازی یونٹ میں زخمی فوجیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ Array چھاپیے Array
منجانب Mike Molinaro, U.S. Army Marksmanship Unit
130115_marksman
نے حال ہی میں امریکی فوج کی نشانہ بازی یونٹ میں معذوروں کی اولمپک کے ارکان اور انسٹرکٹر کے شعبے کے طور پر 24 عہدوں کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔ یہاں تصویر میں، سارجنٹ فرسٹ کلاس جاشوا اولسن مقابلہ کے دوران نشانہ لیتے ہوۓ۔

فورٹ بیننگ، جارجیا (10 جنوری، 2013) - فوج نے حال ہی میں امریکی فوجی نشانہ بازی یونٹ میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت 24 زخمی فوجیوں کو پیرا اولمپک اور انسٹرکٹر کے شعبوں میں شامل کیا جائے گا۔

امریکی فوج کی نشانہ بازی یونٹ، یا یو-ایس-اے-ایم-یو، معذوروں کی اولمپک اور انسٹرکٹر کا شعبہ زخمی فوجیوں کی قوت کی نمائندگی کرے گا۔ ان عہدوں کے لئے بھرتی اب جاری ہے اور ان زخمی فوجیوں، جو فعال ڈیوٹی کی خدمت سر انجام دینے کے قابل ہیں، کے لیۓ کھلی ہیں۔

یو-ایس-اے-ایم-یو یکم مارچ ، 1956 میں صدر ڈوائٹ ڈی آئزن ہاور کی ہدائت پر امریکی فوج بھر میں نشانے بازی کے معیار کو بڑھانے کے لیۓ قائم کیا گیا تھا۔ آج، امریکی فوج کے نشانہ بازی یونٹ کے فوجی دنیا بھر میں فوجیوں کو تربیت دیتے ہیں، افغانستان میں آپریشن اینڈیورنگ فریڈم کی طرح کے حقیقی دنیا کے مشنوں میں مدد فراہم کرنے کے لیئے۔ فورٹ بیننگ، جارجیا میں یو-ایس-اے-ایم-یو "فاتحین کا گھر" عالمی معیار کے نشانے بازوں، نشانےبازی کے اساتذہ اور بندوقچیوں پر مشتمل ہے۔

یو-ایس-اے-ایم-یو میں شامل ہونے کے لئے منتخب شدہ زخمی فوجی اپنے کیریئر کے دوران حاصل شدہ مہارتیں فوجیوں کی تربیت کے لیۓ استعمال کریں گے اور دنیا بھر میں نشانے بازی کی جگہوں پر فوج کے سفیر کے طور پر کام کریں گے۔ امریکی فوج الحاق بریگیڈ کمان کے کرنل مارک اے۔ راڈو کے مطابق یہ قدم اس بات پر زور دیتا ہے فوج اپنے سپاہیوں، خاص طور پر اس کے سابق فوجیوں کی قربانیوں کے تجربے کو کتنی اہمیت دیتی ہے ۔

راڈو نے کہا کہ "ہم یہ دیکھتے ہیں کہ جو تجربہ ان سابق فوجیوں نے حاصل کیا ہے اس کا اشتراک وہ کچھ دوسرے فوجی کے ساتھ کر سکتے ہیں ۔ یہ فوجی واقعی میں معذوری سے زیادہ صلاحیت کا اور اس بات کا کہ آرمی کی مظبوطی کا کیا مطلب ہے، کا اظہار کرتے ہیں۔"

امریکی فوج کی نشانہ بازی یونٹ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ڈان کنگ اور ان کی یونٹ کے نئے انسٹرکٹر معذوروں کی اولمپک کے شعبے بنانے کے لیۓ درخواستوں کا جائزہ لے گی۔ انتخاب شدہ فوج کی اعلی ترین نشانہ بازی یونٹ میں شمولیت اختیار کریں گے۔

کنگ نے کہا کہ"یہ انوکھا، بامقصد، اور مستقبل کی طرف برھتا ہوا پروگرام فوج کو نشانہ بازی کی مہارت میں اضافہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے. امریکی فوج کی نشانہ بازی یونٹ میں زخمی فوجیوں کو شامل کرنے کا یہ فیصلہ انہیں اپنے ملک کی خدمت کرتے ہوۓ بین الاقوامی مقابلے میں فوج کی نمائندگی، ان کو اپنی طاقت اور دوبارہ ابھر کر آنے کی صلاحیت کی اپنی کہانی بتانے کی اجازت دیتی ہے۔

جنگی تجربہ کار اور اعلٰی ترین فوجی معذوروں کے اولمپک شوٹر سارجنٹ فرسٹ کلاس جاش اولسن، عالمی معیار کی دیگر نشانہ بازوں کے ساتھ، انتخاب شدہ فوجیوں کی سرپرستی کریں گے اور نئے یو-ایس-اے-ایم-یو کے شعبوں کی تشکیل میں مدد دیں گے۔ اولسن لڑائی میں زخمی معذوروں کی اولمپک میں مقابلہ کرنے والے فعال ڈیوٹی پر پہلے فوجی تھے، لندن میں 2012 میں امریکہ کی نمائندگی کرتے ہوۓ۔ انھوں نے 2003 میں عراق میں گشت پر حملے کے دوران اپنی دائیں ٹانگ کھو دی تھی۔

زخمی فوجی، جو نئی پوزیشنوں کے لیے درخواست دیتے ہیں، کی یو-ایس-اے-ایم-یو کی قیادت کی طرف سے اسکریننگ کی جائے گی۔ مخصوص ضروریات کے حامل فوجیوں کو 24 پوزیشنوں کے لیۓ انتخاب کرنے کے لیئے لازماً ملنے کے لیۓ آنا پڑے گا۔ ان کے لیۓ فعال ڈیوٹی پر جاری (سی او اس ڈی) کے طور پر درجہ بندی ہونی لازمی ہے؛ کم از کم تین سال موجود رہنے کی صلاحیت، طویل مدتی تفویض استحکام کی قبولیت، اور آپریشن عراقی فریڈم یا آپریشن ینڈیورنگ فریڈم کا سابقہ فوجی ہونا ضروری ہے۔

اس کے علاوہ، معذوروں کی اولمپک کے شعبے کے اہل ہونے کے لیۓ، فوجیوں کو بین الاقوامی معذوروں کی اولمپک کمیٹی کی درجہ بندی کی اہلیت کو پورا کرنا بھی لازمی ہے۔ انسٹرکٹر گروپ کے رکن بننے میں دلچسپی رکھنے والے فوجیوں کے لیۓ ایک پرپل ہارٹ کے وصول کنندہ اور جنگی ہتھیاروں کے پیشہ ورانہ خاص فوجی ہونا ضروری ہے۔

معذوروں کی اولمپک کی درجہ بندی کے بارے میں میں مزید معلومات کے لیے یہاں جائیں www.paralympic.org/Classification/Introduction

کنگ کے مطابق، ان عہدوں کے لیۓ بین الاقوامی شوٹنگ مقابلوں میں امریکہ کی نمائندگی کی شدید خواہش، اور ہر روز مسابقتی نشانے بازی کے ماحول میں رینج پر چھ گھنٹے گزارنے، بشمول ہفتہ اتوار کی چھٹیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ انسٹرکٹر گروپ میں رکنیت کے لیۓ ایک دن میں آٹھ گھنٹے تک فائرنگ رینج پر رہنے کی صلاحیت اور فوجیوں کی تربیت سے لطف اندوز ہونی کی تحریک کی ضرورت ہو گی؛ اور "بن جاؤ، جان لو، اور کر گزرو" کی مثال بننے کے لیۓ نشانے بازی اور اس کی ہدایات کا علم ہونا ضروری ہے۔

یو-ایس-اے-ایم-یو انسٹرکٹر یا معذوروں کی اولمپک کے شعبوں میں دلچسپی رکھنے والے فوجیوں کو امریکی فوج کے نشانہ بازی یونٹ سے رابطہ کرنا چاہیے DSN 835-6702، COM (706) 545-6702، ای میل یہ ای میل پتہ اسپیم بوٹس سے محفوظ کیا جارہا ہے، اسے دیکھنے کیلیے جاوا اسکرپٹ کا فعّال ہونا ضروری ہے ، فیکس DSN 835-1048؛ COM (706) 545-1048

اس ریلیز کے بارے میں مذید اطلاعات کے لیۓ براہ مہربانی رابطہ کریں: آرمی مارکیٹنگ اور ریسرچ گروپ، بپلک افئیرز(703) 545-3442، یو-ایس آرمی الحاق سپورٹ بریگیڈ آپریشنز (502) 626-1986، یا يو ایس آرمی نشانہ بازی یونٹ پبلک افئیرز (706) 545-5436